عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
دیکھنا ہر صبح تجھ رخسار کا
ہے مطالعہ مطلع انوا رکا

یاد کرنا ہر گھڑی اُس یار کا
ہے وظیفہ مجھ دل بیمار کا

شغل بہتر ہے عشق بازی کا
کیا حقیقی و کیا مجازی کا
ولی دکنی
 

پاکستانی

محفلین
مثلِ بو قید ہے غنچے میں ، پریشاں ہو جا
رخت بردوش ہے ہوائے چمنستاں ہو جا
ہے تنک مایہ ، توذری سے بیاباں ہو جا
نغمہ موج سے ہنگامہ طوفاں ہو جا
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم ِ محمد سے اجالا کر دے
اقبال
 

عمر سیف

محفلین
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو آدھورا چھوڑ دیا
 

عیشل

محفلین
ہر لمحہ خیر و شر میں کہیں اِک ساعت ایسی ہے جس میں
ہر بات گناہ نہیں ہوتی سب کارَ ثواب نہیں ہوتا
کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو،اس آگ میں جلتے رہنے سے
کبھی دل پہ آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا
 

تیشہ

محفلین
یہی قربتیں یہی فاصلے تو خلوص ِ عشق کی جان ہیں
کبھی گرد ِ رنج وملال ہے کبھی فکریہِ پیش حال ہے ۔
 

حجاب

محفلین
لوگ کہتے ہیں عشق کا رونا
گریہء زندگی سے عاری ہے
پھر بھی یہ نامراد جذبہء دل
عقل کے فلسفوں پہ بھاری ہے
آپکو اپنی بات کیا سمجھاؤں
روز بجھتے ہیں حوصلوں کے کنول
روز کی الجھنوں سے ٹکرا کر
ٹوٹ جاتے ہیں دل کے شیش محل
لیکن آپس کی تیز باتوں پر
سوچتے ہیں ، خفا نہیں ہوتے
آپکی صنف میں بھی ہے یہ بات
مرد ہی بے وفا نہیں ہوتے !!!!!!!
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

عیشل

محفلین
ہر اک چیز بدل جاتی ہے عشق کا موسم آنے تک
راتیں پاگل کر دیتی ہیں،دن دیوانے ہو جاتے ہیں
 

عیشل

محفلین
دل میرا اک کتاب کی صورت
جس میں وہ ہے گلاب کی صورت
حسن کچّے گھڑے کا شیدائی
عشق موجِ چناب کی صورت
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top