نیرنگ خیال

لائبریرین
جی اب تک جو اسباق ہوئے ہیں ان کی روشنی میں دیکھا جائے تو آپ نے درست لکھا ہے۔ تاہم ٹھیٹھ عبری :p میں لکھنا ہو تو اس طرح ’’נֶדַנג‘‘ لکھیں۔
اور خ اور اس جیسے دیگر حروف کے متعلق ہم نے تیسرے سبق میں لکھا ہے کہ انہیں کس طرح لکھا جاتا ہے، اس سبق کودیکھ لیں۔ یہاں مزید یہ عرض کردیں کہ عبرانی کا کاف כ جب نقطہ کے ساتھ ہو (כּ) تو کاف پڑھا جائیگا، بصورت دیگر یعنی نقطہ نہ ہونے کی صورت میں (כ) خ پڑھیں گے۔ :)

شکریہ سر لیکن یہ ظالم میرے پاس ایسے نہیں لکھتا۔ میں اسکو کیا کھلاوٰں کے ایسے لکھنے لگے۔ اور باقی کا سبق بھی یاد کرتا ھوں۔
 
اگر آپ عبرانی کلیدی تختہ (کی بورڈ) استعمال کررہے ہیں تو دو طرح کے کلیدی تختے ہوتے ہیں (میری معلومات کی حد تک)۔ شفٹ کے ساتھ اعداد ۱۲۳ وغیرہ سے لکھے جاتے، یا کیپس لاک اوپن کردیں اور شفٹ کے ساتھ اعداد ۱۲۳۴ وغیرہ سے لکھیں۔
 
اشتیاق علی

ان کو استعمال کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔ کیپس لاک کو آن کیجئے اور شفٹ دبا کر اوپر 1 سے = تک کی کیز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک سکرین شاٹ ایڈ کر دیتا ہوں۔
אָ בָּ בָ גָ اس طرح ٹائپ کرنے ہیں۔
typehebrewvowels.png
 
بہت خوب اشتیاق بھائی۔ شکریہ۔ :)
ویسے تظاہری صوتی کلیدی تختہ (آن سکرین فونیٹک کی بورڈ) بھی دستیاب ہے۔ احباب یہ بھی استعمال کرسکتے۔
 
جی اس کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے ۔ اس کا ربط بھی فراہم کر دیں تو کافی سہولت ہو جائے گی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ان کو استعمال کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔ کیپس لاک کو آن کیجئے اور شفٹ دبا کر اوپر 1 سے = تک کی کیز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک سکرین شاٹ ایڈ کر دیتا ہوں۔
אָ בָּ בָ גָ اس طرح ٹائپ کرنے ہیں۔
typehebrewvowels.png

بہت شکریہ (שכדיה) اشتیاق بھائی:applause:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر آپ عبرانی کلیدی تختہ (کی بورڈ) استعمال کررہے ہیں تو دو طرح کے کلیدی تختے ہوتے ہیں (میری معلومات کی حد تک)۔ شفٹ کے ساتھ اعداد ۱۲۳ وغیرہ سے لکھے جاتے، یا کیپس لاک اوپن کردیں اور شفٹ کے ساتھ اعداد ۱۲۳۴ وغیرہ سے لکھیں۔

مہربانی استاد محترم:D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب اشتیاق بھائی۔ شکریہ۔ :)
ویسے تظاہری صوتی کلیدی تختہ (آن سکرین فونیٹک کی بورڈ) بھی دستیاب ہے۔ احباب یہ بھی استعمال کرسکتے۔

میرا خیال ھے کہ میرے لئے یہی بہتر رھے گا۔ دوسری صورت سے نبٹنا مجھے گھمبیر نظر آتا ھے
 
زیادہ بہتر ہوگا آپ عبرانی کلیدی تختہ نصب کرلیں۔ یہ سب اس وقت استعمال کیے جاتے ہیں جب ہم کہیں اور اپنے گھر سے دور ہوں۔ اور فوری طور پر تنصیب ممکن نہ ہو۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زیادہ بہتر ہوگا آپ عبرانی کلیدی تختہ نصب کرلیں۔ یہ سب اس وقت استعمال کیے جاتے ہیں جب ہم کہیں اور اپنے گھر سے دور ہوں۔ اور فوری طور پر تنصیب ممکن نہ ہو۔
اس کے متعلق بھی تو آپ کو ہی رہنمائی دینی پڑے گی۔ یوں جاں چھٹتی ہے بھلا :p آخر پڑھنے کو آئے ہیں گاؤں سے۔ کوئی مذاق ہے :cool:
 
Top