عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عیشل

محفلین
مے کدہ تھا،چاندنی تھی،میں نہ تھا
اک مجسّم بے خودی تھی،میں نہ تھا
عشق جب دم توڑتا تھا،تم نہ تھے
موت جب سر دُھن رہی تھی،میں نہ تھا
 

شمشاد

لائبریرین
روا نہیں ہے غمِ عشق کا اس قدر بھی غرور
تیرے بغیر بھی دنیا کے کام چلتے ہیں
 

حجاب

محفلین
غرور ِ عشق کو ایسے نہیں گنوانا ہے
وفا کے نام پہ آنسو نہیں بہانا ہے
وہ جب تلک نہ ملا تھا جہاں تھا بیگانہ
وہ ساتھ ہےتو مرے ساتھ اِک زمانہ ہے
================================
 

عمر سیف

محفلین
بہت خوب حجاب۔

جب عشق سکھاتا ہے آدابَ خود آگاہی
کھلتے ہیں غلاموں پہ اسرارَ شہنشاہی
 

سارہ خان

محفلین
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے دیکھے نہ ہوں شاید ، مگر ایسے بھی ہیں

_________________
 

سارہ خان

محفلین

فِکر کی ہر کَسک شعُوری ہے

عقل کی ہَر ادا ادُھوری ہے

دِل کی دُنیا سنوارنے کے لئے

عِشق کرنا بہت ضروری ہے
محسن نقوی
 

عیشل

محفلین
مجھ سا جہان میں کوئی نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
خوابوں سے دلنواز حقیقت نہیں کوئی
یہ نہ ہو تو درد کا درماں بھی نہ ہو
 

عمر سیف

محفلین
جنونِ عشق کی رسمِ عجیب کیا کہنا
میں اُن سے دور وہ میرے قریب کیا کہنا
لرز گئی تری لَو مرے ڈگمگانے سے
چراغِ گوشہء کوئےِ حبیب ! کیا کہنا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top