تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

بہت بہترین خراج تحسین والدہ کے نام ۔۔۔۔
ماں جیسا دنیا میں کوئی نہیں پر ایک خوبی پروردگار کی عطا کردہ ہے وہ اس جہاں میں بھی ہماری دعائیں سنتی ہیں اور اس جہاں میں بھی ، اور جواب بھی خوابوں کی صورت میں ہمیں آجاتے ہیں ....
پروردگار کے حضور دعاہے کہ وہ جنت کے باغوں کی مہکتی ہواؤں کا ساتھ عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔۔آمین
آمین۔ بہت شکریہ سلامت رہیں
 
یہ تو آپ نے اکبر کے متعلق کہا...
اب اپنے متعلق بھی کچھ کہیں...
کہیں اکبر بے چارہ ناراض نہ ہوجائے کہ اپنے متعلق کہنے کا بہانہ بنا کر میرے متعلق کیا کیا کہہ دیا!!!
😉🙃😃
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
 
شاید عامر بھیا اس انتظار میں ہوں گے کہ اب اکبر ان کے
یہ محترمہ بکثرت ایسی شورش زدہ حرکات و سکنات میں ملوث پائی گئی ہیں...
ایک لڑی میں تو انہیں عدالت عالیہ کی طرف سے باقاعدہ ملزمہ بھی ڈکلیئر کیا جاچکا ہے...
لگتا ہے اب پھر کسی اور کیس میں سزا پانے والی ہیں!!!
یہ کیا طلسم ہے یہ کس کہ یاسمیں بانہیں
چھڑک گئی ہیں جہاں در جہاں گلاب کے پھول
 
یعنی کہ اس باب میں بھی سب جرم ہمارے نکلے :rollingonthefloor: :cry2::cry2::cry2:
ایویں انھیں ہمارے خلاف مت بھڑکائیے۔ پہلے روفی بھیا بھی اپنا وار کر چکے ہیں۔ وہ تو آج ہم آنٹی کے چکر میں چکرائے ہوئے تھے ورنہ تبھی حساب چُکتا کر دیتے۔
ہاں تو ایک بار ہو گئے ہم ملزمہ ڈکلئیر۔۔۔ اب کیا نئے جرم بھی نہ کریں۔ کریں گے اور دھڑلے سے کریں گے۔ لائیے ہتھکڑیاں عدالت عالیہ سے ۔۔

رہیں گے دب کہ کسی سے نہ ہم کبھی آصف
وہ شاہ حسن سہی تاجدار ہم بھی ہیں
شاید عامر بھیا اس انتظار میں ہوں گے کہ اب اکبر ان کے متعلق کچھ کہے گا۔
مشکل ہے یا اسے نیچے آنا پرے گا یا پھر مجھے اوپر جانا پرے گا
 
نہیں وہ خاطر مدارات تھیں...
استقبال تو اسی لڑی میں کیا جاتا ہے...
ہمارا آج تک نہیں کیا گیا...
کیونکہ ہم سے آج تک لڑی نہ بن سکی...
جبکہ ہمارا تعارف اتنا زیادہ ہے کہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ملتے...
اسی لیے آج تک تعارف نہ ہوسکا...
اور اب ارباب محفل ہونے بھی نہیں دیتے!!!

معذرت
 
آخری تدوین:
بہت اچھا کیا جو آپ اس لڑی میں چلے آئے...
اصل میں یہ لڑی جنہوں نے بنائی ہے ناں یعنی سیما آپا اصل میں وہ بہت دکھیاری اور غمزدہ خاتون ہیں. اگر آپ ان کے بلاوے پر نہ آتے تو وہ مزید دکھیاری اور غمزدہ ہو جاتیں...
اصل میں ان کو یہ غم کسی اور نے نہیں، کسی غیر نے نہیں ان کے اپنے ذاتی مسوم بھیا نے دئیے ہیں...
اصل میں ان کے یہ والے بھیَا چرس کے نشے کے سمندر میں ایسا غرق ہوئے کہ تہہ سے موتی نکال لانے کے بھی قابل نہ رہے...
بس یہی غم انہیں لے بیٹھا(موتی نہ نکالنے والا نہیں چرس کے نشے والا) ...
اب انہیں ہر محفلین میں اپنے ان ہی بھیا کی شبییہ نظر آتی ہے اور وہ اس کی انہی کی طرح خاطر مدارات میں لگ جاتی ہیں...
ہائے ہائے بس کسی کا مسوم بھیا اس حال تک کبھی نہ پہنچے!!!
کل سے تھوڑا تھوڑا خمار مجھ پر بھی طاری ہے۔ 😉😄
 
محترمہ سیما علی صاحبہ
کیوں نہ ہر ذرہ رقص میں آوے
جلوہ گر آفتاب سیما ہے
خود کو ذرہ سمجھتے ہوئے ہم رقص کرتے ہوئے تعارف خانہ میں دوڑتے آئے اور آپ اپنا دامن بچا کر کہیں اور نکل گئیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
محترمہ سیما علی صاحبہ
کیوں نہ ہر ذرہ رقص میں آوے
جلوہ گر آفتاب سیما ہے
خود کو ذرہ سمجھتے ہوئے ہم رقص کرتے ہوئے تعارف خانہ میں دوڑتے آئے اور آپ اپنا دامن بچا کر کہیں اور نکل گئیں۔
السلام علیکم
صبح بخیر
کیسے مزاج ہیں بہت خوب ۔۔ماشاءاللہ اتنے سارے مراسلے وہ بھی ایکدن میں ۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہہ ۔۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے اور نصف بہتر کو بھی محفل کا حصہ بنائیے۔۔۔
 
السلام علیکم
صبح بخیر
کیسے مزاج ہیں بہت خوب ۔۔ماشاءاللہ اتنے سارے مراسلے وہ بھی ایکدن میں ۔۔۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہہ ۔۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے اور نصف بہتر کو بھی محفل کا حصہ بنائیے۔۔۔
اچھے عیسی ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے۔
😉🙃
 

سیما علی

لائبریرین
شادی و خانہ آبادی کے جرم میں 😄😉
بہت بہت مبارک جناب ۔۔۔

شادی وہ لڈو جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔۔۔۔​

پر یہ کوہی نہیں بتاتا؀
شادی بہت سارے طبی فوائد کا بھی باعث بنتی ہے جن کے بارے میں ماہرین نے طویل ریسرچ کے بعد بتایا ہے- 1: دل کے دورے کے خطرات میں کمی فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق شادی کرنے والے مرد اور عورت دل کے دورے کے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں ان افراد
میں دل کے دورے کا خطرہ65 فی صد تک کم ہوجاتا ہے - 2: فالج کے خطرات میں کمی ماہرین کے مطابق اچھا ازدواجی تعلق مرد اور عورت دونوں کو فالج کے خطرے سے 65 فی صد تک محفوظ رکھ سکتا ہے اور ایک اچھا ازدواجی تعلق ایک اچھے دوران خون کا سبب ہوتا ہے
ذہنی دباؤ میں کمی شادی کے سبب انسان کے اندر موجود ہارمون میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے اور مایوسی کا باعث بننے والے ہارمون کے افراز میں کمی دیکھنے میں آتی ہے جس کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے 4: طویل عمر ملتی ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی عمر کی طوالت کا سبب بنتی ہے اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے عام لوگوں سے زیادہ زندہ رہتے ہیں- 5: مثبت طرز فکر کا پیدا ہونا اوہائیو میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچتے ہیں اور ان کے لیے ان کی اور دوسروں کی زندگی اہم ہو جاتی ہے اس وجہ سے شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنتے ہیں-۔۔۔لیجیے صبح صبح کتنی اچھی باتیں بتائیں نصف بہترسے بھی شئیر کئجیے۔۔۔
 
Top