عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عیشل

محفلین
ایک ہی اسم کو بارش نے ہرا رکھا ہے
پیڑ پہ نام تو لکھے گئے اس نام کے بعد
عشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کہ اب
وہ مجھے یاد تو آتا ہے مگر کام کے بعد
 

تیشہ

محفلین
اس طرف عشق کی تشنگی اور میں
اسُ طرف حسن کی آبجوُ اور توُ


جس طرف دیکھئے اور کچھ بھی نہیں
صرف میں اور میں،صرف توُ اور توُ

کوئی موسم نہیں بدلا ارشد ملک
میں مری التجاہ تیری خوُ اور توُ
 

تیشہ

محفلین
فرحت کدھر ہیں آپ ؟ رات میں ایم ایس پر آپکو ڈھونڈتی پھر رہی ہوں ۔ :? عید گزر چکی اب آجائیے کچھ پچھلے قصے ادھورے پڑے ہوئے ہیں :lol: :lol: :wink:
 

حجاب

محفلین
مقامِ عاشقی دنیا نے سمجھا ہی نہیں ورنہ
جہاں تک تیرا غم ہوتا وہیں زندگی ہوتی
رضائے دوست قابل میرا معیار ِ محبت ہے
انہیں بھی بھول سکتے تھے اگر انکی خوشی ہوتی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
فرحت کدھر ہیں آپ ؟ رات میں ایم ایس پر آپکو ڈھونڈتی پھر رہی ہوں ۔ :? عید گزر چکی اب آجائیے کچھ پچھلے قصے ادھورے پڑے ہوئے ہیں :lol: :lol: :wink:

جی ایسا ہے کہ اگر آپ آن لائن آئیں اور مجھے away یا be right back دیکھیں تو جائیے گا نہیں۔ میں آ جاؤں گی تھوڑی دیر میں :)
 

تیشہ

محفلین
میں تیرے عشق کی تجدید کرنے نکلی تھی
تو جاچکا ہے مجھے راہ میں بتایا گیا ہے

محبتیں جسے تسخیر کر نہ پائیں تو پھر
منافرت کا نشانہ مجھے بنایا گیا۔
 

عیشل

محفلین
میں پتّھر ہوں مگر سچ بولتا ہوں
وہ آئینہ ہے اور سچّا نہیں ہے
صراطِ عشق پر مڑ کر نہ دیکھو
پلٹنے کا کوئی رستہ نہیں ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top