جب میں اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک نہ صرف رہنے، کمانے بلکہ بسنے کی نیت سے جاتا ہوں تو صاف ظاہر ہے کہ میرا مطمع نظر میری اپنی ذات ہے نہ کہ نام نہاد حب الوطنی۔ قادری کے بارے بتائیے کہ یہ شخص کیوں پاکستان چھوڑ کر گیا ہے۔ کیا اس وقت اس کے سامنے اس کی ذات نہیں تھی؟ کیا یہ اپنے خاندان کے ہمراہ ملک سے باہر صرف اس نیت سے گیا ہے کہ وہاں سے اسلام کی ترویج بہتر ہو سکتی ہے؟ اگر سب باتوں کا جواب ہاں ہے تو بتائیے کہ کیا یہ کام کینیڈا کی شہریت لئے بنا نہیں ہو سکتے تھے کیا؟
جب کسی بات کا جواب نہ بنے تو انہیں بلا تحقیق، یک طرفہ موقف اور اصل نفس مسئلہ سے غیر متعلق کہہ کر انتہائی آسانی سے پیچھا چھڑانے کا گر بھی میں نے قادری کے پیروکاروں سے ہی سیکھا ہے
بالکل اسی طرح جب یو ٹیوب سے وڈیو کہیں لگائی جاتی ہے کہ سجدہ تعظیمی ہو رہا ہے یا مردوں سے باتیں تو اگلے دن کاپی رائٹ کا کہہ سن کر وڈیو کو ہٹوا دیا جاتا ہے۔ اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنے شیخ الاسلام کی وڈیوز کو نیٹ پر آنے ہی کیوں دیا جاتا ہے؟