تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تین گھنٹے کا فرق ہے اسلام آباد سے ابھی یہاں 11 بج رہے ہیں پاسکتان میں غالبا 8 ہونگے
یہ گھنٹوں کا چکر ہمیں کیوں چکرا دیتا ہے۔
اوہ اب سمجھ آیا۔۔۔ آپ پاکستان سے تین گھنٹے آگے۔۔ ہم تین گھنٹے پیچھے۔ آپ کے ہاں 11، پاکستان میں 8 اور ہمارے پاس 5
 
پھر بات چیت کیسے کرتے ہیں آپ۔۔۔ اشاروں میں؟
ویسے ایک لحاظ سے تو اچھا ہے۔ اس طرح جھگڑے بھی کم ہوتے ہوں گے۔ اب بندہ لڑنے کے لئے کتنی دیر تک اشاروں سے کام چلا سکتا ہے۔ اللہ پاک رحم فرمائیں اور انھیں آپ کی زبان سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔
عموما تو یہاں کی زبان ہی استعمال کرتا ہوں لیکن جب دونوں کو غصہ آتا ہے تو میں اپنی زبان اور وہ اپنی خاص زبان جو سر کے اوپر سے گزر جائے استرمال کرتی ہے۔ اس سے بات جلد ہی رفع دفع ہو جاتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے خود چار چار نام ہیں...
گویا اس لحاظ سے بھی انڈونیشین سے دو قدم آگے ہیں!!!
ذکر کیا ہے تو چار و ناچار چاروں نام بتا ہی دیجئیے۔
ڈانٹ نہیں سکتے کیونکہ ابھی اسی لڑی میں آپ نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہے ہماری ذہنی حالت کے صحیح نہ ہونے کے بارے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مگر جب ہم مسلمانوں کی آبادی بڑھانے کے لیے آپ سے شادی خانہ آبادی کے لیے مدد طلب کرتے ہیں تو آپ صاف کنی کترا جاتی ہیں...
ایسے کیسے بڑھے گی مزید آبادی؟؟؟
مزید آبادی سےمگر پہلے زوجاؤں کی تعداد بڑھے گی

آپا کنی نہیں کترا رہیں۔۔ کسی اور کے آنچل میں ستارے ٹانکنے میں لگی ہیں آج کل۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عامر بن چنگیز خان بھائی (بھائی چنگیز خان کو نہیں بولا. کل کلاں کو کوئی ان سے شکایت لگادے. ہم ویسے بھی آج کل سنگل سر لیے پھررہے ہیں)...
تو بھائی آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے مطلب بزنس یا جاب؟؟؟
کیا کبھی دو بھی تھے؟
جان کی امان پاتے ہوئے سوال کیا ہے۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عموما تو یہاں کی زبان ہی استعمال کرتا ہوں لیکن جب دونوں کو غصہ آتا ہے تو میں اپنی زبان اور وہ اپنی خاص زبان جو سر کے اوپر سے گزر جائے استرمال کرتی ہے۔ اس سے بات جلد ہی رفع دفع ہو جاتی ہے۔
اب اس استر مال کو ٹائپنگ مسٹیک سمجھیں یا آپ کو سسرالی زبان کی یاد آ گئی ہے۔
 
Top