احباب رائے دیں کہ عبرانی صوتیات پر تحریر پیش کی جائے؟
@محمدشعیب بھائی۔ بہت عمدہ اور اچھوتا خیال ہے۔ ضرور شامل محفل کیجیے اپنی خوبصورت تحریر ایک ایسی زبان کے بارے میں جو ایسے کوڈ ودڑز ہیں جسے ہمارےناقص خیال میں یہودیوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ اگر آپ اُن کے اِس راز کو فاش کرسکتے ہیں تو خوش آمدید
 
اوہ! شاید آپ عبری صوتیات کے بابت کہہ رہے۔ اس میں ان کے کوئی راز افشا نہ ہوپائے شاید۔
رائے اس لیے لینا چاہ رہاہوں کہ ابتداء میں عبرانی صوتیات اگر پیش کردیے جائیں تو مشکل نہ ہوجائے عبرانی سیکھنے میں، اس لیے رائے لے رہاہوں۔ میرے خیال میں فی الوقت اس کی زیادہ ضرورت نہیں۔
جہاں تک یہودیوں کے افشاء راز کی بات ہے تو جناب سب سے پہلے تو ان کی تارِیخ پیش کرناہوگا اور خوداسلامی تاریخ میں ان کے کردار کے متعلق ایک لمبی گفتگو ہوگی اور نہ جانے اس کو ہضم بھی کیاجائیگا یا نہیں، پھر بات آئیگی فریمیسن یا ماسونیت کی۔ پھر ان سب کا منبع قبالہ دنیا کے خطرناک ترین فلسفہ پر گفتگو۔
کیا ان سب کے لیے تیار ہیں؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
آپ کی باتوں سے تو نہیں لگتا ہے نا لائق ہیں آپ۔ کوشش کریں آپ جیسے ہونہار سٹوڈنٹس کے لیے تو ہم نے اسباق چھوٹے رکھے ہیں تاکہ ایک سبق میں ایک ہی لفظ یاد کرنا پڑے۔
سچی میں بھیا باتوں سے نہیں لگتا ؟؟؟ :)
کاش سچی میں بھی ایسا ہوتا :rolleyes:
تھینک یو بھیا
 
تیسرا سبق
اس سبق میں ہم عبرانی زبان کا تیسرا لفظ گیمل (ג) سیکھیں گے۔ گیمل (ג) اردو و عربی کے گ اور غ کا متبادل ہے۔​
خیال رہے کہ یہ حرف ג جدید عبرانی میں گ کی طرح پڑھا جاتا ہے، جبکہ قدیم عبرانی میں اس کا تلفظ غ ہوا کرتا تھا۔ لیکن یہود کے دیگر قوموں کے اختلاط کے سبب جن الفاظ کی ادائیگی میں انہیں دشواری ہوتی ہے اور جنہیں وہ ترک کرچکے ہیں ان میں غ پہلا حرف ہے۔​
گیمل، جیمل اور غیمل (جمل،اونٹ)
آج ہم اس سبق میں ایک اہم بات کے جانب بھی توجہ دیں گے کہ عربی یا اردو کا کوئی ایسا حرف جس کا متبادل عبرانی ابجد میں نہ ہو تو کیا کریں گے۔ جیسے ج، ذ، ظ، ض وغیرہ۔ ایسی صورت میں عموماً دو طریقے اختیار کیے جاتے ہیں؛ یا تو اس سے ملتا جلتا کوئی لفظ استعمال کرلیا جائے جیسے ض کی جگہ دال (رمضان רמדאן) وغیرہ۔ یا پھر اس لفظ کے آخر میں اس (׳) علامت کا استعمال کرتے ہیں، اس علامت کو غرش کہتے ہیں۔ جیسے (ג׳) اب اسے جیم پڑھیں گے۔
ایک امر کے جانب مزید توجہ فرمالیں کہ حرف ג کبھی نقطہ کے ساتھ آتا ہے (גּ) اسے جدید عبرانی میں بھی گ ہی پڑھتے ہیں، تاہم قدیم عبرانی میں اسے جیم پڑھتے تھے۔​
اس لفظ کی دیگر اشکال:​
Arial: ג
Tahoma: ג
Monospace:ג
مصدری لفظ:
hiero_T14.png
بہت ہی مختصر سا سبق ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ احباب کو پسند آئے گا ۔
 
احباب سے انتہائی معذرت۔ میں نے اس حرف کی تصویر لگانے کی کوشش کی تھی اشتیاق صاحب کی خطاطی والی۔ لیکن وہ ظاہر نہیں ہوپارہی۔ اشتیاق علی بھائی سے گذارش ہے کہ وہ اس کو چسپاں کردیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
احباب سے انتہائی معذرت۔ میں نے اس حرف کی تصویر لگانے کی کوشش کی تھی اشتیاق صاحب کی خطاطی والی۔ لیکن وہ ظاہر نہیں ہوپارہی۔ اشتیاق علی بھائی سے گذارش ہے کہ وہ اس کو چسپاں کردیں۔
دیر سے آنے کی معافی چاہتا ہوں۔ میں آج ہی لفظ گیمل کی تصاویر بنا کر اپلوڈ کرتا ہوں۔ اور ساتھ میں ایک واول بھی ہو گا ۔ بس تھوڑا انتظار کیجئے ۔ :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
تیسرا سبق تو آپ لوگوں نے پڑھ ہی لیا ہو گا اور امید ہے کہ اسے یاد بھی کر لیا ہو گا۔ گیمل (ג) لفظ کے ساتھ ایک اور واول سیکھ لیا جائے جو کہ قمص(קָמַץ) واول جیسی ہی آواز دیتا ہے ۔اس واول کو پٹاخ ( פַּתַח) کہتے ہیں۔ یہ آواز میں قمص(קָמַץ) واول جیسا ہی ہے ۔ قمص(קָמַץ) واول جو اصل میں (آ) کی آواز دیتا ہے جو کہ ذرا لمبی ہوتی ہے۔ مگر پٹاخ ( פַּתַח) واول کی آواز تھوڑی کم لمبی ہوتی ہے۔
گیمل کی کیلی گرافک تصویر حاضر ہے۔
gimmel.jpg
آپ احباب اب اس لفظ کو اچھی طرح یاد کر لیں اور واولز کی پریکٹس بھی کر لیں۔ واولز کی ایک مثال دیکھیں۔
2vowels.jpg
اوپر والے امیج میں پہلا لفظ گیمل (ג)اور اس کے نیچے قمص(קָמַץ) واول ۔ اس کے ساتھ پھر لفظ گیمل (ג) اور اس کے نیچے پٹاخ ( פַּתַח) واول۔دونوں کی آواز ایک جیسی ہے۔
اب تک سیکھے گئے تمام الفاظ کو دونوں واولز کے ساتھ پڑھیں۔
قمص(קָמַץ)​
kamtz4h.jpg
دائيں سے بائیں پڑھیے۔ آ ، با ، وا ، گا​
پٹاخ ( פַּתַח)​
patach4h.jpg
دائيں سے بائیں پڑھیے۔ آ ، با ، وا ، گا​
 

انتہا

محفلین
تیسرا سبق تو آپ لوگوں نے پڑھ ہی لیا ہو گا اور امید ہے کہ اسے یاد بھی کر لیا ہو گا۔ گیمل (ג) لفظ کے ساتھ ایک اور واول سیکھ لیا جائے جو کہ قمص(קָמַץ) واول جیسی ہی آواز دیتا ہے ۔اس واول کو پٹاخ (פַּתַח) کہتے ہیں۔ یہ آواز میں قمص(קָמַץ) واول جیسا ہی ہے ۔ قمص(קָמַץ) واول جو اصل میں (آ) کی آواز دیتا ہے جو کہ ذرا لمبی ہوتی ہے۔ مگر پٹاخ (פַּתַח) واول کی آواز تھوڑی کم لمبی ہوتی ہے۔
گیمل کی کیلی گرافک تصویر حاضر ہے۔
آپ احباب اب اس لفظ کو اچھی طرح یاد کر لیں اور واولز کی پریکٹس بھی کر لیں۔ واولز کی ایک مثال دیکھیں۔
اوپر والے امیج میں پہلا لفظ گیمل (ג)اور اس کے نیچے قمص(קָמַץ) واول ۔ اس کے ساتھ پھر لفظ گیمل (ג) اور اس کے نیچے پٹاخ (פַּתַח) واول۔دونوں کی آواز ایک جیسی ہے۔
اب تک سیکھے گئے تمام الفاظ کو دونوں واولز کے ساتھ پڑھیں۔
قمص(קָמַץ)
دائيں سے بائیں پڑھیے۔ آ ، بآ ، وآ ، گآ
پٹاخ (פַּתַח)​
دائيں سے بائیں پڑھیے۔ آ ، با ، وا ، گا​
بہت شکریہ اشتیاق بھائی، اس میں ذرا اگر یہ بھی اضافہ ہو جائے کہ جن کی آواز کو زیادہ کھینچنا ہے ان پر ”مد“ لگا دیا جائے تا کہ یاد رکھنے اور پڑھنے میں سہولت رہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت شکریہ اشتیاق بھائی، اس میں ذرا اگر یہ بھی اضافہ ہو جائے کہ جن کی آواز کو زیادہ کھینچنا ہے ان پر ”مد“ لگا دیا جائے تا کہ یاد رکھنے اور پڑھنے میں سہولت رہے۔
یہاں بات صرف ‏عبرانی زبان کے واولز کی ہو رہی ہے مقصد انہیں یاد رکھنا ہے ۔ دونوں واولز کی آواز ایک جیسی ہی ہے ۔ مگر قمص کی ذرا (یعنی رتی برابر) :) لمبی ہے۔
 
Top