arifkarim

معطل
اس دھاگے میں سیاست کے نام پر جتنی بھی "لچ تلی" گئی ہے اس کو کسی سیاسی "کت خانے" کی زینت بنا دیا جائے تو میں صمیم قلب سے شکرگزار رہوں گا۔
یاد رہے کہ ہماری ملاقات کا 75 فیصد محور یہی ملکی سیاسیات ہی تھا :)

بیچارے انقلابیوں کو تو ان کے انقلابی لیڈروں کی قلابازیوں نے کہیں بات کرنے جوگا چھوڑا ہی نہیں :lol:
بس انقلاب آتے آتے بھابی آ گئی
بھابھی ملاقات کے وقت نہیں آئی تھی۔ البتہ "تبدیلی" سے متعلق افواہیں گردش میں تھیں۔ :)

اور آپکے لنک کے مطابق چودھری سرور نے کہا "۔ ایک بندہ اگر اس ملک کے مسائل کو حل کرسکتا تو شہبازشریف بہت اچھے تھے لیکن ایک بندہ مسائل حل نہیں کرسکتا ہمیں ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔"
ٹیم ورک بنا کر کام کرنا کیا اب عمران کی ذمہ داری ہے؟ میرے مطابق یہ اختیارات فی الوقت شریفین بادشاہت تک محدود ہیں :)

سرور صاحب تو شریف برادران کی تعریفیں کر رہے ہیں اور آپ نے دعوی کیا تھا کہ چودھری سرور نے "گو نواز گو" کا نعرہ لگایا
جب شریفوں کی کارکردگی سے تنگ آکر استعفیٰ ہی دے دیا تو "گو نواز گو" کہنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بہت دیر ہوگئی یار پہنچتے پہنچتے۔ :sad:

بہت مزہ آیا نین بھائی! روداد سے ہی پتا چل رہا ہے ملاقات یقینا زبردست رہی ہوگی۔

مگر پہلے پیرا گراف کو ذرا پھر سے پڑھیں! کئی سارے احباب کا ادھار ہے آپ کے اوپر۔ :p:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت دیر ہوگئی یار پہنچتے پہنچتے۔ :sad:

بہت مزہ آیا نین بھائی! روداد سے ہی پتا چل رہا ہے ملاقات یقینا زبردست رہی ہوگی۔

مگر پہلے پیرا گراف کو ذرا پھر سے پڑھیں! کئی سارے احباب کا ادھار ہے آپ کے اوپر۔ :p:)
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔۔
بہت شکریہ۔۔۔۔
اس پیراگراف کا اختتامیہ سے قبل کی سطر نہیں پڑھی۔ اس میں ادھار کا انجام بھی لکھا ہے۔۔۔ :p
 

عباس اعوان

محفلین
شناختی کارڈ پر بھی انگوٹھے کا نشان ہے کیا؟
ارے نہیں جناب، وہاں پر بھی میری تصویر داڑھی مونچھوں والی ہی ہے۔
:)
دلچسپ اندازِ بیاں نین جی!
عباس اعوان تصویر بنوانے پر تحفظات رکھتے ہیں
اور
میں تصویر پر تبصرہ کرنے پر کچھ تحفظات رکھتا ہوں :)
خوش رہیں
بہت جئیں
سارا "مُدا" ہم پر ڈال دیا۔
جہاں تک بات ہے ہمارے پیارے دوست عزیزم عباس اعوان کی تو یہاں شاید آپکی یاداشت کچھ کمزور پڑ گئی۔ درحقیقت موصوف نے مجھے باقائدہ فون کر کے مطلع کیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ انکا 'حسین و جمیل اور وجیہہ' چہرہ محفل کی زینت بنے۔ سو اس شرط پر کہ انکی کوئی تصویر نہیں بنائی جائے گی، انہوں نے ہماری ملاقات کی دعوت پر لبیک کہا تھا!
آپ کے تعاون کا بہت بہت شکریہ برادر،
:)
کیوں پسند نہیں آئی؟ اسمیں عباس اعوان کا قصور ہے! :)
یعنی پسندیدگی ہماری موجودگی سے مشروط تھی ؟ :ۃ
شناختی کارڈ پر الٹی تصویر ہے کیوں عباس اعوان ۔۔۔۔ :D
کیمرا اُلٹا ہی دیکھتا ہے ویسے
:)
شکرگزار ہوں عارف۔ :)
ساری باتیں میں لکھ دیتا تو آپ لوگ کیا کرتے۔۔۔ کچھ تو آپ کے لئے بھی چھوڑنا تھا۔۔۔۔ :D
جناب !
:)
 

فاتح

لائبریرین

arifkarim

معطل
یار زندہ صحبت باقی، انتقال تو صرف عارف کریم کا ہوا ہے (انتقال کو لغوی معنوں میں لیا جائے) باقی احباب تو یہیں موجود ہیں۔ :)
جی نہیں۔ انتقال صرف میرے دادا جان مرحوم کا 1999 میں ہوا تھا جب وہ ہمارے آبائی پلاٹوں کے قبضوں کا انتقال کرواتے کرواتے اس جہان فانی سے "انتقال" فرما گئے۔ :(

ہم سے پہلے آپ کو دعوت تھی ، آپ ہی نہیں آئے مرشد کی دید سے فیضیاب ہونے کے لیے
رافع کریم آپکے مزاحیہ اور بے ساختہ چٹکلوں کو یاد کر کے آج بھی مسکرا دیتا ہے۔ خاص کر وہ "فاتح کو ٹچ کرنے" والا چٹکلا :)
امجد میانداد اب کیا خیال ہے؟ کیا فاتح کو ٹچ کرنا ابھی باقی ہے؟ :)
 

فاتح

لائبریرین
جی نہیں۔ انتقال صرف میرے دادا جان مرحوم کا 1999 میں ہوا تھا جب وہ ہمارے آبائی پلاٹوں کے قبضوں کا انتقال کرواتے کرواتے اس جہان فانی سے "انتقال" فرما گئے۔ :(
وہ اس جہان فانی سے انتقال فرما گئے تھے جب کہ آپ پاکستان سے انتقال فرما گئے۔
انتقال کا مطلب ہوتا ہے منتقل ہونا

رافع کریم آپکے مزاحیہ اور بے ساختہ چٹکلوں کو یاد کر کے آج بھی مسکرا دیتا ہے۔ خاص کر وہ "فاتح کو ٹچ کرنے" والا چٹکلا :)
امجد میانداد اب کیا خیال ہے؟ کیا فاتح کو ٹچ کرنا ابھی باقی ہے؟ :)
یہی "کسر" باقی رہ گئی ہے کیا؟
 
Top