عام لطیفے

La Alma

لائبریرین
پہلا دوست : میں بیس سالوں ںسے ایک بات نوٹ کر رہا ہوں .
دوسرا دوست : وہ کیا ؟
پہلا دوست : جب بھی پھاٹک بند ہوتا ہے ٹرین ضرور آتی ہے.
 

سید عمران

محفلین
ایک شخص: میں سامنے والی دکان سے گھی کا ڈبا چرا کر لاسکتا ہوں۔
دوسرا: اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو میں تمہیں ہزار روپے انعام دوں گا۔
پہلا گیااور ڈبا لے کر آگیا۔
دوسرا شخص ہنستے ہوئے:تمہیں یہ سن کر خوشی ہوگی کہ میرا تعلق پولیس سے ہے۔
پہلاشخص:اور آپ کو یہ سن کر افسوس ہوگا کہ وہ دکان میرے ابا کی ہے ۔​
 
ﻟﮍﮐﺎ ﻟﮍﮐﯽ ﺳﮯ ﻓﻮﻥ ﭘﮧ
ﺁﺝ ﺑﮩﺖ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮﮞ ﮈﻳﮉ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﻟﮍﮐﯽ !ﮐﮩﺎﮞ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮ ؟؟؟
ﻟﮍﮐﺎ !ﺍﻣﺮﻳﮑﮧ ﺳﮯ ﻭﻓﺪ ﺁﻳﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯽ ﺳﯽ ﻣﻴﮟ ﻣﻴﭩﻨﮓ ﮨﮯ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﮐﯽ ﮈﻳﻞ ﮨﻮ ﮔﯽ
ﭘﮭﺮ ﺷﻮ ﺭﻭﻡ ﻣﻴﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﻧﺌﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﻟﻴﻨﮯ
ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﮈﻳﻔﻨﺲ ﻣﻴﮟ ﺍﻳﮏ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮨﮯ ﻣﻤﯽ ﭘﺎﭘﺎ ﮐﯽ ﻭﻳﮉﻧﮓ ﺍﻳﻨﯽ ﻭﺭﺳﺮﯼ ﮐﯽ
ﺳﺎﺭﮮ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﮐﺮﻳﻢ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﮐﭩﮭﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ
ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭﯼ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﺑﮍﮬﻴﮟ ﮔﮯ
ﺁﺝ ﻧﮩﻴﮟ ﻣﻞ ﺳﮑﻮﮞ ﮔﺎ ﮈﺋﻴﺮ
ﺗﻢ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﮐﻴﺎ ﮐﺮ رہی ﮨﻮ ؟؟؟
ﻟﮍﮐﯽ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﻴﮟ ،ﺍﻣﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺁﺋﯽ ﮨﻮﮞ ﺳﻮﺩﺍ ﺳﻠﻒ ﻟﻴﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺳﻮﺩﺍ ﺧﺮﻳﺪﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﻴﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﺩﻳﺮ ﺳﮯ ﮐﮭﺮﮮ ﮨﻴﮟ ﺟﺲ ﮐﮯ ﮨﺎﺱ ﮐﮭﮍﯼ ﻧﺎﻥ ﺣﻠﻴﻢ ﮐﯽ ﺭﻳﮍﮬﯽ ﺳﮯ ﺗﻢ ﺣﻠﻴﻢ ﮐﯽ ﮔﺮﻳﻮﯼ ﻟﻴﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﻴﮯ ﻣﻨﺘﻴﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ
ﺍﻭﺭ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ
ﭼﺎﭼﺎ !ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺳﯽ ﺯﻳﺎﺩﮦ ﮔﺮﻳﻮﯼ ﺩﮮ ﺩﻭ
 
میاں ، بیوی چوری کے موضوع پر گفتگو کر رہے تھے
شوہر: جو شخص چوری کرتا ہے وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے
بیوی: رومانٹک موڈ میں بولی اور آپ نے جو شادی سے پہلے میری نیندیں چرائیں تھیں اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟
شوہر : بکواس کر تو رہا ہوں وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے
 
ایک لڑکی تیسری بار ڈرائیونگ لائسنس کا انٹرویو دینے گئی۔
آفیسر:اگر ایک طرف آپ کا شوہر اور دوسری طرف بھائی کھڑا ہو تو آپ کس سے مار گی ؟
لڑکی: شوہر کو
آفیسر:ارے میڈم ! میں آپ کو تیسری بار بتا رہا ہوں آپ بریک ماریں گی۔
 
ماسٹر صاحب اﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﻣﺸﯿﻦ ﭘﺮ کچھ ﭘﯿﺴﮯ ﻧﮑﻠﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﺸﯿﻦ ﮨﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﮯ۔
ﭼﯿﮏ ﺑﮏ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯽ،
ﺑﯿﻨﮏ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮔﺌﮯ،
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﭼﯿﮏ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﮐﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﺎ۔
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: ﺟﻨﺎﺏ ﻋﺎﻟﯽ! ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﻧﯿﺎ اصول ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﭼﯿﮏ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮐﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﭼﺎﺭﺟﺰ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺩﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎﭨﯿﮟ ﮔﮯ۔
ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﺳﮯ ﭼﯿﮏ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺎ،
ﺍﻭﺭ چھ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﺎ ﻧﯿﺎ ﭼﯿﮏ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﮐﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺩﯾﺪﯾﺎ۔
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ چھ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﮐﯿﺶ ماسٹرﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺗﮭﻤﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺎ،
ماسٹرﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ، ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﮐﻮ ﻟﻮﭨﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﯾﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﮈﯾﭙﺎذﭦ ﮐﺮ ﻟﮯ۔
ﮐﯿﺸﯿﺌﺮ ﻧﮯ ﺧﺸﻤﮕﯿﻦ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﮔﮭﻮﺭﺍ ﺗﻮ ماسٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ: ﭘُﺘﺮ، ﺟﺲ ﻧﮯ یہ ﻧﯿﺎ ﺭﻭﻝ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﺎﮞ، ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ کہہ دینا۔
 
تھوڑا مشکل ہے
مسئلہ کا حل کیا ھو ؟ - ایک آدمی مٹھائی کی دکان پر گیا اور حلوائی سے کہا کہ 1کلو گلاب جامن دے دو جب حلوائی اسے گلاب جامن دینے لگا تو اس نے کہا گلآب جامن رھنے دو اس کے بدلے 1 کلو لڈو دے دو. حلوائی نے 1 کلو لڈو دے دئے. جب وہ آدمی لڈو لے کر جانے لگا تو حلوائی نے کہا تم نے پیسے نھیں دئے . اس پر اس آدمی نے پوچھا پیسے کس چیز کے? حلوائی نے کہا لڈو کے . اس نے کہا لڈو تو میں نے گلاب جامن کے بدلے لئے ھیں . حلوائی نے کہا اچھا تو پھر گلاب جامن کے پیسے دے دو . اس نے کہا گلاب جامن تو میں نے لئے ھی نہیں
 
حروف کی دو قسموں پہ تحقیق

1. نقطہ والے. جیسے
ش
چ
ج
ظ
ض
ق
ف
غ
ث
ت
ب
وغیرہ

2. بلانقطہ والے جیسے

ح
ع
ط
س
ر
ص
و
ک
ل
م
د
وغیرہ
بےنقطہ والےحروف قوی اورطاقتور مانےجاتے ہیں
اورنقطہ والےحروف کمزوروضعیف مانےجاتے ہیں
اب اپ غورکریں کہ
سسرال، سسر، ساس، سالا، سالی
میں کسی میں بھی نقطہ نہیں ہے کیونکہ یہ تمام رشتے بہت مضبوط اورطاقتور ہوتے ہیں.
اسی لئے داماد پر بھی نقطہ نہیں ھے کیو نکہ یہ بھی شادی کےبعد بہت قوی تر ہوجاتے.
چنانچہ داماد اور ساس کوجدھرسےبھی پڑھیں گے داماد اور ساس ہی رہیں گے یعنی دونوں کاسیدھا تو سیدھا ہے ہی، مگر دونوں کاالٹابھی سیدھا ہوتاھے.
اس لئے ان ارکان خمسہ کا خیال رکھیں.......
 
Top