غم اگرچہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
فریب محفلین دسمبر 30، 2005 #141 غم اگرچہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2005 #142 کمالِ عشق ہے دیوانہ ہو گیا ہوں میں یہ کس کے ہاتھ سے دامن چھڑا رہا ہوں میں یہ میرے عشق کی مجبوریاں معاذاللہ تمہارا راز تمہی سے چھپا رہا ہوں میں (مجاز لکھنوی)
کمالِ عشق ہے دیوانہ ہو گیا ہوں میں یہ کس کے ہاتھ سے دامن چھڑا رہا ہوں میں یہ میرے عشق کی مجبوریاں معاذاللہ تمہارا راز تمہی سے چھپا رہا ہوں میں (مجاز لکھنوی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2005 #144 رونے سے اور عشق میں بیباک ہو گئے دھوے گئے ہم ایسے کہ بس پاک ہو گئے (مرزا غالب)
الف نظامی لائبریرین دسمبر 31، 2005 #145 وہ عشق جس کی شمع بجھا دے اجل کی پھونک اس میں مزہ نہیں تپش و انتظار کا
شمشاد لائبریرین دسمبر 31، 2005 #146 فلسفہ عشق میں پیش آئے سوالوں کی طرح ہم پریشان ہی رہے اپنے خیالوں طرح
محب علوی مدیر جنوری 6، 2006 #147 یہ عشق نیہں ہے آساں بس اتنا سمجھ لیجئے اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2006 #148 ابتداِ عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا قافلے میں صبح کے اک شور ہے یعنی غافل ہم چلے سوتا ہے کیا (میر تقی میر)
ابتداِ عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا قافلے میں صبح کے اک شور ہے یعنی غافل ہم چلے سوتا ہے کیا (میر تقی میر)
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2006 #149 الٰہی کاش غمِ عشق کام کر جائے جو کل گزرنی ہے مجھ پے ابھی گزر جائے تمام عمر رہے ہم تو خیر کانٹوں میں خدا کرئے تیرا دامن گلوں سے بھر جائے (شمیم جےپوری)
الٰہی کاش غمِ عشق کام کر جائے جو کل گزرنی ہے مجھ پے ابھی گزر جائے تمام عمر رہے ہم تو خیر کانٹوں میں خدا کرئے تیرا دامن گلوں سے بھر جائے (شمیم جےپوری)
الف نظامی لائبریرین جنوری 6، 2006 #150 آتا نہیں ہے راس کسی تو نہ آئے عشق ہم کو کسی کے درد نے انساں بنا دیا
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2006 #151 اس شہرِ خرابی میں غمِ عشق کے مارے زندہ ہیں یہی بات بڑی بات ہے پیارے یہ ہنستا ہوا چاند، یہ پُر نور ستارے تابندہ و پائندہ ہیں ذروں کے سہارے (حبیب جالب)
اس شہرِ خرابی میں غمِ عشق کے مارے زندہ ہیں یہی بات بڑی بات ہے پیارے یہ ہنستا ہوا چاند، یہ پُر نور ستارے تابندہ و پائندہ ہیں ذروں کے سہارے (حبیب جالب)
ماوراء محفلین جنوری 6، 2006 #152 عشق نے کیا کیا رنج سہے تم کیا جانو آگ میں کتنے پھول کھلے تم کیا جانو
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2006 #153 فلسفہِ عشق میں پیش آئے سوالوں کیطرح ہم پریشاں ہی رہے اپنے خیالوں کیطرح (سدرشن فاخر)
شمشاد لائبریرین جنوری 8، 2006 #154 یہ حسن تیرا یہ عشق میرا رنگین تو ہے بدنام سہی مجھ پر تو کئی الزام لگے تجھ پر بھی کوئی الزام سہی (ساحر لدھیانوی)
یہ حسن تیرا یہ عشق میرا رنگین تو ہے بدنام سہی مجھ پر تو کئی الزام لگے تجھ پر بھی کوئی الزام سہی (ساحر لدھیانوی)
الف نظامی لائبریرین جنوری 8، 2006 #155 جذبہ صدیق و فاروق و علی ،سوزِ بلال عشق کی یہ نعمتیں کیا ہیں؟ عطائے مصطفی ﷺ
الف نظامی لائبریرین جنوری 8، 2006 #156 غافل! نہ دل میں سوز ، نہ آنکھوں میں اشک ہیں کیا آگ عشقِ خواجہﷺ کی کم ہو کے رہ گئی
الف نظامی لائبریرین جنوری 8، 2006 #157 عشقِ نبیﷺ میں دوری منزل کے باوجود نزدیک بارگاہِ کرم ہو کے رہ گئی
الف نظامی لائبریرین جنوری 8، 2006 #158 اک رہ نوردِ راہِ حرم میرے ساتھ ہے خوش ہوں کہ عشقِ شاہ اممﷺمیرے ساتھ ہے سرشار ہوں میں نعتِ رسول کریم سے مانا کہ ایک لشکِر غم میرے ساتھ ہے
اک رہ نوردِ راہِ حرم میرے ساتھ ہے خوش ہوں کہ عشقِ شاہ اممﷺمیرے ساتھ ہے سرشار ہوں میں نعتِ رسول کریم سے مانا کہ ایک لشکِر غم میرے ساتھ ہے
الف نظامی لائبریرین جنوری 8، 2006 #159 بلال و حنظلہ کے عشق کی بھی داستاں سن لیں وہ دیوانے جو قیس و کوہکن کو یاد کرتے ہیں بحمد للہ روحِ عشق و مستی وجد کرتی ہے کوئی نغمہ جو نعتِ شہ ﷺ کا ہم ایجاد کرتے ہیں
بلال و حنظلہ کے عشق کی بھی داستاں سن لیں وہ دیوانے جو قیس و کوہکن کو یاد کرتے ہیں بحمد للہ روحِ عشق و مستی وجد کرتی ہے کوئی نغمہ جو نعتِ شہ ﷺ کا ہم ایجاد کرتے ہیں
الف نظامی لائبریرین جنوری 8، 2006 #160 عشق اترے نہ اگر دل پہ صحیفہ بن کر کام دیتی نہیں الفاظ و بیاں کی ترتیل