طبع زاد اشعار کی بیت بازی

یہاں پہ سب لگے ہوئے ہیں کچھ نہ کچھ بگاڑنے
وہ آئے تھے جو گھر سے اپنی شاعری سنوارنے 😜
زہے نصیب بس کچھ اس طرح ہی ہے سخن وری
کہو ہو بات کوئی بحر ریختہ کی ہو مگر
جواب ہم نے یہ دیا ہے اس ہی بحر میں تمھیں
کہ جس میں کہہ دیا ہے تم نے دل کا حال بے خطر
 
اک راز سن کہ جس سے ہے خاص کچھ نہیں
گر یہ نہیں تو تیرے ہے پاس کچھ نہیں
حیوان بھی ہے بہتر انسان سے بہت
انسان میں نہ ہو جو احساس کچھ نہیں
 

مقبول

محفلین
نہ کسی کو خوفِ خدا یہاں ، نہ ہی بے حسی پہ ملال ہے
یہ بتا رہی ہیں علامتیں کہ یہ شہر روبَہ زوال ہے
 
Top