عام لطیفے

ایک شخص نے کسی دوا ساز کمپنی کی طرف سے ایک اشتہار پڑھا کہ ا‏گر چاہتے ہيں کہ کھانا کھاتے وقت مکھیاں آپ کی غذا پر نہ بیٹھیں. تو سو روپےفیس کمپنی کے اکاونٹ میں جمع کروا کے دوائی اور مشورہ حاصل کریں
اس شخص نے ایسا ہی کیا اور فیس جمع کرادی اور رسيد کمپنی کے مینیجر کو دکھائی۔ تو مينيجر نےاسےکھجور کے پتوں ںسےبنا ہوا ایک پنکھا دیکر کہا۔ ایک ہاتھ سے کھائیں اور دوسرےہاتھ سےمکھیاں اڑائیں۔
 
La Alma

لائبریرین

عائشہ، یہ آج کل ہر دوسرے لطیفے میں مکھیاں کیوں آ رہی ہیں. لگتا ہے یہاں Mortein سپرے کرنا پڑے گا.
 
عائشہ، یہ آج کل ہر دوسرے لطیفے میں مکھیاں کیوں آ رہی ہیں. لگتا ہے یہاں Mortein سپرے کرنا پڑے گا.
میں بھی سوچ ہی رہی تھی مجھے مکھیوں والے لطیفے ہی پڑھنے کو کیوں مل رہے ہیں:D:D
آہستہ آہستہ اردو محفل پہ ایک بڑا مکھیوں کا چھتہ بن جائے گا۔۔۔
 
شوہر: کہاں جا رہی ہو؟
بیوی: نہانے۔۔۔
شوہر: موبائل لے کر؟؟؟
بیوی: تو بالٹی بھرنے تک کیا کروں گی سوچا فیس بک دیکھ لوں
 
ایک آدمی وکیل کے پاس گیا اور کہا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں کتنے پیسے لگیں گے وکیل نے کہا 50000 روپے
آدمی نے کہا کہ اتنے تو شادی میں قاضی نے بھی نہیں لیے ۔
وکیل نے کہا ۔ دیکھ لیا نا سستے کاموں کا نتیجہ ۔
 
یوسف سلطان

محفلین
ایک مرتبہ گاؤں میں سیلاب آگیا.. ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا
ایک سو پچاس کی آبادی والے گاؤں سے پانچ سو آدمیوں کو گِن کر نکالا گیا
پھر ہیلی کاپٹر والے سرپنچ کے پاس گئے اور پوچھا
آپ کے گاؤں کی کل آبادی ایک سو پچاس ہے اور میں اب تک پانچ سو نکال چکا ہوں ایسا کیوں ؟
تو سرپنچ نے کہا سر گاؤں والوں نے ہیلی کاپٹر پہلی مرتبہ دیکھا ہے - آپ ایک طرف سے نکالتے ہو یہ دوسری طرف سے پھر آ جاتے ہیں
میں خود تیسری بار آیا ہوں
 
ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺑﺸﯿﺮ ﭼﺮﺳﻲ ﺗﺒﻠﯿﻎ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ .
ﺗﺒﻠﯿﻐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﺮﺱ ﭼﮭﮍﻭﺍ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺻﺤﯿﺢ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ .
ﺍﺏ ﻭﮦ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﮩﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮐﮧ " ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺑﺸﯿﺮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮨﯿﮟ، ﯾﮧ ﺑﮍﮮ ﭼﺮﺳﻲ ﺗﮭﮯ، ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺯﯾﺮ ﺍﺛﺮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﺮﺱ ﭘﯿﻨﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ".
ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺣﺴﺐ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺗﺒﻠﯿﻐﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﮐﮧ ﺑﺸﯿﺮ ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﺍﻥ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺫﺭﺍ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﺒﻠﯿﻐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺮﺱ ﭼﮭﻮﮌﯼ .
ﺑﺲ ﭘﮭﺮ ... ﺑﺸﯿﺮ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻮﻻ : " ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ، ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮩﺖ ﭘﺮﺩﮦ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﮧ ﺗﺒﻠﯿﻐﯽ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻣﻞ ﮔﺌﮯ . ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ، ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻮ ﭼﺮﺱ ﭘﯿﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺪﻧﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﺟﺘﻨﺎ ﻣﯿﮟ ﭼﺮﺱ ﭼﮭﻮﮌﮐﺮ ﮨﻮ ﺭﮨﺎﮨﻮﮞ
 
مجھے تو پاجامہ میرا ہے والا لطیفہ یاد آگیا۔
 
لیجئے جناب! ایک اورگواہی آگئی۔
اس پر ہمیں ایک چودھری صاحب کے دوست یاد آ گئے جنہوں نے انہیں کبھی ایک پاجامہ ہدیہ کیا تھا۔ جس بھی محفل میں چودھری صاحب جاتے، وہاں یہ صاحب کچھ یوں تعارف کرواتے:
یہ چودھری صاحب ہیں، ان کی بہت زمینیں ہیں، بھینسیں ہیں ٹیوب ویل ہیں، اپنے بیلنے ہیں لیکن یہ پاجامہ میرا ہے۔

دو ایک بار تو چودھری صاحب نے گوارا کیا تاہم آخر صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا سو چودھری صاحب نے انہیں کھری کھری سنائیں کہ بھئی یہ پاجامے والی کیا بات ہے!:mad:
خبردار جو آئندہ تم نے کبھی اس کا ذکر کیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا! :mad: :mad:

بس پھر چند ہی روز بعد چودھری صاحب کا تعارف کچھ یوں کروایا گيا:
یہ چودھری صاحب ہیں، ان کی بہت زمینیں ہیں، بھینسیں ہیں ٹیوب ویل ہیں، اپنے بیلنے ہیں لیکن۔۔۔۔ :confused:لیکن۔۔۔ :confused: پاجامے کا کوئی ذکر نہیں :grin: :grin: :grin:
 
بیوی 15 منٹ تک اپنے خاموش شوہر پر بلند آواز سے گرجنے کے بعد بولی ۔
میں لڑائی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن تمہاری گونگی بدمعاشی کی وجہ سے گھر جہنم بنتا جا رہا ہے ۔
 
بیوی 15 منٹ تک اپنے خاموش شوہر پر بلند آواز سے گرجنے کے بعد بولی ۔
میں لڑائی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن تمہاری گونگی بدمعاشی کی وجہ سے گھر جہنم بنتا جا رہا ہے ۔
اس لطیفے کو آخر کب تک گھسیٹا جائے گا؟
 
سید عمران

محفلین
آدھی رات کو کھٹکا ہوا ۔ گھر والوں نے چور کو بھاگتے دیکھا تو دوڑ کر اسے پکڑ لیا۔ ۔۔
مالک مکان : بہتر ہے کہ سارا سامان یہیں رکھ دو۔۔۔
چور ؛ نہیں جناب ۔ سارا سامان یہاں کیسے رکھ دوں ؟؟؟
اس میں آدھا سامان تو آپ کے پڑوسی کا ہے!!!​
 
چوری ایمانداری کے ساتھ :p
 
سید عمران

محفلین
دیہاتی نے تھانے میں آکر بتایا کہ میرا جھگڑا ایک شہری سے ہوگیااور گالم گلوچ بھی ہوئی ۔ ۔۔
تھانیدار : اچھا !! ! پھر کیا ہوا ؟؟؟
دیہاتی : شہری نے مجھے کہا کہ جاؤ جہنم میں۔۔۔
تھانیدار: پھر تم نے کیا کیا ؟؟؟
دیہاتی : میں‌سیدھا یہاں‌آگیا !!!​
 
آخری تدوین:
جج - تمہیں طلاق کیوں چاہئے؟
عرضدار- جج صاحب، میری بیوی مجھ سے لہسن چھلواتي ہے، پیاز كٹواتي ہے، برتن دھلواتي ہے!
جج - ہاں تو اس میں کیا ہے، لہسن چھیلنے سے پہلے تھوڑا سا گرم کر لیا کرو آسانی سے نکل جائے گا. پیاز کاٹنے سے پہلے تھوڑی دیر انہیں فریزر میں رکھ دیا کرو اس سے کاٹتے ٹائم آنکھوں میں جلن نہیں ہوگی. برتن دھونے سے پہلے انہیں پانی سے بھرے ٹب میں دس منٹ بھیگو دیا کرو آسانی سے صاف ہو جائیں گے. کپڑے سرف میں بھگونے سے پہلے سادہ پانی میں بھیگا لیا کرو داغ آسانی سے نکلیں گے اور ہاتھوں کو بھی تکلیف نہیں ہوگی.
عرضدار - سمجھ گیا حضور.
جج - کیا سمجھ گئے.
عرضدار - یہی کہ، آپ کی حالت مجھ سے بھی بری ہے. آپ کی بیوی لہسن، پیاز اور برتنوں کے علاوہ آپ سے کپڑے بھی دھلواتي ہے.
سبق:
بیوی تو بیوی ھی ھوتی ھے چاھے کسی کی بھی ہو
 
Top