جاسمن

لائبریرین
اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی
کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے
ٹیچر پھر ہنس دیئے
صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟
ٹیچر نے کہا ادب، مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو رکھے
آمین ثم آمین
(نقل)
 
استاد تو استاد اس سکول کے تو بچے بھی کمال کے ہیں:D
بڑی دلچسپ ویڈیو ہے ۔ بس تین اسٹونٹ اور کھڑا کرکے ان سے پاکستان کی بقیہ صوبائی زبانوں یعنی سندھی ، پشتو اور بلوچی میں بھی باآواز بلند ترجمہ کراتے تو کورم پورا ہوتا۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20170818-_WA0013.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
ہم تو ایک قطار میں کھڑے ہو کر ہِل ہِل کے پہاڑے پڑھا کرتے تھے/گایا کرتے تھے۔لیکن یہ تو کمال ہی ہے۔@فرحت کیانی،@ہادیہ
 
آخری تدوین:
اِس سے ملتی جلتی یہ بھی ہے۔لگتا ہے کہ ہر جگہ اسی طرح ہی پڑھائی ہورہی ہے۔:)

ہم تو ایک قطار میں کھڑے ہو کر ہِل ہِل کے پہاڑے پڑھا کرتے تھے/گایا کرتے تھے۔لیکن یہ تو کمال ہی ہے۔
دونوں ویڈیو پلے نہیں ہو رہیں
 

مزمل اختر

محفلین
یہ ہمارے سیکنڈ ائیر کا واقعہ ہے۔
ہمارے کیمسٹری کے لیکچرار چند دن کی چھٹی پر گئے اور اپنی جگہ کسی اور لیکچرار کا بندوبست کر گئے ۔ متبادل لیکچرار پڑھانے کے لئے آئے، ان کے ساتھ ایک عجیب مسئلہ تھا کہ جب وہ بات کرتے تو ان کا پیٹ مدھانی کی طرح دائیں بائیں حرکت کرتا تھا، ہم لوگ اس وقت ٹین ایجر تھے ان کے پیٹ کی حرکت دیکھ کر باربار ہماری ہنسی چھوٹ جاتی ۔ لیکچرار صاحب نے ہماری ہنسی دیکھ کر ہمیں سختی سے ڈانٹا اور ہنسنے سے منع کیا اور ہم نے بھی نہ ہنسنے کا مصمم ارادہ کر لیا ۔ مگر جب لیکچرار صاحب نے پڑھانا شروع کیا تو ان کے پیٹ نے پھر مدھانی کے انداز میں حرکت شروع کر دی، کچھ دیر تک تو ہم ضبط کرتے رہے پھر ایک دم سب کی ہنسی فوارے کی طرح پھوٹ پڑی اور لیکچرار صاحب ناراض ہو کر کلاس چھوڑ کر چلے گئے ۔
زبردست
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
 
Top