عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ حسن تیرا یہ عشق میرا
رنگین تو ہے بدنام سہی
مجھ پر تو کئی الزام لگے
تجھ پر بھی کوئی الزام سہی
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
میرے جیسے بن جاوُ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
دیواروں سے سر ٹکراو گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
(سعید راہی)
 

تیشہ

محفلین
ہا ہا ہا ،

ایک شخص نے بس میں اپنے قریب بیٹھے ہوئے مایوس اور افسردہ شخص کو دیکھھ کر باتوں باتوں میں کہا ،!
مجھے لگتا ھے کہ جیسے آپ نے زندگی میں عشق کیا اور نا کام ہوگئے ،
وہ صاحب جھلا کر بولے َ،
میں نے زندگی میں ایک ہی بار عشق کیا تھا اور بد قسمتی سے کامیاب بھی ہوگیا ،۔ :D
 

الف عین

لائبریرین
خوب مگر بوچھی، شعر کہاں گیا۔ عرض ہے:
کریں تبلیغِ دینِ عشق گھر گھر
عبید ایسے پیمبر ہو گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھنا بھی تو انہیں دور سے دیکھا کرنا
شیوہِ عشق نہیں حسن کو رسوا کرنا
(حسرت موہانی)
 

الف نظامی

لائبریرین
کریں تبلیغِ دینِ عشق گھر گھر
عبید ایسے پیمبر ہو گئے ہیں۔
اعجاز اختر صاحب بہت خوب۔۔ سارا کلام سنائیں تو کیا مزا ہو۔
یا عقل کی روباہی ، یا عشقَ یداللہی
یا حیلہ افرنگی ، یا حملہ ترکانہ
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی صرف محبت نہیں کچھ اور بھی ہے
زلف و رخسار کی جنت نہیں کچھ اور بھی ہے
بھو ک و پیاس کی ماری ہوئی اس دنیا میں
عشق ہی اک حقیقت نہیں کچھ اور بھی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تنہائی کے جھولے جھولو گے، ہر بات پرانی بھولو گے
آئینے سے تم گھبراو گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
جب سورج بھی کھو جائے گا، اور چاند کہیں سو جائے گا
تم بھی گھر دیر سے جاو گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر بات گوارہ کر لو گے، منت بھی اَتارا کر لو گے
تعویزیں بھی بندھواوُ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
بے چینی بھی بڑھ جائے گی اور یاد کسی کی آئے گی
تم میری غزلیں گاؤ گی جب عشق تمہیں ہو جائے گا
(سعید راہی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top