نیقود کے لیے عبرانی کلیدی تختہ میں جو کلید (کیز) ہیں انہیں یہاں پیش کرنا چاہ رہا تھا لیکن یہ نہیں ہوپارہا۔
@ام نور العین صاحبہ! آپ کا مسئلہ حل ہوگیا؟
 
کئی دنوں سے خیال آرہا تھا کہ ابجد کے متعلق اپنے خیالات یہاں پیش کروں لیکن ہمت نہیں ہورہی تھی۔ بالآخر آج ہمت کرہی لیا۔ ;)
ابجدی نظام تو خیر تقریباً تمام سامی زبانوں میں موجود ہے بلکہ آپ انگریزی کے حروف تہجی پر غور کریں تو اس کی ترتیب بھی ابجدی ترتیب سے بہت مماثل نظر آئیگی۔ مثال کے طور پر دیکھیں:
ا ب ج د​
D C B A​
ک ل م ن​
N M L K​
اسی طرح مزید غور کرتے چلے جائیں۔​
لیکن آپ لوگوں نے دیکھا ہوگاکہ ابجد ہوز وغیرہ میں ہر حرف کو ایک عدد دیا گیا ہے۔ جیسے ا کا 1، ب کا 2 وغیرہ۔ پھر ان اعداد کے ذریعہ ناموں کے خواص، تاریخ وغیرہ نکالے جاتے ہیں۔ دراصل یہ چیز یہودیوں سے ہمارے معاشرے میں آئی ہے، اس کی کوئی اصل قرآن وسنت میں مجھے اب تک نہیں مل سکی۔ عبرانی میں اس طریقہ کار کو گیمطریہ (גימטריה‎) کہتے ہیں، غالباً اس لفظ کو یونانی geōmetriā سے لیا گیا ہے۔
اور اہم ترین بات یہ ہے کہ یہ عمل قبالہ (קַבָּלָה) سے متعلق ہے اور اس کے جو متون ہیں ان میں استعمال ہوتا ہے۔
(اس وقت میرے سامنے صفر یظیرہ (ספר יצירה) موجود ہے جس میں گیمطریہ تو نہیں ہے لیکن فلسفہ وہی ہے۔ خیال رہے کہ یہ کتاب تالمود کے بعد یہود کے یہاں سب سے زیادہ اہم ہے، اگر کسی کو یہودی دماغ کا صحیح حدود اربعہ سمجھنا ہو تو اسے دیکھ لے اور موجودہ دور ان میں کی حرکات کاجائزہ لے)۔
اب جو لوگ قبالہ سے کچھ بھی واقف ہونگے تو وہ اس عمل کی حقیقت وماہیت کا کچھ اندازہ ضرور کرلیں گے۔​
قبالہ کیا ہے اس کے متعلق بس اتنا کہنا کافی سمجھتا ہوں کہ یہودی روحانیین نے اس لفظ کے اصل تلفظ کوہی دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا، چہ جائیکہ اس کے متعلق کچھ پیش کرتے۔ ہم آج بھی اس لفظ کے متعلق اندھیرے میں ہے کہ اسے کس طرح پڑھاجائے۔ قبالہ کی ماہیت وحقیقت تو خیر یہاں مختصراً ممکن نہیں اس لیے اسے کل پرچھوڑیں۔​
البتہ اس عمل سے اجتناب میرے خیال میں زیادہ بہتر ہے۔​
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میں بہت نالائق ہوں اپیا آپ کو پتا ہی ہے :)
میں تو فی الحال ان لفظوں کو بھیا کی پوسٹ میں پڑھ کر ڈر رہی ہوں۔
آپ کی باتوں سے تو نہیں لگتا ہے نا لائق ہیں آپ۔ کوشش کریں آپ جیسے ہونہار سٹوڈنٹس کے لیے تو ہم نے اسباق چھوٹے رکھے ہیں تاکہ ایک سبق میں ایک ہی لفظ یاد کرنا پڑے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت آسان طریقے سے سکھایا ہے اشتیاق بھائی۔ الحمدللہ یاد ہو گیا۔ اب کچھ ہمیں مشق کرنے کے لیے بھی دیں تا کہ پتا چل سکے کہ ہم نے کتنا سیکھا۔
مشق کے لیے ابھی طویل انتظار کرنا پڑے گا۔:grin: ابھی کچھ اور الفاظ سیکھ لیں پھر انشا اللہ اس کی مشق بھی بنا دی جائے گی۔
 
اچھا جدید عبرانی کے حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے؟
سچ پوچھیں تو مجھے اردو حروف تہجی کی تعداد بھی یاد نہیں۔ آخر انگلیاں کس لیے۔ :lol:
لیکن آپ کا سوال؟
جدید عبرانی اور قدیم عبرانی دونوں میں یکساں حروف تہجی ہے۔ اور نہ کم ہے نہ زیادہ۔
ان دونوں میں فرق دوسری نوعیت کا ہے۔
العیزر بن یہودہ جس نے دور جدید میں عبرانی کا احیاء کیا، اس نے وہی قدیم زبان ہی کا احیاء کیا ہے۔
 
یعنی اردو سے کم ہیں یا زیادہ، اور ان کی صوتیات پر مشتمل کوئی تحریر بھی شامل دھاگہ ہو جائے تو لطف آ جائے گا۔
کل ۲۲ ہیں اور ۵ وہ اشکال جو حرف کے آخر میں واقع ہونے پر تبدیل ہوتی ہیں، اس طرح ۲۷ ہوئے۔ لیکن حروف تہجی کی تعداد بہرحال ۲۲ ہی رہیگی۔ :)
صوتیات! چلیے کوشش کرتا ہوں۔
 
سچ پوچھیں تو مجھے اردو حروف تہجی کی تعداد بھی یاد نہیں۔ آخر انگلیاں کس لیے۔ :lol:
لیکن آپ کا سوال؟
جدید عبرانی اور قدیم عبرانی دونوں میں یکساں حروف تہجی ہے۔ اور نہ کم ہے نہ زیادہ۔
ان دونوں میں فرق دوسری نوعیت کا ہے۔
العیزر بن یہودہ جس نے دور جدید میں عبرانی کا احیاء کیا، اس نے وہی قدیم زبان ہی کا احیاء کیا ہے۔
اوہ ہاں! اب مجھے یاد آیا۔ شاید میں نے کہیں کسی دھاگہ میں یہ لکھا تھا کہ ہر جگہ آج جدید عبرانی سکھائی جارہی نہ کہ قدیم۔ شاید اس سے غلط فہمی ہونے کا امکان ہے۔
احیاء تو قدیم عبرانی ہی کا ہوا ہے اور تلفظ سفرڈی عبرانی سے لیے گئے لیکن اشکے نازی عبرانی کے بھی اثرات اس میں آگئے اور ییدش زبان خاصی مقبول رہی ہے یہود میں لہذا اس کا خاصا گہرا اثر ہوا۔ اس طرح اور بھی دیگر عوامل اثرانداز ہوئے اور اس کی شکل قدیم عبرانی سے مختلف ہوگئی اور اس طرح یہ جدید عبرانی کہلائی۔
خیال رہے کہ سفرڈی عبرانی میں تلفظ قدیم عبرانی (بائیبلیکل عبرانی=عبریہ مقرایہ (עברית מקראית‎) سے ہی حاصل کیے گئے ہے۔
اور اشکے نازِم ہی وہ یہودی ہیں جن کی تعداد اس وقت زیادہ ہے اور یہی اسرائیل کے مالک ہیں۔
 
@محمدشعیب بھائی۔ بہت عمدہ اور اچھوتا خیال ہے۔ ضرور شامل محفل کیجیے اپنی خوبصورت تحریر ایک ایسی زبان کے بارے میں جو ایسے کوڈ ودڑز ہیں جسے ہمارےناقص خیال میں یہودیوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ اگر آپ اُن کے اِس راز کو فاش کرسکتے ہیں تو خوش آمدید
 
@محمدشعیب بھائی۔ بہت عمدہ اور اچھوتا خیال ہے۔ ضرور شامل محفل کیجیے اپنی خوبصورت تحریر ایک ایسی زبان کے بارے میں جو ایسے کوڈ ودڑز ہیں جسے ہمارےناقص خیال میں یہودیوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ اگر آپ اُن کے اِس راز کو فاش کرسکتے ہیں تو خوش آمدید
معاف کیجیے گا خلیل بھائی، آپ کس خیال کی بات کررہے؟ میں سمجھ نہیں پارہا ہوں۔
 
Top