عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
پاک پلیت نہ ہوندے ہرگز، توڑے رہندے وِچ پلیتی ہُو
وحدت دے دریا اُچھلے، ہک دل صحیح نہ کیتی ہُو
ہک بتخانیں واصل ہُوے، ہک پڑھ پڑھ رہن مسیتی ہُو
فاضل سُٹ فضیلت بیٹھے باہُو، عشق نماز جَاں نیتی ہُو
 

عمر سیف

محفلین
پاکستانی نے کہا:
پاک پلیت نہ ہوندے ہرگز، توڑے رہندے وِچ پلیتی ہُو
وحدت دے دریا اُچھلے، ہک دل صحیح نہ کیتی ہُو
ہک بتخانیں واصل ہُوے، ہک پڑھ پڑھ رہن مسیتی ہُو
فاضل سُٹ فضیلت بیٹھے باہُو، وشق نماز جَاں نیتی ہُو
جتنی پنجابی سمجھ آتی ہے وہ تو سمجھ گیا۔ باقی سمجھا دیں۔ اس کی تشریح کر دیں۔
 

عمر سیف

محفلین
نہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں
 

پاکستانی

محفلین
قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق
سچ تو يہ ہے بري بلا ہے عشق

اثر غم ذرا بتا دينا
وہ بہت پوچھتے ہيں کيا ہے عشق

آفت جاں ہے کوئي پردہ نشيں
مرے دل ميں آ چھپا ہے عشق

کس ملاحت سرشت کو چاہا
تلخ کامي پہ با مزا ہے عشق

ہم کو ترجيح تم پہ ہے يعني
دل رہا حسن و جاں رہا عشق

ديکھ حالت مري کہيں کافر
نام دوزخ کا کيوں دھرا ہے عشق

ديکھتے کس جگہ ڈبو دے گا
ميري کشتي کا نا خدا ہے عشق

آپ مجھ سے نباہيں گے سچ ہے
با وفا حسن بے وفا ہے عشق

قيس و فرہاد وامق و مومن
مر گئے سب ہي کيا وبا ہے عشق
 

عمر سیف

محفلین
تیرا عشق تھا جو غبار بن کر قدم قدم میرے ساتھ تھا
تیری خواہشوں کا دِیا بجھا تو نگر نگر ہے دُھواں دُھواں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top