تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شکر اس رب جلیل کا جس کے بابرکت نام کی برکت سے برسر بام آکر کسی نے تو ہم ایسے نیک نام کا تعارف حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی...
بندہ گمنام خون آشام گرفتار مصائب و آلام دشمن طعام نشانہ دشنام طالب آرام سست گام منزل ناکام کا تعارف اس قدر طوالت رکھتا ہے کہ پڑھنے والے پڑھ پڑھ اپنی بینائی گھس دیں اور داستاں سننے والے سماعت کھو بیٹھیں. ہوش و خرد والے اس کا شعور پالیں تو دیوانہ وار گریباں چاک جنگل کی راہ لیں. دیوانے سن لیں تو شعور کی آگاہی پا کر حواس خمسہ سے بیگانے ہوجائیں...
یہ جو ہم نے اتنی ساری بونگیاں مار لی ہیں اب انہیں سنبھالے گا کون؟؟؟
:noxxx::noxxx::noxxx:
سوال کا جواب نہ مل سکا باقی دنیا جہان کی باتیں ہو گئیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
دنیا جہاں کی باتیں کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟؟؟
داستاں گو...
بس ہم وہی ہیں!!!
داستان گو بھی ایسے ویسے ۔۔۔ابھی ہم جم خانہ گئے تھے میکائیل کے ساتھ تو آپکو اوربحریہ ٹاؤن کو یاد کرکے
مسکر ا رہے تھے ۔۔بیٹی نے پوچھا تو بتایا ۔۔
چائے پی اور آپ کی چائے سے بیزاری کو یاد کیا۔۔۔
میکائیل سے ہم نے پوچھا ظفری کون ہیں بولے ۔۔۔ہجے ڈاٹ کام والے انکل ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
IMG-0658.jpg

اپنا آسان سا ناشتہ بنانے گئے تھے ۔۔
Appollo کا ٹِشو ہولڈر دیکھ کر اچھا لگا۔ :) یہ میرا بھی فیورٹ ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
ویسے تو سات سال قبل محفل میں آنے والے کو سات خون معاف ہوتے ہیں، لیکن چلو، انہیں معاف کر دیتے ہیں کہ سات سال تک مراسلے غائب!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر اس رب جلیل کا جس کے بابرکت نام کی برکت سے برسر بام آکر کسی نے تو ہم ایسے نیک نام کا تعارف حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی...
بندہ گمنام خون آشام گرفتار مصائب و آلام دشمن طعام نشانہ دشنام طالب آرام سست گام منزل ناکام کا تعارف اس قدر طوالت رکھتا ہے کہ پڑھنے والے پڑھ پڑھ اپنی بینائی گھس دیں اور داستاں سننے والے سماعت کھو بیٹھیں. ہوش و خرد والے اس کا شعور پالیں تو دیوانہ وار گریباں چاک جنگل کی راہ لیں. دیوانے سن لیں تو شعور کی آگاہی پا کر حواس خمسہ سے بیگانے ہوجائیں...
یہ جو ہم نے اتنی ساری بونگیاں مار لی ہیں اب انہیں سنبھالے گا کون؟؟؟
:noxxx::noxxx::noxxx:
آپ نے اپنے کرنے کا کام کر لیا نا۔۔۔ سنبھالنے کی فکر کرنے سے پہلے یہ بتا دیجئیے کہ جن کی چھٹی حس بھی کام کرتی ہو ، ان کا کون وارث۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کیا طلسم ہے یہ کس کہ یاسمیں بانہیں
چھڑک گئی ہیں جہاں در جہاں گلاب کے پھول
چھڑک نہیں جھڑک لکھئیے عامر بھیا۔
اور ہم صبح سے مارے مارے پھر رہے کہ محفل میں جھانک بھی نہ پائے۔
ذرا جلدی سے آ جائیے اب عامر بھیا ۔ اور اپنی پسند کی راکھی چُن لیجئیے تا کہ آپ کی بانہہ پر باندھ دی جائے۔ تا کہ آئندہ کے لئے ایسا کوئی شعر نہ تلاشا جائے۔
image.jpg

قسم سے آج جتنا بُرا نام ہمیں لگا اپنا، اندازہ ہی نہیں ہے۔ :rolleyes: :mad::mad::mad:
 
ویسے یہ شعر کسی استاد کا ہے اور راکھی جب آپن نے پہنانی ہے تو پسند بھی آپ کی ہونے چاہیے۔ ہمارے لیے تو سبھی مائیں بہنیں ہیں اپنی نصف بہتر کو چھوڑ کر البتہ کبھی کبھار اس میں بھی روح آ جاتی ہے۔
 
Top