گُلِ یاسمیں
لائبریرین
بالکل کہنا ہی کہنا تھا آپ نے مگر کہنہ کہہ گئے۔ بڑے بڑے لوگ اایسی غلطیاں کر ہی جایا کرتے ہیں۔بالکل کہنہ نہیں بلکہ کہنا ۔۔۔۔
بالکل کہنا ہی کہنا تھا آپ نے مگر کہنہ کہہ گئے۔ بڑے بڑے لوگ اایسی غلطیاں کر ہی جایا کرتے ہیں۔بالکل کہنہ نہیں بلکہ کہنا ۔۔۔۔
واہ واہ تو ہم ابھی کئے دیتے ہیں مگر شعر سمجھیں گے بعد میں کسی سیانے سے۔کہنہ سے ایک شعر یاد آ گیا
احمد رضا خاں فاضل بریلوی صاحب کا۔
میں خانہ زاد کہنہ ہوں صورت لکھی ہوئی
بندوں کنیزوں میں مرے مادر پدر کی ہے
کب کی کرم نوازی بھلا۔۔۔آپ کی کرم نوازی سے 😄🙃😉
نہ جانے فیصل بھائی کہاں ہیں۔۔۔ شاید جیل پہلے سے بھری ہوئی ہے۔ خیر آپ کی باری بھی آ ہی جائے گی عامر بھیا۔
بھوت والی لڑی میں ہمارا شمار کیا جانا۔کب کی کرم نوازی بھلا۔۔۔
ابھی تو مسوم بھیا نے آپ کو خوش آمدید بھی نہیں بولا اور خمار پہلے روانہ کر دیا آپ کی طرف۔کل سے تھوڑا تھوڑا خمار مجھ پر بھی طاری ہے۔ 😉😄
تو پھر بتائیے کہ جن ہیں یا بھوت ؟بھوت والی لڑی میں ہمارا شمار کیا جانا۔
کل سے تھوڑا تھوڑا خمار مجھ پر بھی طاری ہے۔ 😉😄
عامر بھیا کہیں آپ چُنری بابو تو نہیں دیوداس والےمیخانہ سخن کا گدائے قدیم ہوں
ہر رنگ کی شراب ہے پیالے میں مرے
ارے جن اور بھوت تو خود ہمارے قدموں میں بیٹھتے ہیں۔ کبھی کبھار تو ابا جان ابا جان بھی پکارتے ہیں۔ 😃😉تو پھر بتائیے کہ جن ہیں یا بھوت ؟
مجھے کردار یاد نہیں۔عامر بھیا کہیں آپ چُنری بابو تو نہیں دیوداس والے
کہیں اور نہ نکل گئیں، ہماری طرف ہیں سیما آپا۔محترمہ سیما علی صاحبہ
کیوں نہ ہر ذرہ رقص میں آوے
جلوہ گر آفتاب سیما ہے
خود کو ذرہ سمجھتے ہوئے ہم رقص کرتے ہوئے تعارف خانہ میں دوڑتے آئے اور آپ اپنا دامن بچا کر کہیں اور نکل گئیں۔
وعلیکم السلامالسلام علیکم
صبح بخیر
کیسے مزاج ہیں بہت خوب ۔۔ماشاءاللہ اتنے سارے مراسلے وہ بھی ایکدن میں ۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہہ ۔۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے اور نصف بہتر کو بھی محفل کا حصہ بنائیے۔۔۔
مری کا تو معلوم۔۔ مگر یہ مرے کہاں ہے۔ کون سی بس سے جاتے ہیں۔اچھے عیسی ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے۔
😉🙃
سیما آپا صبح کے چار بج کر سولہ منٹ پر یہ سب باتیں؟بہت بہت مبارک جناب ۔۔۔
شادی وہ لڈو جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔۔۔۔
پر یہ کوہی نہیں بتاتا
شادی بہت سارے طبی فوائد کا بھی باعث بنتی ہے جن کے بارے میں ماہرین نے طویل ریسرچ کے بعد بتایا ہے- 1: دل کے دورے کے خطرات میں کمی فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق شادی کرنے والے مرد اور عورت دل کے دورے کے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں ان افراد
میں دل کے دورے کا خطرہ65 فی صد تک کم ہوجاتا ہے - 2: فالج کے خطرات میں کمی ماہرین کے مطابق اچھا ازدواجی تعلق مرد اور عورت دونوں کو فالج کے خطرے سے 65 فی صد تک محفوظ رکھ سکتا ہے اور ایک اچھا ازدواجی تعلق ایک اچھے دوران خون کا سبب ہوتا ہے
ذہنی دباؤ میں کمی شادی کے سبب انسان کے اندر موجود ہارمون میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے اور مایوسی کا باعث بننے والے ہارمون کے افراز میں کمی دیکھنے میں آتی ہے جس کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے 4: طویل عمر ملتی ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی عمر کی طوالت کا سبب بنتی ہے اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے عام لوگوں سے زیادہ زندہ رہتے ہیں- 5: مثبت طرز فکر کا پیدا ہونا اوہائیو میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچتے ہیں اور ان کے لیے ان کی اور دوسروں کی زندگی اہم ہو جاتی ہے اس وجہ سے شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنتے ہیں-۔۔۔لیجیے صبح صبح کتنی اچھی باتیں بتائیں نصف بہترسے بھی شئیر کئجیے۔۔۔
پھر بات چیت کیسے کرتے ہیں آپ۔۔۔ اشاروں میں؟شیئر تو کر دوں لیکن الٹا مجھے سمجھانے میں اپنا دماغ خالی کرنا پڑے گا جو پہلے سے ہے۔ 😉 اسے ہماری زبان نہیں آتی ہے۔ اور سمجھا بھی دیا تو پھر بھی سارا قصور اپنا ہی ہو گا۔
واقعی آپ نے صحیح لکھا تھا کہ شادی کے جرم کی سزا ہی کاٹ رہے ہیں آپ۔ جسم جل گیا، دل جل گیا ، دماغ خالی ہو گیا۔دل کا دورہ پڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا۔
اور رہی طویل عمر کی بات تو
صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
سیما آپا ۔۔۔ بھیا جی کا اکاؤنٹ اپروو ہوا یا نہیں۔ ان کی کمی محسوس ہو رہی یہاں۔ نیا اکاؤنٹ بنائیے نا ان کا۔کیوں صبح اٹھتیں نہیں۔۔۔یا ناشتہ اچھا نہیں بناتیں؟؟؟؟؟یا آپ مشکل ناشتہ پسند کرتے ہیں۔۔
یہ نام ہے کیا ان کا۔۔۔محترمہ ملکہ دیار دلم اٹھ تو مجھ سے بھی پہلے جاتی ہیں لیکن ناشتہ اپنا اپنا۔ جو وہ تناول کرتی ہیں ، ہمیں اس سے پرہیز ہے اور جو ہم پسند کرتے ہیں وہ بنانے سے رہی ایک بار کڑھی بنانے کو کہا تو محترمہ نے میری بنائی ہوئی کڑہی میں پکوڑے ڈالنے کے بجائے نگیٹس chicken nuggets ڈال دیے۔ 😃🤣
غلطی کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ البتہ اسے دہرانا بُری بات ہے۔میں ایک طویل عرصہ سے تمام علی و ادبی نشستوں اور سوشل میڈیا سےمنقطع تھا ختی کہ میرے استاد محترم سید انصر صاحب جو مشہور و معروف شاعر اور برسوں بعد غزل کے خالق ہیں نے کئیں دفعہ کہا کہ احباب سے رشتہ بنائے رکھوں، یوں تنہا رہنا اچھا نہیں لیکن کچھ طبیعت ہی ایسی ہو چکی تھی
میں نصیر فقر سرست ہو کہ مرید ساقی چشت ہوں
اور
جی بھر گیا دنیا سے اب دل کی یہ حسرت ہے
تو ہو ترا جلوہ ہو اور گوشہ تنہائی
لیکن کل سے تمام احباب نے جس محبت سے نوازا ہے اس سے احساس ہوتا ہے کہ غلطی کر دی اس گراں قدر گنجینہ سے محروم رہا۔
سلامت رہیں ۔ اللہ رب العزت اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے آمین
خود بنا لیا کریں عامر بھیا۔کھانوں میں تو چاول، مچھلی ، کیلا اور کچھ سبزیاں وغیرہ ہی ہیں میں پہلے بہت شوق سے کھاتا تھا لیکن اب پاکستانی کھانوں کی یاد ستاتی ہے۔