تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈانٹ کیا نہیں سکتے پتھر بھی مار سکتے ہیں...
پھر آپ کی چہیتی آپا آئیں گی بچانے کو...
کوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو!!!
ہماری چہیتی آپا نے آپ کے اس مراسلے پر متفق کی ریٹنگ دی ہے۔ کہ ہاں جی مار لیجئیے پتھر۔
ہائے ہائے بھری دنیا میں کوئی اپنا نہ رہا۔ :cry: :cry: :cry:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فیر اوی مائی دا لال سر پھر کے رون بہہ جاسی
کیسا دلکش اور سہانا ہوتا ہو گا وہ منظر جب ایک طرف بن بادل برسات کرتی بیگم اور دوسری طرف سر پکڑ کر ٹسوے بہاتا صاحب۔ کیا ہی کانٹے دار مقابلہ چلتا ہو گا۔ مگر ایسے میں بچے تو بھوکے رہ جاتے ہوں گے نا۔

صلح صفائی سے رہنا ہی اچھی بات ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ ۔
اس گولڑوی کی نسبت کے ساتھ اکثر شرافت کا لاحقہ دکھائی دیتا ہے ۔
ویسے تو وطن عزیز کا چپہ چپہ ہی ایک گونہ شرافت کا طرہء امتیاز لیے ہوئے چار دانگ عالم میں قوم کا نام روشن کر رہا ہے، بشمول سیاست ریاست عدالت وغیرہ ،
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے تو وطن عزیز کا چپہ چپہ ہی ایک گونہ شرافت کا طرہء امتیاز لیے ہوئے چار دانگ عالم میں قوم کا نام روشن کر رہا ہے، بشمول سیاست ریاست عدالت وغیرہ
سیاست میں شریف خاندان، ریاست (فوج) میں تو سارے ہی شرفاء ہیں لیکن عدالت میں کون ہے؟؟؟
 
کیسا دلکش اور سہانا ہوتا ہو گا وہ منظر جب ایک طرف بن بادل برسات کرتی بیگم اور دوسری طرف سر پکڑ کر ٹسوے بہاتا صاحب۔ کیا ہی کانٹے دار مقابلہ چلتا ہو گا۔ مگر ایسے میں بچے تو بھوکے رہ جاتے ہوں گے نا۔

صلح صفائی سے رہنا ہی اچھی بات ہے۔
اپنا ایک ہی اصول ہے جی حضور جی حضور جس سے صلح صفائی بھی رہتی ہے اور بچے بھی بھوکے نہیں رہتے۔ رہی بات ٹسوئوں کی تو جنھیں طوفانوں کا شوق ہو وہ تند ی باد مخالف سے گھبرایا نہیں کرتے۔
 
بر سبیل تذکرہ ۔
اس گولڑوی کی نسبت کے ساتھ اکثر شرافت کا لاحقہ دکھائی دیتا ہے ۔
ویسے تو وطن عزیز کا چپہ چپہ ہی ایک گونہ شرافت کا طرہء امتیاز لیے ہوئے چار دانگ عالم میں قوم کا نام روشن کر رہا ہے، بشمول سیاست ریاست عدالت وغیرہ ،
سچ کہوں تو بات نہ صرف سر کے اوپر سے بلکہ موئے سر کے بھی اوپر سے گزر گئی ہے۔
 
Top