تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

سیما علی

لائبریرین
کھانوں میں تو چاول، مچھلی ، کیلا اور کچھ سبزیاں وغیرہ ہی ہیں میں پہلے بہت شوق سے کھاتا تھا لیکن اب پاکستانی کھانوں کی یاد ستاتی ہے۔
ملائشیا میں تو خاصے پاکستانی ریسٹورنٹ ہیں ۔۔پر انڈونیشیا میں بہت کم ہیں ہندوستانی بھی خاصی بڑی تعداد میں ہیں
 
بھائی کو بھی ۔۔بچے بھی پاکستانی کھانے پسند کرتے ہیں انکے بڑے بیٹے کا نام عامر ہے ۔۔۔اردو بالکل نہیں جانتے بچے ۔۔۔انکا خاندانی نظام ہمیں پسند ہے خاصے جڑے ہوئے لوگ ہیں۔۔۔البتہ کھانے اپنے ہی پسند کرتے ہیں ۔۔۔
آپ کو کونسا کھانا اچھا لگا اور کونسی خاص جگہ؟
 
کچھ احباب کے ساتھ مل کر یہاں ادبی محفل بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ عنقریب تیار ہو جائے گا جوکہ نہ صرف ماہانہ نشستوں کے لیے ہو گی بلکہ ادب کے فروغ کے لیے اور دیگر ممالک سے احباب کو دعوت سخن دینے کے لیے بھی کام کرے گی۔ بہت سے احباب ہے ہندوستان اور نیپال سے جو پاکستان نہیں آسکتے تو اس لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کا انعقاد ضروری ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کو کونسا کھانا اچھا لگا اور کونسی خاص جگہ؟
جگہ تو سب سے اچھی بالی ہی ہے مگر ہمیں ونو سوبو بھی پسند آیا بالکل ایبٹ آباد کی طر ح لگا ۔۔۔مگر سسٹم پاکستان سے بہت اچھا ۔۔غریب ملک ہونے کے باوجود نہ بے ہنگم ٹریفک نہ افراتفری نہ بجلی جاتئ ہے طوفانی بارشوں کے باوجود۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ احباب کے ساتھ مل کر یہاں ادبی محفل بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ عنقریب تیار ہو جائے گا جوکہ نہ صرف ماہانہ نشستوں کے لیے ہو گی بلکہ ادب کے فروغ کے لیے اور دیگر ممالک سے احباب کو دعوت سخن دینے کے لیے بھی کام کرے گی۔ بہت سے احباب ہے ہندوستان اور نیپال سے جو پاکستان نہیں آسکتے تو اس لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کا انعقاد ضروری ہے۔
بہت عمدہ ۔۔۔اللہ پاک کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین ۔۔۔
 
جگہ تو سب سے اچھی بالی ہی ہے مگر ہمیں ونو سوبو بھی پسند آیا بالکل ایبٹ آباد کی طر ح لگا ۔۔۔مگر سسٹم پاکستان سے بہت اچھا ۔۔غریب ملک ہونے کے باوجود نہ بے ہنگم ٹریفک نہ افراتفری نہ بجلی جاتئ ہے طوفانی بارشوں کے باوجود۔۔۔
اس وقت اکانومی کے لحاظ سے انڈونیشیا نے کافی اچھا کام کیا ہے۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنی عوام کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ مجھے تقریبا 10 سال ہو چکے ہیں لیکن کبھی کوئی لرائی جھگرا یا بے سکونی نہیں دیکھی۔ اخلاق کے عمدہ لوگ ہیں۔ نرم مزاج خاموش طبیعت
 
سیما علی

لائبریرین
کیا آپ کے بھائی بھی ادبی محافل سے وابستہ ہیں؟
البتہ انکی زبان بالکل انکی طرح بولتے ہیں ۔۔ہم بہت حیران ہوتے ہیں کیونلہ ایسا لگتا ہے سنگاپورین ،ملایشین ۔
انڈونیشین سب ایک زبان بولتے ہیں پر سب کی زبان الگ ہے بھائی بڑے سلیقے سے بتاتے ہیں نہیں یہ سب الگ زبانیں ہیں ۔۔۔
 
نہیں اردو سے رغبت نہیں ۔۔آجکل انکی طبعیت بھی ٹھیک نہیں ۔۔۔بچے ہی کاروبار دیکھتے ہیں اپنی اپنی مصروفیت کے ساتھ ۔۔۔
اللہ رب العزت انھیں شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ان پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے۔
کیانام ہے انکا ہو سکتا ہے کہ کہیں تعارف ہوا ہو؟
 
البتہ انکی زبان بالکل انکی طرح بولتے ہیں ۔۔ہم بہت حیران ہوتے ہیں کیونلہ ایسا لگتا ہے سنگاپورین ،ملایشین ۔
انڈونیشین سب ایک زبان بولتے ہیں پر سب کی زبان الگ ہے بھائی بڑے سلیقے سے بتاتے ہیں نہیں یہ سب الگ زبانیں ہیں ۔۔۔
اصل انڈونیشین زبان سے ملیشین زبان نکلی ہے اور چائینز سے سنگاپورین
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ رب العزت انھیں شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ان پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائے۔
کیانام ہے انکا ہو سکتا ہے کہ کہیں تعارف ہوا ہو؟
خسرو علی ۔۔۔پر وہا ں پکارنے کے نام اور آفیشل ناموں میں فرق ہے ۔۔۔علی کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔۔بچوں کے بھی دو دو نام ہیں ۔۔
 
اصل انڈونیشین زبان سے ملیشین زبان نکلی ہے اور چائینز سے سنگاپورین
انڈونیشیا میں کم و بیش پچس زبانیں ہیں جیسے ہمارے ہاں پنجابی سندھی بلوچی وغیرہ ۔ مجھے تو صرف چار آتی ہیں باقی علاقوں میں زیادہ جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔
 
خسرو علی ۔۔۔پر وہا ں پکارنے کے نام اور آفیشل ناموں میں فرق ہے ۔۔۔علی کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔۔بچوں کے بھی دو دو نام ہیں ۔۔
اصل میں اہل خانہ اور یہاں کے مقامی لوگ کنیت سے پکارتے ہیں جیسا کہ آپ نے بتایے ان کے پسر کا اسم عامر ہے تو بعض لوگ انھیں ابو العامر یا یہاں کی زبان میں
Papanya aamir یا babanyaaamir
 
سیما علی

لائبریرین
انڈونیشیا میں کم و بیش پچس زبانیں ہیں جیسے ہمارے ہاں پنجابی سندھی بلوچی وغیرہ ۔ مجھے تو صرف چار آتی ہیں باقی علاقوں میں زیادہ جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔
اچھے صلح جو لوگ ہیں ۔۔۔محبت کرنے والے ۔۔تبھی دیکھیں سیاح کتنی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔۔۔دوسری بڑی وجہ سستا ہونا ۔۔۔ہم جب پریشان ہوتے قیمت دیکھ کر تو بھائی فوراً کنورٹ کرکے بتاتے ۔۔باجی تیس ڈالر ہیں۔۔۔اتنے بڑے بڑے نوٹ ہیں آپکے یہاں۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
اصل میں اہل خانہ اور یہاں کے مقامی لوگ کنیت سے پکارتے ہیں جیسا کہ آپ نے بتایے ان کے پسر کا اسم عامر ہے تو بعض لوگ انھیں ابو العامر یا یہاں کی زبان میں
Papanya aamir یا babanyaaamir
کیسی دنیا ہے ہماری اردو محفل اس دیس میں بھی ملادیتی ہے جہاں انسان کا وہم و گمان بھئ نہیں ۔۔۔۔
 
Top