تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

سید عمران

محفلین
کیا مطلب روفی بھیا۔۔۔۔ مگر آپ کو تو معلوم نا کہ کیسی بات ہے۔ ہماری ذہانت کو چار چاند لگاتی ہوئی۔ نہ کہ ایسی یا ویسی۔
غلطیاں تو بندہ بشر ہی کرتا ہے۔ ہم نے بھی سیکھ لیا ہے کہ ایک نام کے دو لوگ کبھی ایڈ نہ کریں گے اپنے پاس وہ بھی آنٹی بنٹی کی وجہ سے۔
یعنی اس بار ایک بے وقوفی سے دو دو کے آگے شرمندہ ہونا پڑا...
ایک تیر سے دو شکار!!!
:rolleyes: :rolleyes: :rolleyes:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ روز کوئی نہ کوئی ایسی ویسی بات کردیتی ہیں...
روز روز کب کی۔۔۔ اچھا اپنی یاداشت پہ زور دیجئیے اور بتائیے کہ کل کیا کی ہم نے ایسی ویسی بات۔۔۔ سارا دن تو کاموں میں گزر گیا۔ اس سے پہلے دن کا بتائیے کہ کیا کیا ہم نے۔ آخری بار بس اینٹوں سے انگلی کچلی گئی بس۔
اب تو کان پک گئے ہیں ایسی ویسی باتیں سن سن کے...
بڑی بیگم سے کہہ کر تیل گرم کر کے منگوائیے اور پکے ہوئے کانوں میں ڈال لیجئیے۔ افاقہ ہو گا۔ خیال رکھئیے گا کہ تیل زیادہ گرم نہ ہو ورنہ ہم ذمہ دار نہیں ہرجانہ بھرنے کے۔
اللہ نہ کرے کہ ایسا کچھ ہو۔
آنکھیں پتھرا گئی ہیں ایسی ویسی باتوں کے کارنامے دیکھ دیکھ کے.
کسی کی نرگسی ہو جاتی ہیں ۔۔ آپ کی پتھرا گئیں تو اس کا بھی علاج ہے۔ بتائیں؟
دماغ سن ہوگیا ہے ایسی ویسی باتوں سے متعلق سوچ سوچ کے!!!
کیا واقعی ایسی ویسی باتوں سے متعلق سوچ کر ہوا ۔۔۔۔۔ اب یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ عمر کا تقاضہ ہو گا ۔ گستاخی ہو گی نا یوں تو۔ مگر کل ہی تو آپ نے سات سروں والے مراسلہ میں بتایا تھا کہ سو سے اوپر جانے کے بعد روپ بدلا۔ شاباشی دیجئیے ہمیں کہ کیسی یاداشت پائی ہے۔
شکر ہے کہ سر کے بارے کچھ نہیں بولا ورنہ ہمیں دو گولی پینا ڈول کی آفر کرنی پڑتی ۔
 
Top