تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی اس بار ایک بے وقوفی سے دو دو کے آگے شرمندہ ہونا پڑا...
ایک تیر سے دو شکار!!!
:rolleyes: :rolleyes: :rolleyes:
بالکل بھی نہیں۔ شرمندہ ہونے والی تو کوئی بات نہ کی ہم نے۔ بے شک روفی بھیا کی گواہی لے لیں۔
صحیح کہا نا روفی بھائی۔ اب تو آپ کو مععلوم ہے تمامتر تفصیل اور ہمارے خدشات۔۔۔
مگر دعائیں آپ بھی کیجئیے گا ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آسمان سے آکر پڑا...
شکر ہے سر بچ گیا!!!
ہاں نا۔۔۔ اچھا ہوا۔
ابھی ابھی ہم نے بھی تو سر ہی کے بچ جانے کا شکر ادا کیا تھا
شکر ہے کہ سر کے بارے کچھ نہیں بولا ورنہ ہمیں دو گولی پینا ڈول کی آفر کرنی پڑتی ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عامر گولڑوی بھیا ذرا بتائیے تو
آپ کی کوئی خاص خوبی جسے آپ کے علاوہ دوسرے بھی پسند کرتے ہوں۔
آپ کی کوئی ایسی خامی جو آپ کی نظر میں خامی نہ ہو مگر دوسروں کی نظر میں خامی ہو۔
 
ہائے ہائے سید کو خان بنادیا...
عربیت سے پٹھانیت کی طرف ہجرت اتنی آساں تو کبھی نہ تھی!!!
:noxxx::noxxx::noxxx:
لفظ خان خاقان اور شاہان ترکستان کا لفظ ہے جسے خاص طور پر بادشاہوں کے بادشاہ یا شہنشاہ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ آپ کے اسم مبارک سے آپ کا مقام و مرتبہ ظاہر ہے اس لیے ہم نے اپنے جی کے لیے خان کا اضافہ کر دیا۔ سید عمران ہونا کوئی چھوٹی سی بات ہے۔ یعنی عمران کا سید۔ تو پھر ظل الہی کہیے الشاہ کہے یا خان آپ کو تو خوش ہونا چاہیے۔۔۔ 😉😄
 
لفظ خان پختون یا افغان کے لیے خاص نہیں بلکہ اس کے معنی آقا یا سردار کے ہیں جسے سب سے پہلے گوک خانات ریاست کے اغوز خان اور اس کی اولاد نے اپنے ساتھ لگایا بعد ازاں جو بھی گوک کے تخت پر بیٹھتا اس کو خان کہا جاتا۔ جس میں سے الپاگو خان ہوا جس کے بیٹے نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ اور یہی وجہ یہ کہ تیمور جن جسے چنگیز خان کہا جاتا ہے اس نے جب سمر قند و بخارا پر قبضہ کر لیا تو اسے خان کہا جانے لگے۔
 
عامر گولڑوی بھیا ذرا بتائیے تو
آپ کی کوئی خاص خوبی جسے آپ کے علاوہ دوسرے بھی پسند کرتے ہوں۔
آپ کی کوئی ایسی خامی جو آپ کی نظر میں خامی نہ ہو مگر دوسروں کی نظر میں خامی ہو۔
دوسرے ہمیں ہی پسند نہیں کرتے تو خوبی کہاں سے پسند کرنے لگے اور رہی بات خامی کی تو خامیاں کہیے جن کا انبار لگایا ہوا ہے احباب ذی وقار نے۔۔۔ 😄😃
 
Top