عام لطیفے

سید عمران

محفلین
شہر کے قاضی کے پاس دو آدمی ایک خوبصورت عورت کے ساتھ پیش ہوئے
اور
دونوں نے عورت کا خاوند ہونے کا دعوی کیا
اور
انصاف کرنے کی التجا کی۔
کافی سوچ بچاؤ کے بعد
قاضی نے اس عورت کی دونوں آدمیوں سے طلاق ڈکلیئر کی
اور
عورت سے اپنا نکاح پڑھوا کر کیس خارج کر دیا ،
فیصلہ کرنے کے بعد قاضی صاحب زاروقطار رونے لگے اتنا روئے کہ ہچکی بندھ گئی ،
لوگوں نے وجہ پوچھی تو آنسو پونچھتے ہوئے گھڑی بھر کو دم لیا اور گلوگیر لہجے میں بولے ،
'' میری ریٹائرمنٹ کے بعد ایسے منصفانہ فیصلے کون کرے گا؟ '':D:LOL::p
کوئی غیر مسلم قاضی ہوں گے جو عدت گزارے بغیر نکاح کرلیا!!!
 
رباب واسطی

محفلین
بابا جی کہتے ہیں کہ میں ایک دعوت میں بغیر دعوت چلا گیا
تبھی ایک آدمی اٹھا اور بولا جو لوگ لڑکی والوں کی طرف سے ہیں کھڑے ہوجائیں ۔۔۔۔ کچھ لوگ اٹھ گئے
وہی آدمی پھر بولا جو لڑکے کے ساتھ ہیں اب وہ اٹھ جائیں ۔۔۔۔۔ میں بھی کھڑا ہوگیا
پھر اچانک وہ چیخ کر بولا اب سارے دفع ہوجاؤ یہاں شادی نہیں چالیسواں ھے
 
سید عمران

محفلین
نیکی اور پوچھ پوچھ !

فوراً حذف کریں۔

ایک پوسٹ کم ہو جائے گی تو آسمان نہیں گر جائے گا۔ :)
حذف کرنے والوں سے رابطہ کریں۔۔۔
ویسے آپ کا کلیہ مقبول عام ہوگیا تو ایک ایک کرکے سب مراسلے حذف ہوجائیں گے اور بالکل بلینک محفل کتنی اچھی لگے گی!!!
:hatoff::hatoff::hatoff:
 
‏انسانی فطرت کا تقاضہ یہ ہے،
جب کرنے کے لئے کچھ کام نہ ملے تو بنے بنائے
تاج محل یعنی محبت کی نشانی میں
سے نقص نکالنا شروع کردیں گے کہ
اس کے میناروں کا رنگ سبز ہونا چاہئے تھا ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
‏انسانی فطرت کا تقاضہ یہ ہے،
جب کرنے کے لئے کچھ کام نہ ملے تو بنے بنائے
تاج محل یعنی محبت کی نشانی میں
سے نقص نکالنا شروع کردیں گے کہ
اس کے میناروں کا رنگ سبز ہونا چاہئے تھا ۔

اب جب یہ فطرت کا ہی تقاضہ ہے تو پھر آپ کو کیوں اعتراض ہے؟ :eek:

ویسے ہم نے تو یہ بھی سنا ہے کہ بادشاہ نے یہ محبت کی نشانی اپنی تیسری اہلیہ کے نام پر بنائی۔ اب معلوم نہیں کہ پہلی دو سے محبت نہیں تھی یا اُنہوں نے مرنے میں تاخیر کی۔

بہرکیف ہم اس معاملے میں ساحر کے ہم نوا ہیں۔
 
شادی کی پہلی ہی صبح گھر میں کہرام مچا ہوا تھا دولہے نے کام والی کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔
حد ہوتی ہے جہالت کی، امی کی آواز آئی لیکن امی یہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے دیکھیں تو اس کے ہاتھ میں میری دلہن کی منہ دکھائی کا کنگن ہے۔
وہ بیچاری ہکا بکا ایک کونے میں کھڑی سب کو دیکھ رہی تھی۔
امی نے اس کو پکڑ کر سیج والے بیڈ پہ بٹھایا اور دولہے کو غضبناک آنکھوں سے اپنے ساتھ باہر آنے کا اشارہ کیا اور کہا :
کمبخت یہ کام والی نہیں، دلہن ہے تمہاری ، ابھی منہ دھو کر آئی ہے۔:D
اب تم جیسے بھوتنے , لنگور , گدھے , کے لیے میں حور پری کدھر سے لاتی ؟؟؟
 
رباب واسطی

محفلین
ایک امیر مغرور شخص سے اس کا غریب دوست برسوں بعد ملا تو اس نے امیر دوست سے پوچھا:
"کیا تم نے مجھے نہیں پہچانا"؟
مغرور دوست نے جواب دیا:
"میں گدھوں کو نہیں پہچانتا"
اس پر غریب دوست نے برجستہ جواب دیا
"لیکن میں پہچانتا ہوں"
 
آج کل بیویاں خاوند کو اس طرح بلاتی ہیں جیسے چھوٹے بھائی یا بیٹے کو ،
اتنا بے تکلفانہ انداز کہ انجان بندہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ مخاطب میاں سے ہیں یا کسی اور سے ،
اب کل ہی کا واقعہ دیکھ لیں ۔
کل شادی میں کھانے کے دوران ایک فیملی کی طرف میری کمر تھی ،
ان میں سے ایک صاحب کہنے لگے :"بےبی " تم کھانا کھاؤ مجھے پریشان نہ کرو ،
میں نے پیچھے دیکھ ہمدری کے طور پر کہا ، بھائی آپ کھانا کھا لیں "بےبی " کو میں گود میں پکڑ لیتا ہوں ،
بس ایک مکا پڑا ، اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ،
جب روشنی آئی تو معلوم ہوا کہ ان صاحب کی ایک ہفتہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی ۔
 
توبہ
حد ہے عدنان بھائی
 
معصومیت کی انتہا
وہ روزانہ وزن چیک کرتی تھیں ،
68کلو کے قریب قریب رہتا تھا ۔
آج چشمہ لگا کر دیکھا ،
88 کلو نظر آیا ،
چلا کر بولیں ،
ہائے اللہ !!!
صرف چشمے کا وزن 20 کلو ۔
 
محمد فہد

محفلین
آج کل بیویاں خاوند کو اس طرح بلاتی ہیں جیسے چھوٹے بھائی یا بیٹے کو ،
اتنا بے تکلفانہ انداز کہ انجان بندہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ مخاطب میاں سے ہیں یا کسی اور سے ،
اب کل ہی کا واقعہ دیکھ لیں ۔
کل شادی میں کھانے کے دوران ایک فیملی کی طرف میری کمر تھی ،
ان میں سے ایک صاحب کہنے لگے :"بےبی " تم کھانا کھاؤ مجھے پریشان نہ کرو ،
میں نے پیچھے دیکھ ہمدری کے طور پر کہا ، بھائی آپ کھانا کھا لیں "بےبی " کو میں گود میں پکڑ لیتا ہوں ،
بس ایک مکا پڑا ، اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ،
جب روشنی آئی تو معلوم ہوا کہ ان صاحب کی ایک ہفتہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی ۔
عدنان بھائی، کمال ہی کرتے ہیں زبردست :)
 
Top