محمود احمد غزنوی
محفلین
نہیں یہ بات نہیں، لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے اس دھاگے میں کچھ مراسلات پڑھ کر اس ڈرامے کا یہ منظر یاد آیا۔۔۔۔کیوں محمود بھائی آپ کو یقین نہیں آرہا؟
نہیں یہ بات نہیں، لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے اس دھاگے میں کچھ مراسلات پڑھ کر اس ڈرامے کا یہ منظر یاد آیا۔۔۔۔کیوں محمود بھائی آپ کو یقین نہیں آرہا؟
اور حسان صاحب سے گذارش ہے کہ وہ ترکی کا دھاگہ شروع فرمائیں۔
بہت بہتر موضوع منتخب فرمایا حسان بھائی آپ نے۔جی شعیب بھائی، کوشش کرتا ہوں۔ اگر ایسا نہ بھی کر سکا تو کم از کم ادبیاتِ عثمانی کو اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنے کا دھاگہ ضرور شروع کروں گا۔
اور ویسے بھی ہم قبالہ کی تشریح سے قبل مغرب کی پری اور سیلتائی روایات اور مشرق کی زین، تائی چی اور تنتر روایات کو زیر بحث لائیں گے اور پھر سباتائی زیوی اور یعقوب فرینک (اور اس ضمن میں دونمہ اور قرہ صوآفندی)کی بھی کھال کھینچنا ضروری جانیں گے، ان کے بغیر نہ ہم شجر الصفیرہ، اتحاد الصفرۃ اور شجر الحیاۃ کی تشریح کرسکتے اور نہ یہوا اور این سوف کی۔ تو ظاہر ہے خانہ جنگی کے امکانات روشن ہیں۔
بہت بہت شکریہ طمیم بھائی۔ ایک چیز کی طرف توجہ دلادوں کہ جب بھی مجھے ٹیگ کریں تو محمد شعیب پورا لکھیں۔ صرف شعیب کسی اور رکن کا نام ہے۔شعیب ٹیگ کرنے کا شکریہ لیکن درج بالا پیغام میں موجود الفاظ پڑھ کر تو لگتا ہے کہ عبرانی سے پہلے اردو سیکھنی پڑے گی۔
فجزاکم اللہ برادر گرامی ۔ خوش آمدید۔محمد شعیب جزاکم اللہ ۔ میں نے اب مکمل نام لکھ کر ٹیگ کیا ہے۔
چلیں پھر عبرانی سیکھتے سیکھتے اردو کی کچھ نئی اصلاحات بھی جان جائیں گے۔
بہت بہتر موضوع منتخب فرمایا حسان بھائی آپ نے۔جی شعیب بھائی، کوشش کرتا ہوں۔ اگر ایسا نہ بھی کر سکا تو کم از کم ادبیاتِ عثمانی کو اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنے کا دھاگہ ضرور شروع کروں گا۔
البتہ میری ایک گذارش، اگر کسی قابل ہو تو، کہ سلاطین عثمانی پر مغربی مورخین کے جانب سے لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی تردید مستند ترکی حوالوں کے ساتھ فرمائیں تو اردو کا ایک خلا پر ہوجائیگا۔ حیرت ہے سلطنت علیہ پر شائع ہونے والی محقق ترین کتب بھی ان تاریخی اغلاط سے پر ہیں (باستثنائے چند)۔ کم از کم میرے علم میں ایسی کوئی مستقل کتاب نہیں اردو میں ہندوستان میں جس میں ان الزامات کا تحقیقی رد موجود ہو۔
کئی سال قبل میں نے اس پر لکھنے کا ارادہ کیا تھا لیکن تعلیمی مشاغل سدراہ۔
حسان صاحب یہ کام بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔
بہت خوب جناب۔الف = א آلف
ب = ב بیت
ج، گ = ג گیمل
د = ך دالت
ہ،ھ = ה ہی
و = ו واو
زژ = ז زاین
ح = ח حیت
ط = ט طیت
ی،ے = י یود
ک = כ،ך کاف
(یہ اور اس طرح کے مزید ۴ حروف جس میں دو عبرانی حروف دیے گئے ہیں ان میں سے بائیں جانب والا حرف آخر لفظ میں آتا ہے)
ل = ל لامِد
م = מ،ם مِم
ن = נ،ן نون
س = ס سامح
ع = ע عاین
ف،پ = פ،ף پی
ص = צ،ץ صادی
ق = ק قوف
ر = ד ریش
ش = ש شین
(س بھی ایسا ہی ہوتا ہے لیکن نقطہ اس میں مخالف جگہ لگتا ہے، اس کے متعلق آگے دیکھیں گے)
ت = ת تاو
کرتوسکتے ہیں آپ۔ بس کچھ مطالعہ کرنا ہوگا۔شعیب بھائی، سلاطین عثمانی پر میری معلومات کا عالم تو یہ ہے کہ مجھے تین چار خلفا کے علاوہ باقیوں کے نام تک معلوم نہیں۔ ایسے میں، اس موضوع پر میں کچھ نہ ہی لکھوں تو بہتر ہے۔
شکریہہت
بہت خوب جناب۔
بہت قیمتی معلومات فراہم کی ہیں آپ نے ۔ ایک گزارش ہی کہ اگر آپ ہمیں عبرانی میں جملہ بنانا سکھادیں تو اور اچھا لگے گا
فجزاک اللہ أخي الكريم!لیں جناب مجھے لگتا ھے کہ مجھ سا کج فہم بھی کچھ سیکھنے میں ہو ہی گیا کامیاب، بہت ہی سلیس انداز اپنایا ھے آپ نے جزاک اللہ
جی اب تک جو اسباق ہوئے ہیں ان کی روشنی میں دیکھا جائے تو آپ نے درست لکھا ہے۔ تاہم ٹھیٹھ عبری میں لکھنا ہو تو اس طرح ’’נֶדַנג‘‘ لکھیں۔محمد شعیب بھائی
"נידנג" یہ بتائیں کے نیرنگ ٹھیک لکھا یا نہیں۔ اور اگر "خ" عبرانی میں شامل نہیں تو کونسا حرف تہجی "خ" کی آواز دیتا ہے؟