عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
قیس و لیلی بھی تو کرتے تھے محبت لیکن
عشق بازی کے لیئے دشت کو اپناتے تھے

ہم ہی احمق ہیں جو ہوٹل میں چلے آتے ہیں
وہ سمجھدار تھے جنگل کو نکل جاتے تھے

(سرفراز شاہد)
 

الف نظامی

لائبریرین
اے کہ تو از نام تو می بارد عشق
از نامہ و پیغام تو می بارد عشق​
عاشق شود آنگہے کہ بکویت گزرد
آرے زد روبام تو می بارد عشق​
 

الف نظامی

لائبریرین
جہاں عشق بھی ہے سجود میں جہاں حسن بھی ہے نیاز میں
اسی بارگاہِ جمال کا میں ہوں ایک ادنی غلام بھی​
 

شمشاد

لائبریرین
زمانہ ان کو ہمیشہ ہی یاد رکھے گا
وہ جس نے عشق کی دنیا میں اپنا نام کیا

تُو بے وفا ہے مگر مجھکو جان سے پیارا ہے
اسی ادا نے تو ‘راہی‘ کو تیرا غلام کیا
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ مل ہم سے خدا ہو جیسے

موت بھی آئی تو اس ناز کا ساتھ
مجھ پے احسان کیا ہو جیسے
(احسان دانش)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حسن و عشق کی تصویر کے ہیں دو منظر
کہ رو رہا ہے کوئی مسکرا رہا ہے کوئی

‘قدیر‘ حشر میں پہنچے تو ہم نے کیا دیکھا
کسی کے ہاتھ سے دامن چھڑا رہا ہے کوئی
(قدیر)
 
لگا بیٹھی تیری خاطر پانوں کی ہٹی
عشق شطرنج میں تیرے مثال تونٹی ہوں
آؤ تو لگاؤ ساتھ سینے کے مگر لیکن
نہ پوچھ حال دل میرا حسن خنجر کی پٹھی ہوں
 

الف عین

لائبریرین
کرو کج کلہ کہ سرِ کفن مرے قاتلوؕ کو گماں نہ ہو
کہ غرورِ عشق کا بانکپن پسِ مرگ میں نے بھلا دیا
فیض۔ اور کون؟
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کا بتکدہ ویران نظر آتا ہے
ایک کافر نہیں بستی میں مسلمانوں کی
(ذولفقار علی بخاری)
 

الف نظامی

لائبریرین
خطر نہیں مجھے شور و شین باطل سے
کہ عشق سرورِ کون ومکاں ہے میرا رفیق​
علیم نعت صحیفہ ہے اک محبت کا
نہ فلسفہ ہے نہ منطق نہ نکتہ ہائے دقیق​
 

شمشاد

لائبریرین
عقل پہ ہم کو ناز بہت تھا لیکن یہ کب سوچا تھا
عشق کے ہاتھوں یہ بھی ہو گا، لوگ ہمیں سمجھائیں گے
(احمد حمدانی)
 

شمشاد

لائبریرین
عشق نے سونپا ہے کام اپنا، اب تو نبھانا ہی ہو گا
میں بھی کچھ کوشش کرتا ہوں، آپ بھی کچھ امداد کریں
(عبدالحمید عدم)
 

تیشہ

محفلین
ایک مقام تو بستر ِگل ہے اور اک منزل دار کی ہے
عشق میں سب سچے ہوتے ہیں بات مگر اظہار کی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں عشق کی قسمت بدل سکتی ہے
جو وقت بیت گیا مجھ کو آزمانے میں

کہ کہہ کے ٹوٹ پڑا شاخِ گل سے آخری پھول
اب اور دیر ہے کتنی بہار آنے میں
(کیفی اعظمی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top