عدنانی املا

سید عمران

محفلین
یہسبباتیںمیںنے نوٹکرلیہیںابھیپولیسکومطلعکرتاہوں۔
اس مخبری پر ہم ہوشیار ہوکر رفو چکر ہورہے ہیں!!!
ہم نے یہ خفیہ کوڈ ڈی کوڈ کرلیا ہے!!!
یہ سب باتیں میں نے نوٹ کرلی ہیں ابھی پولیس کومطلع کرتاہوں۔
 
سید عمران

محفلین
شنید ہے کہ ڈاکٹر محمدعلامہ اقبال نے فرمایا ہے کہ غلط کو ہمیشہ غلت لکھنا چاہئیے ! ( دروغ بر گردن راوی ) ۔ کیوں عزیزی شاہ صاحب ۔۔؟:):)
اور مزید اچھا کرکے لکھنا ہو تو گلت لکھیں...
ہم آپ کی بات سے سہمت ہیں...
مجھے تو ترس آتا بے چارے راوی پر...
ہر الا بلا اس کی گردن پر لٹکا دی جاتی ہے...
خدا جھوٹ نہ بلواوے تو اب تک اربوں کھربوں جھوٹ اس کے گلے میں لٹکے جھول رہے ہیں!!!
 
شمشاد

لائبریرین
شنید ہے کہ ڈاکٹر محمدعلامہ اقبال نے فرمایا ہے کہ غلط کو ہمیشہ غلت لکھنا چاہئیے ! ( دروغ بر گردن راوی ) ۔ کیوں عزیزی شاہ صاحب ۔۔؟:):)
یہ دروغ ہر دفعہ برگردن راوی ہی کیوں ہوتا ہے؟ چناب یا ستلج یا جہلم کیوں نہیں ہوتا؟

تھوڑا وسیع کر لیں اور گنگا جمنا کو بھی شامل کر لیں۔
 
آخری تدوین:
اور مزید اچھا کرکے لکھنا ہو تو گلت لکھیں...
ہم آپ کی بات سے سہمت ہیں...
مجھے تو ترس آتا بے چارے راوی پر...
ہر الا بلا اس کی گردن پر لٹکا دی جاتی ہے...
خدا جھوٹ نہ بلواوے تو اب تک اربوں کھربوں جھوٹ اس کے گلے میں لٹکے جھول رہے ہیں!!!
مابدولت ، تمامتر جاہ وجلال کو تہہ تیغ کرتے ہوئے ، بتوسط سطور جاریہ ، شاہ صاحب کے مہان وچاروں سے سمپورن سہمتی درشاتے ہوئے کسی پرکار کے ورودھ کو ترنت خارج کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک پرجا تنتر ہے ۔:):)
 
شمشاد

لائبریرین
کا کہوت ہو بھیا، ہمکا کچھ سمجھ میں نہ آوت ہے۔
گئے دن کو شاجو کی بہو شہر سے آئی تھی۔ گٹ پٹ گٹ پٹ بولے تھی۔
 
سید عمران

محفلین
مابدولت ، تمامتر جاہ وجلال کو تہہ تیغ کرتے ہوئے ، بتوسط سطور جاریہ ، شاہ صاحب کے مہان وچاروں سے سمپورن سہمتی درشاتے ہوئے کسی پرکار کے ورودھ کو ترنت خارج کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک پرجا تنتر ہے ۔:):)
آپ کو فورا سے پیشتر آئی سی یو وارڈ میں داخل کرنا پڑے گا...
آپ کی حالت شدید خطرے میں ہے...
لمحوں کی دیر بھی لفظوں کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے!!!
 
شمشاد

لائبریرین
شاجو کی بہو تین پانچ کرت تھی۔ بعد میں معلوم پڑا کہ چائے کے لیے تڑپے ہے۔
آدھی رات کو حکیم کی ہٹی کھلوا کر اس کو چاہے کی پتیاں لا کر دیئے تو چین پڑا اس کو۔
 
آپ کو فورا سے پیشتر آئی سی یو وارڈ میں داخل کرنا پڑے گا...
آپ کی حالت شدید خطرے میں ہے...
لمحوں کی دیر بھی لفظوں کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے!!!
یدی ہندی بھاشا میں ٹپنی دینے سے کسی مانسک روگ کی آشنکا یا سمبھاونا ہے ، یا اس بھاشا کا اپیوگ کرنا گھور اپرادھ ہے تو مابدولت اس کشٹ کے لیے شاہ صاحب سے شما چاہتے ہیں اور راحت کاری کے کسی بھی کاریالے ، ابھیالے یا وبھاگ میں بھرتی ہونے کی سوبدھا کا سواگت کرتے ہوئے اسے اوش سوئیکار کریں گے !:):)
 
Top