طلسم دستکاری

فرحت کیانی

لائبریرین
مراد یہ تھی کہ آپ سیکھنا چاہ رہیں کہ بنا بنایا دستکاری کا کام لینا چاہ رہی ہیں یا پھر کس حوالے سے؟
اچھا یعنی آپ سنجیدگی سے کہہ رہے تھے؟
نہیں میں نے سیکھنا نہیں ہے کیونکہ میں خاصی کند ذہن واقعی ہوئی ہوں۔ میں اپنے ذاتی استعمال اور تحفے دینے کے لئے دستکاری والا کام خریدنا چاہتی ہوں۔ مطلب میری دلچسپی ہوتی ہے ہاتھ کے کام میں۔
 
قیصرانی

جی وہی پوچھ رہا تھا کہ اگر آپ نے سیکھنا ہے تو بنیادی باتیں شاید میں بتا سکوں لیکن اگر آپ بنا بنایا کام لینا چاہ رہی ہیں تو اس سلسلے میں میں نے چونکہ کبھی سنجیدگی سے کام ہی نہیں کیا اس لئے کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ تاہم آپ اگر یہ بتا دیں کہ پاکستان میں کس جگہ ہوتی ہیں تو میں مشورہ دے سکتا ہوں کہ کہاں سے کس طرح کی چیز مل سکتی ہے۔ آپ اپنی پسندیدگی کا بتائیے گاکہ کس طرح کی دستکاری پسند ہے۔ جیسے ٹوپی، شرٹ وغیرہ وغیرہ :)
 
یہ تو بہت اچھی ہے۔ شاید کبھی سیکھ بھی لوں۔ تھوڑا بہت اماں کو دیکھ کر کام کرنا آتا ہے لیکن سچی بات ہے کہ دلچسپی ہونے کے باوجود پہلے پڑھائی اور اب عملی زندگی کی مصروفیت نے بہت سے شوقوں کو ختم کر دیا ہے۔
میں زیادہ تر راولپنڈی اسلام آباد میں پائی جاتی ہوں لیکن پیر میں چکر ہے تو بہت سی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا رہتا ہے یا جاننے والے موجود ہیں جن کو جگہ کا بتا کر کچھ منگوایا جا سکتا ہے۔ ابھی میں نے بہاولنگر سے دو بہت اچھی سر پر اوڑھنے والی چادریں منگوائی تھیں جن پر قبضہ ہو گیا۔ ایک یوکے چلی گئی اور ایک اماں کو دے دی۔
دستکاری میں سب سے زیادہ دلچسپی پہننے اوڑھنے کے سامان یعنی لباس یعنی قمیض اور دوپٹے کی کڑھائی اور دیگر کام وغیرہ میں ہے۔ پھر باری آتی ہے اجرک اور چنری وغیرہ کی یعنی جو علاقائی سٹائل ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں ہماری ایک آنٹی اندرونِ سندھ گئی تھیں تو وہاں بدین سے ہاتھ کا بنا جوتا اور سکھر سے چنری اور کھڈی کا سوٹ لائی تھیں میرے لئے۔ تو بس ایسا ہی۔ رَلی تو میری اماں جان کا شوق ہے۔ جب ابو کوئٹہ پوسٹڈ تھے تو وہاں سے بنوا کر لائی تھیں لیکن اس بات کو بھی ایک عرصہ گزر گیا۔
قیمت کا بھی ایشو نہیں ہے۔ اصل چیز ہو تو قیمت دیتے ہوئے مزہ بھی آتا ہے۔ سپر مارکیٹ میں ایک بہت اچھا آؤٹ لٹ ہے لیکن میں وہاں سے بہت کم خریدتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے جنہوں نے بنایا ان کو تو اس معاوضے کا چوتھا حصہ بھی نہیں ملتا ہو گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے بجا کہا فرحت کیانی تاہم یہ بات بھی مدنظر رہے کہ اگر ان لوگوں کو بے شک چوتھائی ہی ملے، ملے گا ضرور۔ جب ان کے پہلے سے موجود دستکاری کے نمونے بکیں گے تو ان کا رزق ملے گا۔ تاہم اس کا بہت بڑا حصہ مڈل مین یا دکاندار لے جائے گا
چلئے میں معلومات لے کر آپ کو بتاتا ہوں کہ کہاں سے کیا چیز اچھی مل سکتی ہے
 
اسی لئے تو مڈل مین کو نہیں دینا چاہتی۔ ویسے جو لینا ہوتا ہے وہ تو لے لیتی ہوں لیکن مزہ نہیں آتا۔
جزاک اللہ۔ ضرور بتائیے گا پلیز۔ :)
 
تعبیر

محفلین
پہلے اس لیئے نہیں دیکھا کہ میں نے دھاگہ بنایا ہی کل تھا۔ :p
ایک ہی دن میں اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیا :eek:
اور کوئی کام نہیں ہوتا آپ لوگوں کو اور آج پھر اسے اور آگے پہنچا دیا ہے اب میں کیا کروں اور کہاں سے پکڑوں اسکا سرا :(

ضرور انتظار رہے گا۔ (y)
تو کرتے رہیں انتظار :p

جان بوجھ کر تو شروع میں ہوئی تھیں۔ پھر واقعی ایسی ہی بن گئیں۔ :p میں اب نکما نہیں کہوں گا ورنہ تلمیذ سر ناپسند کی مہر لگا دیں گے۔ (n)
ہاہاہا
کراچی کمپنی کہاں؟ :eek:
میں تو اکثر وہاں جاتا رہتا ہوں۔ رات بھی سوپ پینے گیا تھا ٹوبہ ہاٹ اینڈ سار سے :p
کراچی کمپنی اسلام آباد والی
اچھا جبکہ مجھے راحت بیکری اور اسکے پاس والی شاپ کے جوس بہت پسند ہیں۔مجھے اس ریسٹورینٹ کا نہیں پتہ ویسے ۔
 
تعبیر

محفلین
ٹھیک ہے۔ میں تصویروں کا انتظار کروں گی (اور پھر میرا دل مزید للچائے گا) :)
کراچی کمپنی؟ یہ تو بڑی اچھی بات بتائی تعبیر ۔ پلیز جلدی سے پوچھ کر بتائیں۔ میں ابھی سے بے صبری ہو رہی ہوں۔

نوٹ: نیرنگ خیال آپ بھی عشبہ کی پھپھوز کی کیٹیگری میں آتے ہیں ویسے۔ یہ چیزیں بھلا آپ نے تھوڑی بنائی ہیں :cowboy:
ابن سعید بھائی ابھی آپ کو پتہ چلا کہ آپ کو کروشیا نہیں آتا تو بھی کچھ نہیں آتا۔ تعبیر نے بھی کنفرم کر دیا۔ :daydreaming:
فرحت اس کے لیے مجھے پاکستان آنا پڑے گا یا پھر بہنوں سے درخواست لیکن وہ مانتی ہی نہیں ہیں میری کوئی بات
آج امی سے بات نہیں ہوئی جب بھی ہو گی میں بتا دونگی ۔انشاءاللہ :)
نین نے کہنا ہے کہ اسے کیا ضرورت ہے یہ سب کرنے کی کہ اس کے گھر میں تو باقی سب یہ کرتے تو ہیں نا ۔
ہائے فرحت میں نے یہ کہا تھا کہ سعود ایسا کوئی کام ہے بھی جو آپ کو نہیں آتا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک ہی دن میں اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیا :eek:
اور کوئی کام نہیں ہوتا آپ لوگوں کو اور آج پھر اسے اور آگے پہنچا دیا ہے اب میں کیا کروں اور کہاں سے پکڑوں اسکا سرا :(
یہ سارا گیانی کا کیا دھرا ہے۔ :p

کراچی کمپنی اسلام آباد والی
کراچی کمپنی اسلام آباد میں ہی ہے۔ کیوں کوئی راولپنڈی میں بھی ہے کیا :D

اچھا جبکہ مجھے راحت بیکری اور اسکے پاس والی شاپ کے جوس بہت پسند ہیں۔مجھے اس ریسٹورینٹ کا نہیں پتہ ویسے ۔
اسکا نام اب تہذیب ہوگیا ہے۔ وہ لوگ کیس ہار گئے ہیں اصل والے راحت بیکرز سے۔ :)
آپ سفیلو کی بات کر رہی ہیں نا۔ وہ تو راحت بیکرز ہی کا جوس کارنز ہے۔ :)
 
تعبیر

محفلین
ظاہر ہے۔ :) اور اگر نہ بھی کرتے ہوتے تو مجھے کیا ضرورت ہے یہ سب کرنے کی :p
کیوں سگھڑ نہیں کہلانا کیا ؟ :p
یہ سارا گیانی کا کیا دھرا ہے۔ :p
معصوم کو ڈرا دیا کہ اب کچھ بولی ہی نہیں وہ :tongueout:
کراچی کمپنی اسلام آباد میں ہی ہے۔ کیوں کوئی راولپنڈی میں بھی ہے کیا :D
ارے خود ہی تو پہلے پوچھا تھا کہ کونسی کراچی کمپنی؟
ویسے جب ہم باجی کے ہاں کراچی جاتے ہیں اور سب مل بیٹھتے ہیں ساتھ تو وہ بھی ایک اچھی کراچی کمپنی ہوتی ہے۔ :laugh:

اسکا نام اب تہذیب ہوگیا ہے۔ وہ لوگ کیس ہار گئے ہیں اصل والے راحت بیکرز سے۔ :)
ہیں o_O یہ کب اور کیسے ہوا بھلا؟معیار کیا اب بھی وہی ہے اسکا؟

آپ سفیلو کی بات کر رہی ہیں نا۔ وہ تو راحت بیکرز ہی کا جوس کارنز ہے۔ :)
جی بالکل وہی نام نہیں آرہا تھا اسکا ۔شکریہ بہت بہت بتانے کا :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیوں سگھڑ نہیں کہلانا کیا ؟ :p
سگھڑ:eek:
تو یہ خواتین تو اب اچار بھی نہیں ڈالتیں کہ یہی کہہ دوں کہ یہ کیا اچار ڈالیں گی :D

ڈرانے والی چیز تو نہیں :cautious: کوئی اور وجہ ہوگی:unsure:

اچھا میں نے یہ پوچھا تھا :p میں سمجھا میں نے کراچی کمپنی میں جگہ کا پوچھا ہے جہاں یہ کام ہوتا ہے :biggrin:

ہاہاہاہا:laugh: اسے آپ امور سیاست داری کا نام بھی دے سکتی ہیں ویسے۔ خواتین کی محفل بہت بورنگ ہوتی ہے عام طور پر۔ اور خاص طور پر بے انتہا بورنگ :laugh:

یہ ابھی گزشتہ مہینے میں۔ یہ لوگ لاہور والے راحت بیکرز کا نام استعمال کر رہے تھے۔ اور ان سے انہوں نے اجازت لی ہوئی تھی کہ وفاق سے باہر نہیں بنائیں گے۔ لیکن قریباً ڈیڑھ سال پہلے انہوں نے اسلام آباد سے باہر بھی اک برانچ بنا لی۔ انہوں نے ان کو پہلے پیار سے سمجھایا۔ اور پھر مار سے۔ اب تہذیب نام کر لیا ہے :)
سفیلو کو نام تو وہی ہے۔ اور معیار بھی وہی رہے گا۔ کیوں کہ ٹیم تو ساری وہی ہے۔ :)

مجھے بھی انکا پینا کلاڈا اور بادام کھجور بہت پسند ہے۔ عمدہ ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت اس کے لیے مجھے پاکستان آنا پڑے گا یا پھر بہنوں سے درخواست لیکن وہ مانتی ہی نہیں ہیں میری کوئی بات
آج امی سے بات نہیں ہوئی جب بھی ہو گی میں بتا دونگی ۔انشاءاللہ :)
نین نے کہنا ہے کہ اسے کیا ضرورت ہے یہ سب کرنے کی کہ اس کے گھر میں تو باقی سب یہ کرتے تو ہیں نا ۔
ہائے فرحت میں نے یہ کہا تھا کہ سعود ایسا کوئی کام ہے بھی جو آپ کو نہیں آتا؟
چلیں اس کے لئے آپ کے پاکستان آنے کا انتظار کرتی ہوں اب۔
امی سے ضرور پوچھئے گا۔ اس کا بھی انتظار کروں گی۔
آپ نے تو یہ کہا تھا لیکن میں نے بھی تو سعود بھائی کو کوئی بات لگانی تھی ناں تو اپنے مطلب کا مطلب نکال لیا :dancing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ سارا گیانی کا کیا دھرا ہے۔ :p
صرف میرا کیا دھرا کیسے :shock: ؟ میں کوئی دیواروں سے باتیں کر رہی تھی بھلا؟

کراچی کمپنی اسلام آباد میں ہی ہے۔ کیوں کوئی راولپنڈی میں بھی ہے کیا :D
حالانکہ کہ اصولاً اسے کراچی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا؟ :confused3:
اسکا نام اب تہذیب ہوگیا ہے۔ وہ لوگ کیس ہار گئے ہیں اصل والے راحت بیکرز سے۔ :)
آپ سفیلو کی بات کر رہی ہیں نا۔ وہ تو راحت بیکرز ہی کا جوس کارنز ہے۔ :)

بیچارے تہذیب والے۔ ہم اس دن بات کر رہے تھے کہ تہذیب نام کیوں رکھا ہو گا بھلا۔ کسی نے کہا شاید کیس ہارنے کے بعد خیال آیا ہو گا کہ دوسروں کے پیٹنٹ نام استعمال کرنا خلافِ تہذیب ہے ۔ اس لئے :)
سفیلو (y)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیوں سگھڑ نہیں کہلانا کیا ؟ :p
بالکل۔ میں نے بھی یہی کہنا تھا :angel:

معصوم کو ڈرا دیا کہ اب کچھ بولی ہی نہیں وہ :tongueout:
اور کیا۔ کل سارا دن میں نہیں بولی یہاں۔ :(

ارے خود ہی تو پہلے پوچھا تھا کہ کونسی کراچی کمپنی؟
ویسے جب ہم باجی کے ہاں کراچی جاتے ہیں اور سب مل بیٹھتے ہیں ساتھ تو وہ بھی ایک اچھی کراچی کمپنی ہوتی ہے۔ :laugh:
گڈ شاٹ (y)

ہیں o_O یہ کب اور کیسے ہوا بھلا؟معیار کیا اب بھی وہی ہے اسکا؟
یہ ابھی ابھی پچھلے سال ہوا اور معیار اچھا ہے ابھی بھی۔ بس اصل راحت والوں نے اپنا نام استعمال کرنے سے منع کروا دیا اور اب پورے شہر میں جگہ جگہ 'تہذیب' آپ کے شہر میں کے اشتہار لگے پڑے ہیں :jokingly:

جی بالکل وہی نام نہیں آرہا تھا اسکا ۔شکریہ بہت بہت بتانے کا :)
سفیلو (y)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صرف میرا کیا دھرا کیسے :shock: ؟ میں کوئی دیواروں سے باتیں کر رہی تھی بھلا؟
محفل کی دیواریں!!! :p
چلیں آپ کے ساتھ قیصرانی بھائی کو بھی مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں۔ :D

حالانکہ کہ اصولاً اسے کراچی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا؟ :confused3:
اصولوں کی بات۔۔ اس دور میں۔ کیا ہو گیا ہے آپکو :shock:

بیچارے تہذیب والے۔ ہم اس دن بات کر رہے تھے کہ تہذیب نام کیوں رکھا ہو گا بھلا۔ کسی نے کہا شاید کیس ہارنے کے بعد خیال آیا ہو گا کہ دوسروں کے پیٹنٹ نام استعمال کرنا خلافِ تہذیب ہے ۔ اس لئے :)
سفیلو (y)
ایف-8 انڈر پاس پر راحت بیکرز کا اشتہار لگا ہے۔
"ہمارا نہ نام بدلا ہے اور نہ تہذیب" :laugh:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سگھڑ:eek:
تو یہ خواتین تو اب اچار بھی نہیں ڈالتیں کہ یہی کہہ دوں کہ یہ کیا اچار ڈالیں گی :D
اچار نہیں ڈالتیں تو کیا ہوا۔ آرام سے بیٹھ کر گپ شپ تو کر لیں گی ناں۔

ڈرانے والی چیز تو نہیں :cautious: کوئی اور وجہ ہوگی:unsure:
نہیں نہیں میں تو ڈر گئی تھی اسی لئے تو بولی نہیں دوبارہ۔
کل اصل میں میں دوسروں کو ڈرا رہی تھی :cowboy: ۔

اچھا میں نے یہ پوچھا تھا :p میں سمجھا میں نے کراچی کمپنی میں جگہ کا پوچھا ہے جہاں یہ کام ہوتا ہے :biggrin:
:jokingly:
اب سنجیدہ بات ہو جائے۔ اگر آپ کا چکر کراچی کمپنی کی طرف لگتا ہے تو ذرا اپنی صحافیانہ و جاسوسیانہ و تحقیقانہ وغیرہ قسم کی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے پتہ لگوا دیں پلیز کہ کہاں ایسا کام ہوتا ہے۔

ہاہاہاہا:laugh: اسے آپ امور سیاست داری کا نام بھی دے سکتی ہیں ویسے۔ خواتین کی محفل بہت بورنگ ہوتی ہے عام طور پر۔ اور خاص طور پر بے انتہا بورنگ :laugh:
:shocked:
اس بات پر انتہائی غیر متفق ریٹنگ دینا اور شدید جلال میں آنا بنتا ہے :cowboy:
:beating:

یہ ابھی گزشتہ مہینے میں۔ یہ لوگ لاہور والے راحت بیکرز کا نام استعمال کر رہے تھے۔ اور ان سے انہوں نے اجازت لی ہوئی تھی کہ وفاق سے باہر نہیں بنائیں گے۔ لیکن قریباً ڈیڑھ سال پہلے انہوں نے اسلام آباد سے باہر بھی اک برانچ بنا لی۔ انہوں نے ان کو پہلے پیار سے سمجھایا۔ اور پھر مار سے۔ اب تہذیب نام کر لیا ہے :)
سفیلو کو نام تو وہی ہے۔ اور معیار بھی وہی رہے گا۔ کیوں کہ ٹیم تو ساری وہی ہے۔ :)
بیچارے :)

مجھے بھی انکا پینا کلاڈا اور بادام کھجور بہت پسند ہے۔ عمدہ ہے۔
سفیلو (y)
پینا کلاڈا۔ ڈبل (y)
:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محفل کی دیواریں!!! :p
چلیں آپ کے ساتھ قیصرانی بھائی کو بھی مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں۔ :D
اب سچی بات کی ہے ناں۔ آپ اور قیصرانی ہی تو باتیں کر رہے تھے۔ :angel:

اصولوں کی بات۔۔ اس دور میں۔ کیا ہو گیا ہے آپکو :shock:

بس جی کیا کریں کرنا پڑتا ہے۔ کوئی تو ہو تو اصولوں کی بات کرے اور سچ کا علَم بلند کرے۔ :cool2:

ایف-8 انڈر پاس پر راحت بیکرز کا اشتہار لگا ہے۔
"ہمارا نہ نام بدلا ہے اور نہ تہذیب" :laugh:
یہاں واقعی ایسے :laugh: ہنسنا بنتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچار نہیں ڈالتیں تو کیا ہوا۔ آرام سے بیٹھ کر گپ شپ تو کر لیں گی ناں۔
خواتین کو گپ شپ کے علاوہ کام کیا ہے۔ :p
ویسے میں اپنی والدہ کو آم اچار کے ٹکڑوں کے لیئے کاٹ کر دیتا تھا۔ پھر وہ اچار ڈالتی تھیں۔ اس لحاظ سے اگر کبھی اچار ڈالنا پڑا تو میں ڈال ہی لوں گا۔:rolleyes:

نہیں نہیں میں تو ڈر گئی تھی اسی لئے تو بولی نہیں دوبارہ۔
کل اصل میں میں دوسروں کو ڈرا رہی تھی :cowboy: ۔
(n) دیکھا اور الزام ہم پر دھرا جا رہا تھا :evil:

:jokingly:
اب سنجیدہ بات ہو جائے۔ اگر آپ کا چکر کراچی کمپنی کی طرف لگتا ہے تو ذرا اپنی صحافیانہ و جاسوسیانہ و تحقیقانہ وغیرہ قسم کی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے پتہ لگوا دیں پلیز کہ کہاں ایسا کام ہوتا ہے۔
یہ تو تعبیر اپیا بتانے والی ہیں۔ بس کسی بھی وقت بتا دیں گی :devil:

:shocked:
اس بات پر انتہائی غیر متفق ریٹنگ دینا اور شدید جلال میں آنا بنتا ہے :cowboy:
:beating:
اتنی مار۔۔۔ سچ کہتے ہیں سیانے۔۔۔۔ سچ نہیں بولنا چاہیئے :confused3:
متفق :)

سفیلو (y)
پینا کلاڈا۔ ڈبل (y)
:)
بالکل۔۔۔ وحشی۔۔ ویسے آج جمعے کے بعد جا رہا ہوں کچھ دوستوں کے ساتھ۔ سیور کھانے کے بعد جوس پیا جائے گا۔ اور اتنا کھا کر میرے سے تو ہلا بھی نہیں جاتا:unsure:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خواتین کو گپ شپ کے علاوہ کام کیا ہے۔ :p
جی جی۔ تبھی تو جب بھابھی جی یہاں نہیں تھیں تو آپ کو کھانے کے لالے پڑے تھے۔

ویسے میں اپنی والدہ کو آم اچار کے ٹکڑوں کے لیئے کاٹ کر دیتا تھا۔ پھر وہ اچار ڈالتی تھیں۔ اس لحاظ سے اگر کبھی اچار ڈالنا پڑا تو میں ڈال ہی لوں گا۔:rolleyes:
اچار نہیں ڈالنا۔ دستکاری کا کام کرنا ہے۔

(n) دیکھا اور الزام ہم پر دھرا جا رہا تھا :evil:
الزام تو سچ تھا۔ اسی سے سیکھ کر تو آگے ڈرانا شروع کر دیا تھا۔ جیسے باس اپنی بیگم سے ڈانٹ کھا کر اپنے ماتحت کو ڈانٹتے ہیں اور وہ اگلوں کو ڈانٹتے ہیں وغیرہ وغیرہ

یہ تو تعبیر اپیا بتانے والی ہیں۔ بس کسی بھی وقت بتا دیں گی :devil:
مقدس یہاں آ کر دیکھیں ۔ یہ ہے 'شاپر' کی ایک اور مثال :arrow:

اتنی مار۔۔۔ سچ کہتے ہیں سیانے۔۔۔ ۔ سچ نہیں بولنا چاہیئے :confused3:
ایسی مار صرف سفید جھوٹ پر پڑا کرتی ہے :idea:

بالکل۔۔۔ وحشی۔۔ ویسے آج جمعے کے بعد جا رہا ہوں کچھ دوستوں کے ساتھ۔ سیور کھانے کے بعد جوس پیا جائے گا۔ اور اتنا کھا کر میرے سے تو ہلا بھی نہیں جاتا:unsure:
کیا ہو گا اس قوم کا جس کے نوجوان کھا کر ہل نہیں سکتے۔ قوم کے 'بڑوں' سے سبق لیں وہ تو سب کچھ کھا کر بھی ویسے ہی رہتے ہیں اور آپ صرف کھانا کھا کر حرکت سے عاری ہو جاتی ہے۔ افسوس :sad4:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب سچی بات کی ہے ناں۔ آپ اور قیصرانی ہی تو باتیں کر رہے تھے۔ :angel:
آپ اور قیصرانی :p :mrgreen: خوب :cowboy:

بس جی کیا کریں کرنا پڑتا ہے۔ کوئی تو ہو تو اصولوں کی بات کرے اور سچ کا علَم بلند کرے۔ :cool2:
کون ہے کون ہے :biggrin:

جی جی۔ تبھی تو جب بھابھی جی یہاں نہیں تھیں تو آپ کو کھانے کے لالے پڑے تھے۔
ہمیں کبھی کھانے کے لالے نہیں پڑے۔ ہم خود کفیل ہیں۔ وہ تو ویسے ہی کچھ سیکھنے کا موڈ تھا۔ :laughing:

اچار نہیں ڈالنا۔ دستکاری کا کام کرنا ہے۔
ہمارا صنعت وحرفت سے کیا لینا دینا۔ سوائے اسکے کہ جو بھی فرمائش کریں عموماً پوری ہو جاتی ہے:)

الزام تو سچ تھا۔ اسی سے سیکھ کر تو آگے ڈرانا شروع کر دیا تھا۔ جیسے باس اپنی بیگم سے ڈانٹ کھا کر اپنے ماتحت کو ڈانٹتے ہیں اور وہ اگلوں کو ڈانٹتے ہیں وغیرہ وغیرہ
باس لوگ عمومی طور پر اچھے لوگ نہیں ہوتے اسی لیئے تو روز گھر سے ڈانٹ اور ماتحتوں سے غائبانہ گالیاں کھاتے ہیں۔ :twisted:

مقدس یہاں آ کر دیکھیں ۔ یہ ہے 'شاپر' کی ایک اور مثال :arrow:
دیکھیں دیکھیں۔ یہ لائن اک بہت عمدہ مثال ہے۔ :whistle:

ایسی مار صرف سفید جھوٹ پر پڑا کرتی ہے :idea:
سفید جھوٹ کے بعد یہ سہولت سفید سچ بولنے والوں کو بھی حاصل ہے۔ :nerd:

کیا ہو گا اس قوم کا جس کے نوجوان کھا کر ہل نہیں سکتے۔ قوم کے 'بڑوں' سے سبق لیں وہ تو سب کچھ کھا کر بھی ویسے ہی رہتے ہیں اور آپ صرف کھانا کھا کر حرکت سے عاری ہو جاتی ہے۔ افسوس :sad4:
لو جی ہلتے ہیں تو واپس آتے ہیں۔ ورنہ وہیں نہ بیٹھیں رہے۔:ROFLMAO: اللہ اس قوم کی خواتین کو اردو محاورے کیوں نہیں آتے۔ :unsure:
 
Top