عام لطیفے

دو آدمی لڑ رہے ہیں
ایک آدمی گھر سے باہر نکلا اور انہیں لڑتے دیکھ کر
بیچ بچاؤ کرائے بغیر آگے بڑھ گیا
"یہ کراچی ہے"

دو آدمی لڑ رہے ہیں
ایک آدمی گھر سے باہر نکلا اور انہیں لڑتے دیکھ کر بولا میرے گھر کے سامنے نہیں کہیں اور جا کر لڑو
"یہ اسلام آباد ہے"

دو آدمی لڑ رہے ہیں
تیسرا آدمی انہیں چھڑانے آیا
دونوں آپس میں لڑنا چھوڑ کر اسے پیٹنے لگے
"یہ لاہور ہے"

دو آدمی لڑ رہے ہیں
بیس آدمی اکٹھے ہوگئے
دس زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے
باقی دس کو پولیس پکڑ کر لے گئی
"یہ پشاور ہے"

دو آدمی لڑ رہے ہیں
بیس آدمی اکٹھے ہوئے
ایک اور آدمی وہاں آیا اور چائے کا کھوکھا لگا لیا
"یہ کوئٹہ ہے"

دو آدمی لڑ رہے ہیں
دو ہزار اور آ گئے
اور دو دو کر کے آپس میں لڑنا شروع ہو گئے
"یہ فیس بک ہے"
کردار تو لاہور والوں کا بھی پسند آیا لیکن کوئٹہ والوں کی زندہ دلی تو اخیر ہے۔ :)
 
‏کراچی والے کچھ عرصے بعد بجلی کی یاد میں اپنے بچوں کے نام کچھ اسطرح رکھے گے
بجلی احمد میمن
سید بلب علی شاہ
سائیں کرنٹ ابڑو
حاجی ٹیوب لائٹ کیریو
فیوزاحمد چانڈیو
وڈیروتارجتوئ
سائیں پول شاہ
حاجی کٹ آؤٹ لغاری
میٹر خان مری
اسٹبلائیزرخاصخیلی
ڈبل سوئچ سومرو
 
بابا جی کہتے ہیں مجھے لمبی لمبی چھوڑنے کی عادت ہے ۔۔۔
1f602.png
1f61d.png

وہ لمبی تھی میں نے اسے بھی چھوڑ دیا.
1f61b.png
1f604.png
1f603.png
1f600.png
 
دو آدمی (عدنان اور عمران) لڑ رہے تھے...
مدیر نے آ کر مراسلے حذف کردئیے...
یہ اردو محفل ہے!!!
:cry2::cry2::cry2:
پہلی سطر سے قافیہ اور ترتیب ملا ئیں تو لطیفہ کچھ یوں ہونا چاہیے تھا۔

دو آدمی (عدنان اور عمران) لڑ رہے تھے...
مدیر (فرقان) نے آ کر مراسلے۔۔۔۔۔
 
یاز

محفلین
پہلی سطر سے قافیہ اور ترتیب ملا ئیں تو لطیفہ کچھ یوں ہونا چاہیے تھا۔

دو آدمی (عدنان اور عمران) لڑ رہے تھے...
مدیر (فرقان) نے آ کر مراسلے۔۔۔۔۔
نیز یہ کہ
اب مدیر کو اطمینان ہے
عدنان حیران ہے
جبکہ عمران پریشان ہے
یہی اردو محفل کی جند جان ہے
وغیرہ وغیرہ
 
محمداحمد

لائبریرین
نہیں، لیکن چونکہ یہ تابش بھائی نے شئر کیا تھا اور خود اسلام آباد کے رہائشی ہیں اس لئے وہ تصدیق کر سکتے ہیں۔ باقی لوگ اپنے اپنے شہر کی تصدیق کریں، فی الحال آپ کراچی کے بارے میں رائے دیجئے۔

ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ رُکتے تو کم و بیش سب ہی ہیں لیکن کچھ دیکھتے رہتے ہیں اور کچھ بیچ بچاو کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ جو زیادہ جذباتی ہوتے ہیں وہ ۔دونوں لڑنے والوں کے درمیان گھس کر دونوں سے مار کھاتے ہیں۔
 
نہایت معلوماتی۔
اب ذرا آپ سے ذاتی سا سوال ہے۔۔۔دل چاہے تو جواب دیجیے۔
ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔ البتہ سوال لکھ نہیں رہا:cool2:
 
ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ رُکتے تو کم و بیش سب ہی ہیں لیکن کچھ دیکھتے رہتے ہیں اور کچھ بیچ بچاو کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ جو زیادہ جذباتی ہوتے ہیں وہ ۔دونوں لڑنے والوں کے درمیان گھس کر دونوں سے مار کھاتے ہیں۔
اسی لئے کہتے ہیں کراچی منی پاکستان ہے :)
 
ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ رُکتے تو کم و بیش سب ہی ہیں لیکن کچھ دیکھتے رہتے ہیں اور کچھ بیچ بچاو کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ جو زیادہ جذباتی ہوتے ہیں وہ ۔دونوں لڑنے والوں کے درمیان گھس کر دونوں سے مار کھاتے ہیں۔
کراچی میں کوئٹہ چائے کے جگہ جگہ کھلنے کی وجہ یہی تو نہیں؟
 
سین خے

محفلین
لڑکا : تم بہت خوبصورت ہو ،
لڑکی : تم بھی بہت ہینڈسم ہو ،
پاس سے سید عمران بھیا گزرے اور بولے ، ڈیٹ سے فارغ ہو کہ دونوں اپنی اپنی نظر چیک کروا لینا ۔

مجھے بلاوجہ اس سین میں گھسا دیا!!!
:beating::beating::beating:

‏لڑکا : آپ کی تعلیم کیا ہے ؟
پائین : بی اے کیتا وا ،
لڑکا : سادہ بی اے؟
پائین : نہیں ویرے قیمے والا ۔

دو آدمی (عدنان اور عمران) لڑ رہے تھے...
مدیر نے آ کر مراسلے حذف کردئیے...
یہ اردو محفل ہے!!!
:cry2::cry2::cry2:

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
اردو زبان کے کچھ الفاظ الٹا کرکے پڑھنے سےمعنی ہی بدل جاتے ہیں;
بارش = شراب
سیب = بیس
تاریخ = خیرات
لاش = شال
بیج = جیب
راز = زار
نام = مان
روز = زور
بات = تاب
ناپ = پان
رات = تار
ریت = تیر
شوخ = خوش
شام = ماش
رش = شر
لوگ = گول
ناک = کان
لات = تال
لیکن؟
"ساس" اور "داماد"
ان دنوں کو الٹا کر لیں سیدھا کرلیں ذرا نہیں بدلتے ۔
 
مرد اگر تیس سال سے کم ہو اور لڑکی اس کی طرف دیکھ کر مسکرائے تو وہ جواباً مسکراتا ہے
عمر چالیس سے اوپر ہو اور لڑکی اس کی طرف دیکھ کر مسکرائے تو وہ گھبرا کر پہلے اپنا جائزہ لیتا ہے کہ
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

اس نے قمیض الٹی تو نہیں پہن رکھی....
 
عدنان بھائی تو ابھی بھی مسکراتے ہیں۔
 
Top