عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

میں باقاعدگی سے ان پیغامات کا مطالعہ کر رہا ہوں اور انشاء اللہ آج کچھ مواد لکھوں گا ۔ بس کچھ ظروف ایسے ہو گئے کہ تفصیلی بیٹھک نصیب نہ ہو پائی ۔ ہاں آج وقت نکالنا ہی پڑے گا ۔ ورنہ نبیل تو مجھے چھوڑیں گے نہیں ۔۔۔بہرحال میری طرف سے جو بھی ہوسکے گا ضرور کروں گا ۔ اور اہل زباں میں رہنے کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی بھی سوال کے لئے دور نہیں جانا پڑتا ۔ ۔ ۔ ۔
 
عربی زبان یا دوسرے الفاظ میں موجودہ عربی زبان مختلف لہجوں پر مشتمل ہے ۔ ان میں ہر لہجے کی اپنی خصوصیات ہیں اسی طرح ہر لہجہ اپنے اندر اسلوب تکلم ۔ کچھ مخصوص جغرافیائی حالات اور علاقائیت کی جھلک لئے ہوئے ہوتا ہے۔ کچھ لہجے اور ان کے متعلق تفاصیل درج ذیل ہیں۔
1۔ فصیح عربی یا کتابی عربی = یہ ایک بنیادی معیار ہے جس پر تمام لہجوں کی بنیاد ہے ۔ یہی زبان ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا ۔ یہ زبان بطور عمومی زبان کے کہیں نہیں بولی جاتی مگر جرائد میں کتابوں میں اور تمام ترعربی تحریری دستاویزات میں یہ زبان غالب ہے۔
2۔ لہجہ خلیجیہ = یہ لہجہ فصحہ سے قریب ترین ہے مگر اس میں دیگر زبانوں کے الفاظ بھی مل چکے ہیں اور عموما اردو - ہندی - اور فارسی کے الفاظ معمولی نسبت سے اس میں نظر آتے ہیں آنے والے مضامین میں اسکی مثالوں سے وضاحت کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ زبان سعودی عرب ۔ امارات ۔ قطر ۔ یمن کا کچھ حصہ ۔ اور عمان(مسقط) میں بولی جاتی ہے۔

3۔ لہجہ شامیہ = یہ زبان شام (موجودہ سیریا ۔ لبنان کا غالب اور فلسطین کا کچھ علاقہ) میں بولی جاتی ہے اسکی خاص بات اس میں کلمات کے آخر میں ان کو کھینچنا ہے مگر انتہائی میٹھی زبان ہے ۔

جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ نے کہا:
فیصل بھائی ، ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ کی رائے میرے لئے بہت اہم ہے ۔ اس مرحلے پر (فورم میں) میری عربی میں دلچسپی دراصل مہوش اور نبیل بھائی کی عربی میں دلچسپی سے مربوط ہے Directly proportional / براہِ راست تناسب میں۔ اور آپ کی اہلِ عرب کے درمیان موجودگی سے بہت مدد اور کئی سوالات کے جوابات کا حصول ممکن ہوجائے گا اور مجھے اپنی کسی بھی غلطی کی نشاندہی و سراغ بھی ملتا رہے گا ۔ آپ کی دی ہوئی معلومات کے لئے میں پہلے ہی آپ کی شکر گذار ہوں۔

السلام علیکم سیدہ بہن،

اگر آپ کی عربی سکھانے میں دلچسپی directly propotional ہے تو ہماری سیکھنے میں دلچسپی بھی exponential ہے۔ جہاں تک اوپن سورس ڈاکومنٹیشن کا تعلق ہے تو اس سے مراد وکی پیڈیا یا کوئی اور کونٹینٹ‌ منیجمنٹ‌ سسٹم ہے جس میں تمام مواد زیادہ مربوط انداز میں پیش کیا جا سکے۔ میں اس سلسلے میں کسی نہ کسی بہتر سسٹم کی تلاش جاری رکھوں گا۔ فی الحال اس سلسلے کو اس فورم پر ہی آگے چلاتے ہیں۔

آپ نے ابھی تک ہمیں اپنے بلاگ کا پتا نہیں بتایا؟
 
السلام علیکم
درج ذیل ہیں کچھ لہجے ان کا استخدام اور معانی بالترتیب ۔
سب سے پہلے ہم بات کریں گے شامی لہجہ کی ۔ یہ لہجہ شام اور لبنان کے کچھ علاقے میں مستعمل ہے اس میں عموما بات کرتے وقت آخری کلمات پر شدت کے ساتھ ی کا استعمال ہوتا ہے ۔ مثلا
سوريا(شام) / لبنان / اردن / فلسطين :
مرحبا (خوش آمدید)
(مرحبا کہتے ہوئے عموما اسے مرحبے (بڑی ے کو کھینچتے ہوئے) بولا جاتا ہے لہجہ شامیہ میں)
( مرحبا بالکل اسی طرح بولا جاتا ہے اردنی اور لبنانی لہجوں میں یعنی مرحبا بغیر کسی شدت کے ساتھ)
كيفك (آپ کیسے ہیں)
یہ کلمہ خاص طور سے ان ہی علاقوں کا مستعمل ہے مگر دوسرے لہجوں والے افراد اسے بخوبی سمجھتے ہیں ۔ اس میں شامی لہجہ کا فرق اس میں ف کے بعد اضافی و اور آخری ک کے اظہار میں معمولی سی کمی سے مثال : کیفوووک)
شلونك (کیفک کا ہم معنی فلسطینی اور کہیں کہیں لبنانی منطقہ میں مستعمل جبکہ شامی لہجہ میں اسے شلونیک بولاجائے گا ۔ مطلب ن کے بعد ایک ے لگا دی جائے گی اور اسے ذرا سا کھینچا جائے گا )
شو اخبارك ( آپ کی کیا خبر ہے)
یہ کلمہ تمام جگہ استعمال شدہ ہے اسی معنی میں مگر شامی لہجہ میں اسے شو اخباروک کہا جاتا ہے ۔
انت منيح۔ ۔ ؟ (آپ اچھے ہیں۔ ۔ ۔؟)
یہ بھی اسی طرح تمام جگہ بولہ جاتا ہے مگر شامی لہجہ میں اس میں ی کو ذرا سا کھینچا جاتا ہے۔جبکہ اصل اسکی لبنان ہے۔

جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 

emran

محفلین
السلام علیکم
آپ سب کو عید مبارک ۔ بہت اچھی بات ہے کہ یہاں عربی زبان کے متعلق معلومات دی جا رہی ہیں۔ اگر ہو سکے تو فارسی زبان کے بارے میں بھی کچھ کیا جائے -
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
( حرف ، کلمہ ، کلام )


حروف تہجی میں ہر حرف کا اپنا الگ نام اور رسم یا علامت ہوتی ہے ۔

نام :

الف ۔ باء ۔ تاء ۔ ثاء ۔ جیم ۔ حاء ۔ خاء ۔ دال ۔ ذال ۔ راء ۔ زاء ۔ سین ۔ شین ۔ صاد ۔ ضاد ۔ طاء ۔ ظاء ۔ عین ۔ غین ۔ فاء ۔ قاف ۔ کاف ۔ لام ۔ میم ۔ نون ۔ واو ۔ ھاء ۔ یاء ۔ ھمزہ


رسم (علامت) :

حروف کی علامت یا رسم کی بات کریں تو یہ دو طرح سے ہے
* رسمِ افرادی
* رسمِ ترکیبی

رسمِ افرادی یوں ہے:

ا ۔ ب ۔ ت ۔ ث ۔ ج ۔ ح ۔ خ ۔ د ۔ ذ ۔ ر ۔ ز ۔ س ۔ ش ۔ ص ۔ ض ۔ ط ۔ ظ ۔ ع ۔ غ ۔ ف ۔ ق ۔ ک ۔ ل ۔ م ۔ ن ۔ و ۔ ہ ۔ ی ۔ ء

حروف کو ان کی الگ الگ صُورت (رسم) میں " مُفردۃ " تنہا تنہا اور " مقطعہ * " جدا جدا کہا جاتا ہے۔

جہاں تک ان حروف کی رسمِ ترکیبی کا ذکر ہے تو رسمِ ترکیبی مختلف قواعد سے عبارت ہے جو ہم تعلیمی اداروں میں سیکھتے ہیں ۔ ان قواعد کو " قواعدِ رسم الخط " یا " علمِ کتابت " کہا جاتا ہے ۔

عربی رسم الخط کی بات ہو تو ہمیں متعدد رسوم الخط ملتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک جداگانہ قواعد پر مشتمل ہے ۔

سوال:

* کیا آپ چند یا کسی ایک رسم الخط کا نام بتا سکتے ہیں ؟

* کیا آپ جانتے ہیں وہ کون سا رسم الخط ہے جو حضرت علی علیہ السلام نے ایجاد کیا ؟
* اور کیا آپ جانتے ہیں اس خط کی خاص بات کیا ہے ؟

(جاری ۔ ۔ ۔ )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(دوبارہ )


حروف کو ان کی الگ الگ صُورت (رسم) میں " مُفردۃ " تنہا تنہا اور " مقطعہ * " جدا جدا کہا جاتا ہے۔

جہاں تک ان حروف کی رسمِ ترکیبی کا ذکر ہے تو رسمِ ترکیبی مختلف قواعد سے عبارت ہے جو ہم تعلیمی اداروں میں سیکھتے ہیں ۔ ان قواعد کو " قواعدِ رسم الخط " یا " علمِ کتابت " کہا جاتا ہے ۔

(جاری ۔ ۔ ۔)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی ،

من کہ این جا داشتم دنبالِ راہِ فرار بودم بلکہ ہستم ، و شما مثلِ آنکہ راہم را بستید ، خوب استعمال کیا ہے آپ نے exponential کا ورنہ اس سے پہلے بائیو سائنسز میں exponential growth سے ہی واسطہ رہا ہے ۔


عربی کا معلم اور Arabic by Radio کا آپ نے ذکر کیا ہے سو انتظار ہے کہ کچھ ابتدائی اسباق آپ یہاں پوسٹ کریں گے علاوہ ازیں اگر آپ ان دونوں کتب کی جملہ فہرست Index ( ہر جلد کی الگ الگ ) یہاں لکھ دیں تو اس سے آئندہ کے لئے بہت سہولت مل جائے گی اور مختلف مواد کو یکجا کرنا آسان ۔ یوں ایک اچھی بات یہ ہے کہ قواعد کے حوالے سے کما حقہ مواد پہلے سے ہی ہمارے پاس موجود ہے ۔
میری کولیکشن میں عربی قواعد اردو ، فارسی اور خود عربی متن میں موجود ہیں اردو اور فارسی متن سے تو نبٹنا آسان ہے لیکن عربی متن پر گرفت حسبِ منشاء نہیں ہے ۔ میری اور آپ کی (کتابی / Print) کولیکشن ملا کر تقریبا دو درجن تک پہنچتی ہے ، کوشش کر کے انھیں اردو میں ایک جگہ جمع کیا جا سکتا ہے ۔ تقریبا 200 کے قریب آڈیو کیسٹس بھی ہیں جو مزید جگر خون کرنے میں بھر پُور مددگار ثابت ہوسکتی ہیں :)

امید ہے کہ کیبورڈ کے حوالے سے میری dirctly proportional فرمائشی لسٹ کے مقابلے میں آپ کا پیمانہء صبر exponential رہے گا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل بھائی ،

آپ کا شکریہ ، اور مزید معلومات کا انتظار ہے ، آپ سے ایک سوال بھی ہے وہ یہ کہ آپ نے پہلے جو نوٹ درج کیا تھا اس میں پ اور چ وغیرہ کے مستعمل ہونے کا ذکر بھی کیا تھا تو کیا یہ لہجہ خلیجیہ کے حامل تمام علاقوں (جن کا آپ نے اُوپر ذکر کیا ہے) میں مستعمل ہے یا ان میں سے بھی کسی علاقہ یا علاقوں میں ؟
یہی سوال ( اُردو ، فارسی اور ہندی کی نسبت سے ) دوسرے حروف یعنی ٹ ، ڈ ، ڑ ، ژ اور گ کے حوالے سے بھی ہے

۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
* حروفِ مُقطعہ :

حرفِ مقطعہ کے اپنے کوئی معنی نہیں ہوتے یعنی اہلِ لُغت نے ان حروف کے جدا جدا معانی معین نہیں کئے کہ اگر کوئی فرد ان کو ادا کرے تو دوسرے تک مطلب پہنچ جائے البتہ یہ ممکن ہے کا افراد کا کوئی گروہ ان حروف میں سے کسی بھی حرف کو اپنے طور پر کسی خاص معنی یا مفہوم (code) کی صورت میں استعمال کرے اس صورت میں وہ حرف یا حروفِ مقطعات با معنی ہوں گے ۔

حروفِ مُقطعات کی مثال ہمیں قرآن پاک میں شامل بعض سُورہ کی ابتدا میں بھی ملتی ہے ۔
 
اب ہم چلتے ہیں خلیجی لہجہ کی طرف ۔ یہ لہجہ فصحہ کے قریب ترین ہے مگر اس میں کچھ الفاظ اردو ۔ اور فارسی کے بھی (محدود پیمانے پر) شامل ہو چکے ہیں۔ نیچے دی گئی تفاصیل میں کلمات کے سامنے بریکٹ میں ان کی اصل اور استعمال کے متعلق کچھ معلومات دی گئی ہیں۔
السعودیۃ / الكويت / الامارات / عمان / البحرين:
ياھلا مرحبا ( اصل سعودیہ ہے مگر دیگر مقامات پر بھی تقریباََ اسی طرح بولا جاتا ہے– خوش آمدید )
كيف الحال (یونیورسل ۔ اصل فصحہ اور بحرین ۔ قطر ۔ امارات ۔ سعودیہ ۔ عمان میں مستعمل ہے مطلب اسکا ہے کہ آپ کا کیا حال ہے)
موحالك ( یمن ۔ سوڈان ۔ سعودیہ کا کچھ علاقہ میں مستعمل ہے کیف الحال کا ہم معنی ہے)
تشيف الحال ( کویت ۔ عراق ۔ خورفکان ۔ فجیرہ میں مستعمل ت اور ش کو ملا کر چ کی طرح بولا جاتا ہے تلفظ میں چیف الحال کہا جاتا ہے)
شوحالك ( یمن ۔ کویت ۔ اور کہیں کہیں کہیں مستعمل ہے معانی وہی ہیں "کیف الحال")
وشحالك ( وہی معنی جو "کیف الحال" مگر یہ مستعمل ہے خاص پرانے رہائشیوں کا جیسے بدو اور پرانے مقامی افراد وغیرہ استعمال ہوتا ہے زیادہ تر مسقط ۔ ابوظبی ۔ اور بحرین میں)
بخير الحمد للہ (تمام مقامات میں اسکا استعمال ہے اور ایک ہی مطلب ہے "الحمد للہ میں بخریت ہوں)

اب ذرا مصری لہجہ کا آپریشن بھی کر لیتے ہیں
مصر Egypt
زّيّك ( اسے بولنے میں زئی ایک بولا جائے گا مطلب ہے آپ کیسے ہیں)
عامل ایہ (بولنے میں عامل ایہ بولا جاتا ہے مطلب ہے کیا کر رہے ہو)
زّي اخبارك ( بولنے میں زئی اخبارک بولا جائے گا مطلب ہے کیا خبر ہے))
انت كوّيّس ( بولنے میں انت کوئی یس بولا جائے گا مطلب ہے آپ اچھے ہیں)
کل حاجہ امشی کوئس انشاء اللہ : بولنے میں کل حاگہ امشی کوئی ایس بولا جائے گا مطلب ہے انشاٗ اللہ سب اچھا ہو جائے گا)

تونس /الجزائر / المغرب/ موريتانيا
كيراك داير ( تیونس اور مغرب میں مستعمل یہ کلمہ ہے اس کا مطلب ہے خوش آمدید اس میں مقامی امازیغی اور فرانسیسی کی ملاوٹ دیکھی جا سکتی ہے)
وشراك (مردوں کے لئے) وشراکی (خواتین کے لئے) ( الجزائر ۔ مراکش ۔ لیبیا ۔ تیونس اور موریتانیا کا کچھ حصہ یہ کلمہ مستعمل ہے جسکا مطلب ہے آپ کیسے ہیں)
مطاريباس ( مغرب میں مستعمل یہ کلمہ وشراک کا ہم معنی ہے اور بولنے میں ماطاری باس بولا جائے گا)
لباس بخير ( لا باس بخیر بولا جانے والا یہ کلمہ دو مختلف کلمات لاباس اور بخیر کا مجموعہ ہے اسے علیحدہ علیحدہ بھی بولا جاتا ہے اور اکٹھا بھی مطلب وہی ہے فکر کی کوئی بات نہیں اور بخریت ہوں)
راك مليح ( تم اچھے ہو یہ کلمہ ان تمام لہجوں میں مستعمل ہے اور اسکا مطلب ہے تم اچھے ہو)

---------------------------------------------------------------------------------------------------------------
معاف کرنا سیدہ بہن آپ کا سوال میں پڑہنے سے پہلے یہ پیغام لکھ چکا تھا ۔ لہذا اس کا جواب اب دے دیتا ہوں ۔

آپ سے ایک سوال بھی ہے وہ یہ کہ آپ نے پہلے جو نوٹ درج کیا تھا اس میں پ اور چ وغیرہ کے مستعمل ہونے کا ذکر بھی کیا تھا تو کیا یہ لہجہ خلیجیہ کے حامل تمام علاقوں (جن کا آپ نے اُوپر ذکر کیا ہے) میں مستعمل ہے یا ان میں سے بھی کسی علاقہ یا علاقوں میں ؟
چ کا کثرت سے استعمال عموما کویت اور عراق میں استعمال پذیر ہے مگر دوسرے علاقوں میں بھی انکی ہلکی سی جھلک ملتی ہے مثلا ابوظبی اور عمان کے کچھ علاقے میں خواتین سے متعلقہ کلمات کے آخر میں چ لگا کر اسے مردوں کے کلمات سے جدا کر لیا جاتا ہے مثال کیفک (آپ کیسے ہیں) چیفچ (آپ کیسی ہیں) مگر یہ صرف بیانی قواعد ہیں تحریر میں ہر جگہ فصحہ لکھی جاتی ہے
یہی سوال ( اُردو ، فارسی اور ہندی کی نسبت سے ) دوسرے حروف یعنی ٹ، ڈ ، ڑ (یہ حروف میرے ناقص علم کے مطابق کہیں مستعمل نہیں ہے سوائے خور فکان کے ایک قبیلے کے جو امارات میں رہتا ہے اور ماہی گیری کا پیشہ اختیار کیے ہوئے تھا مگر آج کل بہت امیر ہے) ، ژ (یہ حرف مراکش اور مغرب کے علاقوں میں استعمال پذیر ہے جسکا سبب وہاں کی زبان میں فرانسیسی کی ملاوٹ ہے) اور گ ( عموما مصر میں ج کے متبادل کے طور پر استعمال پذیر ہے) کے حوالے سے بھی ہے


امید ہے جواب مل گیا ہوگا اس سلسلے میں مزید سوالات کا بھی جواب دینے کی کوشش کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم سیدہ بہن، باقی باتیں تو بعد میں ہوں گی یہ تو بتائیں کہ یہ AA,Mie کا کیا مطلب ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، بہت شکریہ اتنی مفید معلومات پوسٹ‌ کرنےکا۔

سیدہ، آپ بہت اچھے اسباق پوسٹ کر رہی ہیں۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اس کام کے اور فیصل کے ساتھ شامل ہوں گا۔ اس کے علاوہ جدول بنانے کی سہولت فراہم کرنا بھی میری to do لسٹ میں شامل ہے۔

جہاں تک فارسی کا تعلق ہے تو اس کے لیے بھی فارسی کا ذوق رکھنے والے لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔ میں اس سلسلے میں اتنا کر سکتا ہوں کہ وقتاً فوقتاً گلستان سعدی کی کسی ایک حکایت کا اس متن اور اس کا مطلب پیش کر دوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(حرکت ، سکون ، تنوین ، ضوابط)​


کوئی بھی کلمہ ہو اس کی ادائیگی (تلفظ کی ادائیگی) کس طرح ہوگی اس کے لئے حرکت ، سکون ، تنوین ، اور ضوابط مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

حرکت :

کلمے کی ادائیگی میں حرکت کا کردار سب سے پہلے ہے ۔ حرکت کی تین اقسام ہیں :

* پیش
* زبر
* زیر

پیش :

عربی میں پیش کو " ضمہ " کہتے ہیں اور اس کی علامت ( ُ ) ہے ۔ پیش کی علامت حرف کے اُوپر لگائی جاتی ہے مثال: بُ
 
ماشاءللہ کیا خوبصورت سلسلہ جاری ہے میں بڑے عرصے سے اس کوشش میں تھا کی کسی طرح سے ان دوزبانوں میں شدبد پیدا کروں لگتا ہے اللہ نے میری سن لی ہے۔ جزاک اللہ خیر ھم

میں ابھی تو صرف پڑھنے تک محدود ہوں انشاءللہ کچھ سمجھ بوجھ پیدا ہوئی تو اس بحرِعلم میں غوطہ زن ہو جائیں گے ابھی تو ساحل سے نظارہ کر رہے ہیں
 
Top