تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

سید عمران

محفلین
غلطی کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ البتہ اسے دہرانا بُری بات ہے۔
اردو محفل واقعی میں اپنوں کی محفل ہے۔ بس کچھ کوشش خود سے کرنی پڑتی ہے گُھلنے ملنے کی۔ ورنہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر بیٹھ رہنا کون سا کمال ہے۔
نہیں؟؟؟
کوئی گھلنے ملنے کی کوشش کرے تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی جاتی ہے...
ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر بیٹھے تو بنیاد کی اینٹیں تک کھود دی جاتی ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
اب اس استر مال کو ٹائپنگ مسٹیک سمجھیں یا آپ کو سسرالی زبان کی یاد آ گئی ہے۔
غالبا جس رومال پر استری کردی جائے اسے استرمال کہتے ہیں...
ویسے یہ کسی جملہ کا حصہ بھی ہوسکتا ہے جیسے اس تر مال کو نہ کھانا کفران نعمت ہوگا!!!
 

سید عمران

محفلین
ذکر کیا ہے تو چار و ناچار چاروں نام بتا ہی دیجئیے۔
ڈانٹ نہیں سکتے کیونکہ ابھی اسی لڑی میں آپ نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہے ہماری ذہنی حالت کے صحیح نہ ہونے کے بارے۔
ڈانٹ کیا نہیں سکتے پتھر بھی مار سکتے ہیں...
پھر آپ کی چہیتی آپا آئیں گی بچانے کو...
کوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فی البدیہہ بھی کس سر چڑھی ندی کے کنارے کہہ گئے!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
سر چڑھی نہیں سر پھری۔۔۔
کیا فجر ویلے چھیڑ بیٹھے ملنگوں کو۔
اب ذرا فرصت سے یا فی البدیہہ پنجابی سیکھئے آپ

رات پوے تے بے درداں نوں نیندر پیاری آوے
دردمنداں نوں یاد سجن دی ستیا آن جگاوے
پچھلی راتی رحمت رب دی کرے بلند آوازاں
اے بخشش منگن تائیں کھلا اے دروازہ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب الگ الگ نصف بہتر...
بیویاں ہیں میتھس کی کیلکولیشن نہیں!!!
میتھس کی کیلکولیشن ہی ہوں گی جب سب بیویاں نصف نصف equal to اپنا شوہر ہوں گی۔ ویسے شوہر کو کتنے حصؤں میں باآسانی تقسیم کیا جا سکتا بندر بانٹ کئے بنا۔
:unsure:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا ۔۔۔
جب دل جل کر راکھ بنتا ہے تو یادیں بھی راکھ بن جاتی ہیں اور کوئی نہ بھی دفنائے تو وہ بذات خود دفن ہو جاتی ہیں۔ 😊
اس کے بعد کی یادیں دفنانے کو نیا دل کہاں سے آتا ہے عامر بھیا۔
 
Top