عام لطیفے

زیک

مسافر
محبت اورعشق کا تعلق دل و دماغ سے ہے اسکے بعد دوسری طرف کا رسپانس آتا ہے اگر رسپانس نہیں تو یقین جان لیں محبت یکطرفہ ہے جس صنم کی آپ من ہی من میں پوجا کر رہے ہیں وہ پتھر کا صنم ہے اور آپکے محبوب کا ٹانکا کہیں اور فٹ ہے
ہنسنا کب تھا؟
 
‏بیچارے مرد
جب پیدا ہوتے ہیں تو ساری مبارکباد اور تحائف ماں کو مل جاتے ہیں جب شادی ہوتی ہے ساری تعریفیں اور تحائف دلہن کو مل جاتے ہیں جب مر جاتے ہیں تو بیمے کے پیسے بھی بیوی کو مل جاتے ہیں
 
‏سٹوڈینٹس پڑھنےکیلئیے ہوسٹل اورگھروں سے آتے ہیں
کتابیں لےکر اورکلاس میں پہنچتےہیں
پڑھائی شروع ہوتی ہے اور وہ مر جاتےہیں
موت واقع ہو جاتی ہے انکی
اور جب کلاس ختم ہوتی ہے
ٹیچر کہتا ہے.
اٹھو گھر جاؤ اُٹھو گھر جاؤ
اور وہ زندہ ہو کر گھر واپس آجاتے ہیں۔
جس کا دل کرے آ کر دیکھ لے گورنمنٹ کالجز کا حال
 
لطیفہ سمجھ نہیں آیا
 
فہد اشرف

محفلین

موصوف کا لڈن جعفری والا قصہ تو اتنا مشہور ہوا ہے کہ ہمارے یہاں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کی سرگرمیوں میں بھی اس کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ کئی ساری فیک آئی ڈیز بھی بن چکی ہیں۔
Screenshot_2018-10-04-20-21-51-927_com.facebook.katana.jpg

۔۔۔
FB_IMG_1538665079983.jpg

....
FB_IMG_1538665109597.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین

اور تو اور اصلی لڈن جعفری صاحب مرحوم کے بیٹے نے بھی تصدیق کر دی کہ قصہ بالکل صحیح ہے۔

اور ہاں وہ آئنسٹائن بھی تو شیعہ مسلمان ہو گیا تھا! :)
 
رباب واسطی

محفلین
سمسیر بھائی سمساد ماموں کی بیٹی کسس کی سادی میں پساور گئے
وہاں انہیں سیسے کے گلاسوں میں جامِ سیریں کا سربت پلا پلا کے بے ہوس ہونے والا کردیا
آخر سمسیر بھائی سمساد ماموں سے بولے "ماموں اب کچھ کھانے کو بھی دو کہ سربت گلے میں پھنس گیا ہے"
 
عِملا قی ایق بڑی گلتی ی رحی۔
گلاسوں نہیں گلاشوں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ڈیوڈ کو پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے بہت ڈرایا گیا لیکن وہ نہ مانا۔ اسے اس کے فیس بک کے پکے دوست نے اپنی شادی پر بلایا تھا۔ ڈیوڈ نے فلائٹ لی اور لاہور آ پہنچا۔ آخر وہ دن بھی آ گیا جب اس کا دوست دولہا بنا سٹیج پر بیٹھا تھا، نکاح کے بعد رسمیں ہو رہی تھیں کہ اچانک ایک آدمی نے بلند آواز میں کچھ کہا اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ ڈیوڈ کے تو اوسان خطا ہو گئے۔ پسينے چھوٹ گئے، ہاتھ پير کانپنے لگے۔ پاکستان کے بارے میں بتائے گئے خدشات اسے درست معلوم ھونے لگے کہ اچانک کسی نے ڈیوڈ کے کندھے پر ہاتھ رکھا ڈیوڈ کی تو جان ہی نکلنے والی تھی کہ وہ اسکے کان میں وہ بولا۔
"فوڈ از ریڈی"، روٹی کھل گئی اے۔
:)
(فیس بُک سے)
 
رباب واسطی

محفلین
انگریزوں نے اپنے دورِ حکومت برصغیر پاک و ہند میں لوگوں کی سہولت کے لیٗے کتنے ہی شہروں میں گھنٹہ گھر تعمیر کروائے
اب انگریز بھلا کیا جانیں کہ صرف گھنٹہ گھر ہی اوقات نہیں بتاتے بلکہ اکثر لوگ بھی اپنی اوقات دکھاتے رہتے ہیں
 
پہلے مسلمان ہوا تھا پھر شیعہ ہو گیا۔ ;)
مزاح کی آڑ میں قادیانی انداز مناسب نہیں لگتا۔ ایسا تو وہ کرتے ہیں بہانے بہانے سے فرقہ ، مسلک کی بنیاد پر نفرت کا پرچار
شیعہ ہم اہل سنت سے کم مسلمان نہیں ہیں۔ باقی جہلاء ہر جگہ موجود ہیں اور وہ مسلک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ہاں قادیانی ہوا ہوتا تو کہ سکتے تھے پہلے مسلمان ہوا پھر قادیانی ہو گیا
 
آخری تدوین:
Top