سسٹر سیدہ،
آپ نے تو مواد کو ٹائپ کرنا شروع کر دیا۔ ماشاء اللہ۔
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
جہاں تک جزم کا تعلق ہے، تو وہ ابھی تک اردو کیبورڈ میں شامل نہیں کی گئی ہے۔ اور اسکا کافی نقصان ہو رہا ہے۔
بہرحال آپ فکر نہ کریں۔ اعجاز اختر صاحب جلد ہی (اسی ہفتے کے دوران میں) ایک نیا اردو صوتی کیبورڈ بنانے والے ہیں جس میں جزم کی سہولت موجود ہو گی۔
آپ یہ بتائیے کہ آپ فونیٹک (جسے اردو میں صوتی کیبورڈ کہا جاتا ہے) وہ استعمال کر رہی ہیں یا پھر کوئی دوسرا کیبورڈ؟
جہاں تک جدول کا استعمال ہے یا پھر فلو شیٹ کا، تو اس سلسلے میں تو نبیل صاحب ہی بہتر مدد کر سکیں گے۔ (ویسے اس ڈسکشن فورم کے ایڈیٹر میں ان چیزوں کا موجود ہونا مشکل ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل HTML کی مدد سے یہ یہاں بنائے جا سکتے ہوں۔
لیکن آپ اس کی بھی فکر نہ کریں۔
اگر یہ کام یہاں نہ ہو سکا تو پھر ہمارے پاس اردو وکی موجود ہے۔ اگر ادھر بھی نہ ہو سکا تو آپ اس کام کو ایم ایس ورڈ پر ہی جاری رکھیں، اور جتنا مکمل ہوتا جائے وہ ورڈ فائل کی شکل میں ہی ہمیں میل کرتی رہیں۔ باقی یہاں پر ممبران اُس کو ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل کر کے اسی ویب پر شائع کر دیں گے اور اسکا لنک باقی فورمز اور اردو رومز میں پھیلا دیا جائے گا۔
یہ تجویز مجھے پیش کرنے کی ضرورت اس لیے آ رہی ہے کہ کہیں آپ کی محنت غلط جگہ پر ضائع نہ ہوتی رہے، بلکہ صحیح جگہ پر لگے تاکہ آؤٹ پُٹ بھی اچھا سامنے آئے۔
کیوں نبیل بھائی، آپ اس سلسلے میں کیا فرماتے ہیں؟
والسلام۔
مزید براں، آپ نے لطیف فونٹ کے متعلق دریافت فرمایا ہے۔ تو یہ دو فونٹز ہیں ایک لطیف اور دوسرا شہرزادہ (یا پھر شھر زادے)۔ یہ دونوں آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں
http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=ArabicFonts
ڈاؤنلوڈ کر کے آپ کو انہیں انسٹال بھی کرنا پڑے گا۔ کیا آپ کو اس فونٹز کے انسٹال کرنےکا طریقہ پتا ہے؟ اگر نہیں، تو پھر نبیل بھائی سے کہیں کہ وہ جلد از جلد ایک فونٹ انسٹالر بنائیں جو کہ فونٹز کو خود بخوس انسٹال کر دیتا ہے۔ لول۔
ویسے آپ ابتدائی طور پر کسی بھی فونٹ میں کام کر سکتی ہیں، بعد میں اُس فونٹ کو تبدیل کر لیا جائے۔ یعنی آپ اپنی توجہ ٹائپنگ پر رکھیں اور باقی فامیٹنگ کا کام دوسرے ممبران پر چھوڑ دیں۔
والسلام۔