تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

بہت بہت مبارک جناب ۔۔۔

شادی وہ لڈو جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔۔۔۔​

پر یہ کوہی نہیں بتاتا؀
شادی بہت سارے طبی فوائد کا بھی باعث بنتی ہے جن کے بارے میں ماہرین نے طویل ریسرچ کے بعد بتایا ہے- 1: دل کے دورے کے خطرات میں کمی فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق شادی کرنے والے مرد اور عورت دل کے دورے کے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں ان افراد
میں دل کے دورے کا خطرہ65 فی صد تک کم ہوجاتا ہے - 2: فالج کے خطرات میں کمی ماہرین کے مطابق اچھا ازدواجی تعلق مرد اور عورت دونوں کو فالج کے خطرے سے 65 فی صد تک محفوظ رکھ سکتا ہے اور ایک اچھا ازدواجی تعلق ایک اچھے دوران خون کا سبب ہوتا ہے
ذہنی دباؤ میں کمی شادی کے سبب انسان کے اندر موجود ہارمون میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے اور مایوسی کا باعث بننے والے ہارمون کے افراز میں کمی دیکھنے میں آتی ہے جس کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے 4: طویل عمر ملتی ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی عمر کی طوالت کا سبب بنتی ہے اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے جوڑے عام لوگوں سے زیادہ زندہ رہتے ہیں- 5: مثبت طرز فکر کا پیدا ہونا اوہائیو میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچتے ہیں اور ان کے لیے ان کی اور دوسروں کی زندگی اہم ہو جاتی ہے اس وجہ سے شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنتے ہیں-۔۔۔لیجیے صبح صبح کتنی اچھی باتیں بتائیں نصف بہترسے بھی شئیر کئجیے۔۔۔
دل کا دورہ پڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا۔
اور رہی طویل عمر کی بات تو
صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
 
سیما علی

لائبریرین
دل کا دورہ پڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا۔
اور رہی طویل عمر کی بات تو
صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
کیوں صبح اٹھتیں نہیں۔۔۔یا ناشتہ اچھا نہیں بناتیں؟؟؟؟؟یا آپ مشکل ناشتہ پسند کرتے ہیں۔۔
 
کیوں صبح اٹھتیں نہیں۔۔۔یا ناشتہ اچھا نہیں بناتیں؟؟؟؟؟یا آپ مشکل ناشتہ پسند کرتے ہیں۔۔
محترمہ ملکہ دیار دلم اٹھ تو مجھ سے بھی پہلے جاتی ہیں لیکن ناشتہ اپنا اپنا۔ جو وہ تناول کرتی ہیں ، ہمیں اس سے پرہیز ہے اور جو ہم پسند کرتے ہیں وہ بنانے سے رہی ایک بار کڑھی بنانے کو کہا تو محترمہ نے میری بنائی ہوئی کڑہی میں پکوڑے ڈالنے کے بجائے نگیٹس chicken nuggets ڈال دیے۔ 😃🤣
 
سیما علی

لائبریرین
IMG-0658.jpg

اپنا آسان سا ناشتہ بنانے گئے تھے ۔۔
 
زیک

مسافر
محترمہ ملکہ دیار دلم اٹھ تو مجھ سے بھی پہلے جاتی ہیں لیکن ناشتہ اپنا اپنا۔ جو وہ تناول کرتی ہیں ، ہمیں اس سے پرہیز ہے اور جو ہم پسند کرتے ہیں وہ بنانے سے رہی ایک بار کڑھی بنانے کو کہا تو محترمہ نے میری بنائی ہوئی کڑہی میں پکوڑے ڈالنے کے بجائے نگیٹس chicken nuggets ڈال دیے۔ 😃🤣
آپ پاکستان میں نہیں ہیں؟
 
چکن نگیٹس کیوں ؟؟؟؟؟؟؟
 
میں ایک طویل عرصہ سے تمام علی و ادبی نشستوں اور سوشل میڈیا سےمنقطع تھا ختی کہ میرے استاد محترم سید انصر صاحب جو مشہور و معروف شاعر اور برسوں بعد غزل کے خالق ہیں نے کئیں دفعہ کہا کہ احباب سے رشتہ بنائے رکھوں، یوں تنہا رہنا اچھا نہیں لیکن کچھ طبیعت ہی ایسی ہو چکی تھی
میں نصیر فقر سرست ہو کہ مرید ساقی چشت ہوں
اور
جی بھر گیا دنیا سے اب دل کی یہ حسرت ہے
تو ہو ترا جلوہ ہو اور گوشہ تنہائی
لیکن کل سے تمام احباب نے جس محبت سے نوازا ہے اس سے احساس ہوتا ہے کہ غلطی کر دی اس گراں قدر گنجینہ سے محروم رہا۔
سلامت رہیں ۔ اللہ رب العزت اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے آمین
 
ہمارے بھائی سولو میں ہیں اور بھابھی انڈونیشین ہیں تو انکے کھانوں سے اور زبان سے خاصی واقفیت ہے ۔۔کئی شہروں میں جانا ہوا ونوسوبو۔۔جگ جکارتہ ۔۔۔سمارنگ ۔۔سولو۔۔۔جکارتہ ۔۔
کام شہر تو صرف بالی ہے سیاحت کے حوالے سے
 
ہمارے بھائی سولو میں ہیں اور بھابھی انڈونیشین ہیں تو انکے کھانوں سے اور زبان سے خاصی واقفیت ہے ۔۔کئی شہروں میں جانا ہوا ونوسوبو۔۔جگ جکارتہ ۔۔۔سمارنگ ۔۔سولو۔۔۔جکارتہ ۔۔
مطلب آپ انڈونیشین بھاشا جانتی ہیں؟
 
ہمارے بھائی سولو میں ہیں اور بھابھی انڈونیشین ہیں تو انکے کھانوں سے اور زبان سے خاصی واقفیت ہے ۔۔کئی شہروں میں جانا ہوا ونوسوبو۔۔جگ جکارتہ ۔۔۔سمارنگ ۔۔سولو۔۔۔جکارتہ ۔۔
کھانوں میں تو چاول، مچھلی ، کیلا اور کچھ سبزیاں وغیرہ ہی ہیں میں پہلے بہت شوق سے کھاتا تھا لیکن اب پاکستانی کھانوں کی یاد ستاتی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کھانوں میں تو چاول، مچھلی ، کیلا اور کچھ سبزیاں وغیرہ ہی ہیں میں پہلے بہت شوق سے کھاتا تھا لیکن اب پاکستانی کھانوں کی یاد ستاتی ہے۔
بھائی کو بھی ۔۔بچے بھی پاکستانی کھانے پسند کرتے ہیں انکے بڑے بیٹے کا نام عامر ہے ۔۔۔اردو بالکل نہیں جانتے بچے ۔۔۔انکا خاندانی نظام ہمیں پسند ہے خاصے جڑے ہوئے لوگ ہیں۔۔۔البتہ کھانے اپنے ہی پسند کرتے ہیں ۔۔۔
 
میری بیٹی زرمینہ وہ تو بس اپنی ماں کی طرح ہے کچھ پسند ہی نہیں آتا سوائے میٹ بالز کے Bakso . Meatballs
 
Top