عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی میں یہ فائلیں نہیں کھول پائی کہ معلوم ہوسکتا کہ میرے پاس جو کچھ تحریری صورت میں ہے اسے یہاں لکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں، کچھ رہنمائی کیجئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ نے کہا:
نبیل بھائی میں یہ فائلیں نہیں کھول پائی کہ معلوم ہوسکتا کہ میرے پاس جو کچھ تحریری صورت میں ہے اسے یہاں لکھنے کی ضرورت ہے یا نہیں، کچھ رہنمائی کیجئے

سیدہ بہن، السلام علیکم۔ ادھر تو فائلیں آرام سے ڈاؤنلوڈ ہو رہی ہیں اور پڑھنے میں بھی کوئی دقت پیش نہیں آرہی۔ آپ اپنے تحریری مواد کو شوق سے یہاں پوسٹ کریں۔ یہ مواد کس فارمیٹ میں ہے؟ اگر یہ امیجز ہیں تو بہتر ہوگا کہ ان کی پی ڈی ایف فائل بنا کر یہاں پوسٹ کردیا جائے۔ اگر یہ یونیکوڈ فارمیٹ میں ہے تو آپ براہ راست پوسٹ کردیں۔ عربی ٹیکسٹ پوسٹ کرتے وقت پوسٹ پیج پر کوئی مناسب فونٹ منتخب کریں جس میں عربی حروف کی سپورٹ موجود ہو جیسے کہ لطیف یا غدیر فونٹ۔

والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
میری طرف بھی یہ فائلز بہت مشکل سے ڈاؤنلوڈ ہوئی ہیں۔

بہرحال، ان پر ایک نظر ڈالنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ یہ کتابیں اکیلی کافی نہیں ہیں، بلکہ ایک استاد کا ہونا بہت ضروری ہے۔

Self Study course کی کتابیں کچھ اور طریقے سے لکھی ہوتی ہیں۔

سیدہ سسٹر، آپ کے مٹیریل کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس مواد سے ازخود عربی سیکھنا آسان نہیں ہے۔ فرید نے ایک آزمودہ قاعدے عربی کا معلم کا ذکر کیا ہے جو اگرچہ کافی اچھا ہے لیکن میرے خیال میں اس سے بھی بہتر سیلف ٹیچنگ میٹریل موجود ہیں۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ پوسٹ میں عرض کر رہا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لفظ ہم سب جانتے ہیں کہ کیا ہے یعنی لفظ کی تعریف، اور جب اقسام کے لحاظ سے دیکھیں تو لفظ دو طرح کا ہے:

مُستعمَل یا کلمہ : ایسا لفظ جس کے کوئی معنی ہوں
مثال: رَجُل (مرد)، نَصَرَ (اس نے مدد کی)
مُھمل : جس کے کوئی معنی نہ ہوں
مثال: روٹی ووٹی میں ووٹی
قلم ملم میں مَلَم وغیرہ

اقسامِ کلمہ : کلمہ کی مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں
اِسم مثال : فَرَس (گھوڑا)
فِعل مثال : حَسُنَ (نیکی کی اُس ایک مرد نے)
حرف مثال : مِن ( سے )

اقسامِ اِسم (اسم کی اقسام): اسم کی مندرجہ ذیل دو اقسام ہیں
مصدر : وہ اسم جس میں کسی کام کا ذکر ہو
مثال (اردو) سونا ، کھانا ، جاگنا
(فارسی) خوابیدن ، خوردن
(عربی) عِلم ، حُسن
غیر مصدر: کسی بھی چیز ، جگہ ، شخص کا نام
مثال جَبل (پہاڑ)
علی
پاکستان
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی علیکم السلام
فونٹس بلکہ کمپیوٹر سے ناواقفیت کے سبب اس طرح لکھ نہیں پا رہی جس طرح چاہ رہی ہوں ۔ لطیف فونٹ میں لکھنے کی ناکام کوشش کی ، یہ بتائیے کہ جزم لگانے کی صورت کیا ہے ؟ جدول کا استعمال ، اور فلو شیٹ کا دکھانا کس طرح ممکن ہے ؟
 

مہوش علی

لائبریرین
سسٹر سیدہ،

آپ نے تو مواد کو ٹائپ کرنا شروع کر دیا۔ ماشاء اللہ۔

ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

جہاں تک جزم کا تعلق ہے، تو وہ ابھی تک اردو کیبورڈ میں شامل نہیں کی گئی ہے۔ اور اسکا کافی نقصان ہو رہا ہے۔

بہرحال آپ فکر نہ کریں۔ اعجاز اختر صاحب جلد ہی (اسی ہفتے کے دوران میں) ایک نیا اردو صوتی کیبورڈ بنانے والے ہیں جس میں جزم کی سہولت موجود ہو گی۔

آپ یہ بتائیے کہ آپ فونیٹک (جسے اردو میں صوتی کیبورڈ کہا جاتا ہے) وہ استعمال کر رہی ہیں یا پھر کوئی دوسرا کیبورڈ؟

جہاں تک جدول کا استعمال ہے یا پھر فلو شیٹ کا، تو اس سلسلے میں تو نبیل صاحب ہی بہتر مدد کر سکیں گے۔ (ویسے اس ڈسکشن فورم کے ایڈیٹر میں ان چیزوں کا موجود ہونا مشکل ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایچ ٹی ایم ایل HTML کی مدد سے یہ یہاں بنائے جا سکتے ہوں۔

لیکن آپ اس کی بھی فکر نہ کریں۔

اگر یہ کام یہاں نہ ہو سکا تو پھر ہمارے پاس اردو وکی موجود ہے۔ اگر ادھر بھی نہ ہو سکا تو آپ اس کام کو ایم ایس ورڈ پر ہی جاری رکھیں، اور جتنا مکمل ہوتا جائے وہ ورڈ فائل کی شکل میں ہی ہمیں میل کرتی رہیں۔ باقی یہاں پر ممبران اُس کو ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل کر کے اسی ویب پر شائع کر دیں گے اور اسکا لنک باقی فورمز اور اردو رومز میں پھیلا دیا جائے گا۔

یہ تجویز مجھے پیش کرنے کی ضرورت اس لیے آ رہی ہے کہ کہیں آپ کی محنت غلط جگہ پر ضائع نہ ہوتی رہے، بلکہ صحیح جگہ پر لگے تاکہ آؤٹ پُٹ بھی اچھا سامنے آئے۔

کیوں نبیل بھائی، آپ اس سلسلے میں کیا فرماتے ہیں؟

والسلام۔

مزید براں، آپ نے لطیف فونٹ کے متعلق دریافت فرمایا ہے۔ تو یہ دو فونٹز ہیں ایک لطیف اور دوسرا شہرزادہ (یا پھر شھر زادے)۔ یہ دونوں آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں

http://scripts.sil.org/cms/scripts/page.php?site_id=nrsi&item_id=ArabicFonts

ڈاؤنلوڈ کر کے آپ کو انہیں انسٹال بھی کرنا پڑے گا۔ کیا آپ کو اس فونٹز کے انسٹال کرنےکا طریقہ پتا ہے؟ اگر نہیں، تو پھر نبیل بھائی سے کہیں کہ وہ جلد از جلد ایک فونٹ انسٹالر بنائیں جو کہ فونٹز کو خود بخوس انسٹال کر دیتا ہے۔ لول۔

ویسے آپ ابتدائی طور پر کسی بھی فونٹ میں کام کر سکتی ہیں، بعد میں اُس فونٹ کو تبدیل کر لیا جائے۔ یعنی آپ اپنی توجہ ٹائپنگ پر رکھیں اور باقی فامیٹنگ کا کام دوسرے ممبران پر چھوڑ دیں۔

والسلام۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوِش میں یہ فائلیں ابھی تک نہیں دیکھ سکی اور نہ ہی عربی کا معلم ،
تاہم آپ کی بات سے متفق ہوں ۔ مجھے ذاتی طور پر عربی بولنے سے زیادہ عربی قواعد میں دلچسپی ہے دوسرے الفاظ میں محاوراتی یا مکالماتی عربی کے بجائے کتابی عربی میرا شوق ہے زبان چونکہ محدود نہیں ہوتی اس لئے جو بھی تحریر ہاتھ لگے پڑھ ڈالتی ہوں اور ترجیحا ً تفصیلی مطالعے کو بہتر پایا ہے بجائے سلیکٹِو اسٹڈی کے اور میری ناقص رائے میں اگر کوئی کتاب جلدوں پر مشتمل ہو تو تمام جلدوں کا مطالعہ کرنا ہی بہتر و سود مند ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل بھائی
معلم نہیں بس ایک طالب علم یہی حیثیت ہے میری ۔ سوال پوچھنا میری خامی ہے اور اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے اس کی اجازت دی آپ کا بے حد شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میری تحریر اسکرین پر دیر سے ظاہر ہو رہی ہے شاید انٹرنیٹ کی کم رفتاری کے سبب ایسا ہے
مہوش رہنمائی کا شکریہ امید ہے اس سے مدد ملے گی ۔ میں فونیٹک کا استعمال کررہی ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی فورم کے کئی دوسرے صفحات یا تو کھل نہیں رہے یا پھر ناقابلِ خواندن اعداد سے بھرا صفحہ سامنے آتا ہے ؟؟
 

مہوش علی

لائبریرین
سیدہ سسٹر،

میں نے وہ فائلز دیکھی ہیں جو نبیل صاحب نے لنک پر دی تھیں۔ وہ تمام کی تمام عربی میں ہیں اور تصاویر کی مدد سے بنیادی عربی سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

چنانچہ، وہ کورس اُس مواد سے بالکل مختلف ہے جو کہ آپ نے یہاں پر پوسٹ کیا ہے۔ اس لیے میری نظر میں آپ کے پیش کردہ مواد کی بہت اہمیت ہے۔

اسی طرح "عربی کا معلم" جو کتاب ہے، وہ ایک کمرشل کتاب ہے۔ اُس میں یقینی طور پر وہ وہ مٹیریل موجود ہوگا جو کہ آپ نے پوسٹ کیا ہے، مگر کمرشل ہونے کی وجہ سے میری نظر میں اُس کی وہ قدر و قیمت نہیں ہے جو کہ آپ کے پروجیکٹ کی ہے۔

ہم لوگ ایسے کسی بھی پروجیکٹ کو انتہائی خوش آمدید کہیں گے جو کہ کاپی رائیٹ فری ہو، تاکہ پوری قوم اُس سے استفادہ حاصل کر سکے۔

کیا آپ ہمیں بتائیں گی کہ آپ کے پاس موجود یہ مٹیریل کس لیول تک کا ہے؟ یعنی بنیادی درجہ، درمیانی درجہ یا پھر انتہائی درجے تک کے قواعد کو آپ کور Cover کریں گی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
خواہران عزیز مہوش اور سیدہ السلام وعلیکم،

سیدہ: آپ نے تو ایک انتہائی کٹھن کام شروع کر دیا ہے۔ یہ بتائیں کہ آپ یہ کام ابتدائی سٹیج سے کر ہی ہیں یا آپ کے پاس کچھ مواد تیار شدہ ہے؟ اگر آپ یہ کام نئے سرے سے کر ہی ہیں تو جزاک اللہ۔ میں اسے اپنی انتہائی خوش نصیبی سمجھوں گا اگر اس فورم یا اردو ویب کے توسط سے عربی کا ایک قابل استعمال نصاب لوگوں کو مل سکے۔ میری صرف اتنی گزارش تھی کہ اگر ممکن ہو سکے تو آپ اس سلسلے میں لوگوں کا تعاون حاصل کریں۔ اس سے آپ کا کچھ کام بٹ جائے گا۔ عربی زبان کے قواعد و ضوابط کا بیان کافی ضخیم ہو سکتا ہے اور آپ کے لیے اکیلے یہ نصاب ترتیب دینا کافی دقت طلب بھی ہوسکتا ہے۔ میرا قیاس یہ ہے کہ فرید اور مہوش شاید اس کام میں آپ کا ہاتھ بٹانے کو تیار ہوں گے۔ جو کچھ مجھ سے ہو سکے گا میں بھی کروں گا۔

جیسا کہ مہوش اوپر بتا چکی ہیں، اس فورم پر ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کے ممکنات کچھ محدود ہیں۔ میں جلد ہی ایک BBCode شامل کردوں گا جس سے ٹیبل بنانا ممکن ہوجائے گا۔ جہاں تک تصویری شکل میں چارٹ پوسٹ کرنے کا تعلق ہے تو اس کا طریقہ بالکل دوسری تصاویر پوسٹ کرنے کی مانند ہے یعنی کہ آپ یہ گرافک کسی امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کرکے اسکا ربط یہاں پوسٹ کر دیں۔

مہوش کا تجویز کردہ دوسرا طریقہ بھی اچھا ہے کہ آپ ورڈ ڈاکومنٹس کی صورت میں اپنا کام مرحلہ وار ترتیب دے کر یہاں پوسٹ کرتی رہیں۔ ایک اور طریقہ اردو وکی پر یہ کونٹینٹ ڈالنے کا ہے۔ اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ سب اسے مشترکہ طور پر ایڈٹ کر سکیں گے۔ آپ مجھے کچھ مہلت دیں۔ میں انشاءاللہ اس کا کوئی بہتر حل ڈھونڈ کر یہاں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔ اس وقت تک آپ سے جیسے بھی ہو سکے یہاں اسباق پیش کرتی رہیں اللہ تعالٰی آپ کو اس کاوش کا اجر دے۔

آپ کو یہاں شامل صوتی کی بورڈ میں عربی کی سپورٹ کے لیے جن حروف اور اعراب (سکون وغیرہ) کی ضرورت ہے، مجھے بتا دیں۔ انہیں شامل کر دیا جائے گا۔

اگر یہ سلسلہ واقعی چل نکلتا ہے تو عربی اسباق کے لیے علیحدہ سب فورم تشکیل دے دیا جائے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عربی حروف تھجی :
یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ ماہرین (زبان و قواعد عربی) حروف الفبا یا عربی حروف تھجی کی تعداد پر متحد نہیں ہیں ، چلئے ہم اپنی گنتی شروع کر دیتے ہیں:
ا ب ت ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک ل م ن و ہ ء ئ
تو یہ کل تعداد ہوئی 29 ، پس کچھ ماہرین کی رائے میں عربی حروف تھجی میں الف (ا) اور ہمزہ (ء) دو الگ اور جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا حروف کی تعداد کو 29 تک پہنچاتے ہیں جبکہ کچھ اور ماہرین الف (ا) اور ہمزہ (ء) کو ایک ہی حرف کی حیثیت دے کر 28 حروف تھجی کے قائل ہیں۔ اب اگر ہماری ہمدردی ماہرین کے پہلے گروہ سے ہے تو حروف کی تعداد 29 ہے ورنہ یہ تعداد 28 سے آگے نہیں بڑھ سکتی ۔

حروف شمسی و حروف قمری:
تمام حروف تھجی دو دستوں میں منقسم ہیں ان میں سے چودہ (چہاردہ) حروف تھجی حروف شمسی کہلاتے ہیں جو عبارت ہیں:
ت ث د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ل ن
اور رہ جانے والی باقی تعداد حروف قمری کہلاتی ہے جو عبارت ہیں:
ا ب ج ح خ ع غ ف ق ک م و ہ ی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مہوش آپ کی رہنمائی کا شکریہ۔
آپ نے درجہ بندی کی بات کی تو بنیادی طور پر ایک سائنس اسٹوڈنٹ ہوں اور عربی میں میرا علم محدود ہے درجہ بندی کے حوالے سے آپ کے سوال کا قطعی و درست جواب دینے کی اہلیت نہیں (ایک خام اندازے کے تحت جو کچھ میں سمجھ پائی ہوں اسے درمیانی درجہ کہنا چاہیے تاہم) اہل زبان اور ماہرین ہی بہتر بتا سکتے ہیں لیکن ایک مشکل یہ بھی ہے کہ ماہرین جب ماہر ہو جاتے ہیں تو رائے میں متحد نہیں رہتے اور ایک ہی بات پر آپ کو متعدد مختلف خیالات ملتے ہیں اور یہ اختلاف جب شخصی پسند اور ذاتی مفاد میں ضم ہو جائے تو علم متاثر ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے آپ کو کئی ایسی کتب ملیں گی جن میں اختلاف ہوگا۔
میں یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ اگر سمجھنے کےساتھ ساتھ آپ ریاضت (مشق) کرتے جائیں اور مطالعہ وسیع رکھیں تو پہلے لفظ اور پھر معانی سے آپ کی دوستی ہوتی جاتی ہے اور آپ کواتنی گرفت ضرور حاصل ہو جاتی ہے کہ کسی شخصی مدد کے بغیر عربی متن کو سمجھ سکیں (لغت کی مدد البتہ درکار ہوگی)
 
Top