عشق کی گلی

م حمزہ

محفلین
کم آن حمزہ صاحب، یہ مسئلہ نہیں ہے۔ وہ تو کہیں بھی ہو جائے گی اور وہ بصد شوق کر بھی لیں گے، مسئلہ صرف ان کے گھر والوں کا ان کی شادی کا وقت طے کرنا ہے۔یہ ابھی اور اسی وقت کی رٹ لگا کر بیٹھے ہیں، ماں باپ ظاہر ہے کچھ سوچ سمجھ کر ہی وقت کا فیصلہ کریں گے۔ :)
اچھا تو یہ ماجرا ہے۔ ہم تو سچ میں ان کو 'عاشق' سمجھ بیٹھے تھے۔ اور جب زیک سر نے یہ لڑی کھولی تو کسی شک کی گنجائش ہی نہ رہی۔
خیر اے خان تو ابھی زیک سر کی کنڈیشن پر بھی پورا نہیں اتر رہے ہیں ۔ مزید ایک سال تک انہیں آہیں بھرنے دیتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

میرا اتنا سر کیوں کھا رہے ہیں؟
 
زیک

مسافر
آپ کو صاحب سے الرجی ہے بلکہ بہت پہلے سے رہی ہے (آپ کے انٹرویو سے پتا چلا ) یہ جانتا ہوں ، اب اگر سر سے بھی ہے تو آپ ہی بتائیے کیا کہوں یا لکھوں ؟
آپ کو میرا نام لینے سے الرجی ہے؟ والدین نے اتنا اچھا نام رکھا۔ میں نے اسے اور نکھار کر مختصر بھی کر دیا۔ وہی استعمال کریں۔ سابقے لاحقے رہنے دیں
 
م حمزہ

محفلین
آپ کو میرا نام لینے سے الرجی ہے؟ والدین نے اتنا اچھا نام رکھا۔ میں نے اسے اور نکھار کر مختصر بھی کر دیا۔ وہی استعمال کریں۔ سابقے لاحقے رہنے دیں
اس میں ذرا بھی شک نہیں کہ آپ کے والدین نے بہت اچھا نام رکھا ہے آپ کا۔ رہاسابقہ لاحقہ وغیرہ تو اس کی عادت اتنی پرانی ہے جتنی میری یاد داشت۔
خیر تکلیف تو ہوگی لیکن آ پ کو تکلیف نہ ہو اس کا خیال رکھوں گا۔
 
پوری کہانی شئر کریں یا کم سے کم شہ سرخیاں۔۔۔
دیہاتی نے ڈی سی آفس میں توپ کے لائیسنس کے لیے اپلائی کیا، صاحب بہادر نے بلا لیا کہ بھئی کیا کرنی ہے توپ؟

بولا صاحب جی چار ماہ پہلے میں نے 50 ہزار روپے بینک لون اپلائی کیا تو صرف 10 ہزار پاس ہوا۔ پھر دو ماہ قبل میں نے محکمہ زراعت کو اپنی زمینوں کی تفصیل دے کر 40 بوریاں کھاد مانگی تو صرف 15 ملیں۔ اب مجھے اپنے کھیتوں میں آئے گیدڑوں کو ڈرانے کے لیے بندوق چاہییے۔ اس لیے پچھلے تجربات کو مدنظر رکھ کر میں نے توپ کا لائسنس مانگا ہے تاکہ مجھے بندوق کا مل سکے۔
 
Top