عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
یادوں کی آگ میری آنکھیں سُلگ اُٹھیں
راتوں کو سوچنے کی عادت نہ تھی مجھے
شائد وہ میرے عشق کی انتہا ہی تھی
کہ تیرے ہمسفر سے رقابت مجھے نہ تھی
 

نوید ملک

محفلین
ہم سے ہمارا عشق نہ چھینو، حسن کی ہم کو بھیک نہ دو
تم لوگوں کے دور ٹھکانے ، ہم لوگوں کی کیا اوقات

(ابنِ انشا)
 

عمر سیف

محفلین
عشق سادہ بھی تھا، بے خود بھی، جنوں پیشہ بھی
حسن کو اپنی اداؤں پہ حجاب آتا تھا
پھول کھلتے تھے تو پھولوں میں نشہ ہوتا تھا
رات ڈھلتی تھی تو شیشوں پہ شباب آتا تھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top