عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین
یہ تو اچھی کہی ہے
مطلع سمجھ میں نہیں آٰیا۔ کیا بطور ک درست تو ہے، اچھا نہیں لگتا

دیکهئے ہم بهی کب کو روئیں اور
وہ بهی کب تک ہمیں رلائے گا
کب کو؟ یوں بہتر ہے
دیکهئے ہم بهی کب تلک روئیں
وہ بهی کب تک ہمیں رلائے گا

جی بابا - کیا کی طرف دهیان گیا تها مگر سوچا شاید ٹهیک ہی ہو اور مطلع زبردستی کا تها - کب تلک روئیں میں تلک تلک بہت کرنے لگ پڑا تها اس لئے تهوڑا سا بدلنا چاہا -
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ تو واقعی عظیم ہیں ۔ آپ کے اشعار اب خدائے سخن سے ٹکرانے لگے ہیں ۔
اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا
لوہو آتا ہے جب نہیں آتا۔۔۔۔۔۔(لوہو ،لہو کا قدیم لہجہ)
میر تقی میر
 

الف عین

لائبریرین
شاعری کیا صرف بابا کے لئے کرتے ہو جو صرف مجھ سے تخاطب ہوتا ہے۔
میاں عاطف بھی اچھی پرکھ رکھتے ہیں ماشاء اللہ۔ اگر میری رائے کو وہ حتمی سمجھتے ہیں تو یہ ان کی سعادت مندی ہے، ورنہ تقریباً ہمیشہ ہی میں خود کو ان سے متفق پاتا ہوں۔ اس غزل میں بھی یہی سورت حال ہے
 

عظیم

محفلین
ہم پہ مستی یہ کن بتاں کی ہے
کیوں تمنا یہ آسماں کی ہے

اب تو ہر لمحہ یاد کرتا ہوں
بلکہ مرضی یہ مہرباں کی ہے

تم جسے شعر و شاعری سمجهو
اک کہانی سی داستاں کی ہے

دل کے پہلو میں درد رہتا تها
اب تو کم بخت درد جاں کی ہے

کوئی سمجهے بهی کیوں مرا مطلب
خوبی ایسی مری زباں کی ہے

غم کا پیمانہ بهر چلا یارو !
ہم سے یہ دشمنی کہاں کی ہے

عشق ہے یا عظیم وحشت ہو
کچھ نہ کچھ بات اس بیاں کی ہے​
 
مدیر کی آخری تدوین:
بابا کسی کو بلانا ہو تو بلانا پڑتا ہے ؟

کسی بھی محفلین کو بلانا ہو تو اس کے نام سے پہلے @ سائن بنا دیں یوں اسے ٹیگ کرسکتے ہیں جس کی اطلاع اس معزز ممبر کو ہوجاتی ہے۔ جیسے @ لکھیں اور اس کے فورآ بعد بغیر کسی اسپیس کے آپ کا نام لکھ دیں تو یوں ہوگا عظیم
 

عظیم

محفلین
اے جہان خراب کیا جانے
تو ان آنکهوں کے خواب کیا جانے

ہے تجهے شوق پارسائی کا
مجه سا خانہ خراب کیا جانے

پوچهئے ان سے پوچهتے ہیں کیا
آپ صاحب جناب کیا جانے

جس پہ گزری ہے جانتا ہے وہ
عیش والا عذاب کیا جانے

ان فقیروں کی آرزو صاحب
آپ ایسا نواب کیا جانے

ہم ترستے ہیں ایک مصرع کو
آپ لکهئے کتاب کیا جانے

جس کا ہر لفظ کانپتا دیکها
تیرا غصہ عتاب کیا جانے

مسکراتے ہیں سوچ کر صاحب
کوئی اپنا جواب کیا جانے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اے جہان خراب کیا جانے
تو ان آنکهوں کے خواب کیا جانے
بہت خوبصورت مطلع ہے۔واہ
ہے تجهے شوق پارسائی کا
مجه سا خانہ خراب کیا جانے
کوئی خرابی نہیں البتہ مخاطب واضح نہیں کون ہے تو پھر مضمون میں ذرااااا سا لطف کم ہو گیا ۔۔۔ان کو ہےشوق ۔ یا کس کو ہےشوق ۔ شاید بہتر لگے۔ ۔۔۔۔لیکن آپ جو بہتر سمجھیں۔شعر لینکن یہ بھی اچھا ہے۔
پوچهئے ان سے پوچهتے ہیں کیا
آپ صاحب جناب کیا جانے
آپ صاحب کے ساتھ دریف بھنچ گئی ۔ جانیں۔ہو نا چاہیے۔
جس پہ گزری ہے جانتا ہے وہ
عیش والا عذاب کیا جانے
انداز سپاٹ ہے مگر شعر پھر بھی اچھا ہے۔مضمون کی وجہ سے۔
ان فقیروں کی آرزو صاحب
آپ ایسا نواب کیا جانے
ایسے مواقع پر لوگ "آپ ایسا "بھی لوگ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے" آپ جیسا" بہتر لگتا ہے ۔۔۔ الف عین بھائی کیا کہتے ہیں ۔ ۔۔شعر اچھاہے۔
ہم ترستے ہیں ایک مصرع کو
آپ لکهئے کتاب کیا جانے
دوسرا مصرع سیٹ نہیں ۔دوبارہ کہو۔
جس کا ہر لفظ کانپتا دیکها
تیرا غصہ عتاب کیا جانے
الفاظ کی نشست گنجلک ہے ۔لطیف نہیں ۔
صاحب مقطع بھی اچھا لگا۔۔۔۔
مسکراتے ہیں سوچ کر صاحب
کوئی اپنا جواب کیا جانے
 

عظیم

محفلین
بہت خوبصورت مطلع ہے۔واہ

کوئی خرابی نہیں البتہ مخاطب واضح نہیں کون ہے تو پھر مضمون میں ذرااااا سا لطف کم ہو گیا ۔۔۔ان کو ہےشوق ۔ یا کس کو ہےشوق ۔ شاید بہتر لگے۔ ۔۔۔۔لیکن آپ جو بہتر سمجھیں۔شعر لینکن یہ بھی اچھا ہے۔

ٹهیک ہے عاطف بهائی یہ - مجهے درست لگتا ہے - دیکهو بابا کیا فرماتے ہیں -

آپ صاحب کے ساتھ دریف بھنچ گئی ۔ جانیں۔ہو نا چاہیے۔

مجهے بهی اس کا خیال آیا تها مگر کهلتا ہے اس کا جانے ہونا یہاں - باقی بابا کا انتظار -

انداز سپاٹ ہے مگر شعر پھر بھی اچھا ہے۔مضمون کی وجہ سے۔

یار یہ سپاٹ کیا ہوتا ہے ؟

ایسے مواقع پر لوگ "آپ ایسا "بھی لوگ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے" آپ جیسا" بہتر لگتا ہے ۔۔۔ الف عین بھائی کیا کہتے ہیں ۔ ۔۔شعر اچھاہے۔

جیسا ہی بہتر ہے - میرے خیال میں بهی - اور در اصل پہلے جیسا ہی تها پهر ایسا کر دیا -

دوسرا مصرع سیٹ نہیں ۔دوبارہ کہو۔

ابهی نہیں یار پهر کبهی -

الفاظ کی نشست گنجلک ہے ۔لطیف نہیں ۔
صاحب مقطع بھی اچھا لگا۔۔۔۔

صاحب کون ؟ :p
 

الف عین

لائبریرین
شاباش عظیم، اچھی غزل کہی ہے یہ تو۔
اور واہ عاطف میاں، یار میرا کام ہر جگہ آسان کر دیا کرو۔ میں تقریباً ہر معاملے میں اپنے کو متفق پاتا ہوں۔
 

عظیم

محفلین
ہم سے کیسا حجاب رہنے دیں
کچه تو پردہ جناب رہنے دیں

مر ہی جائیں گے آپ کے عاشق
زندگی کا جواب رہنے دیں

پاس آنا تو ہم بهی چاہیں لیک
کچه تو زندہ جناب رہنے دیں

ہم سے رندوں کے آگے صاحب شیخ
دین حق کا نصاب رہنے دیں

ہے بهلا کب کسے خیال اپنا
آپ آئیں جناب رہنے دیں

شعر صاحب کے آ سنیں اب تو
ان سے کہئے نقاب رہنے دیں

چائے دیجے جناب صاحب کو
پی جو غالب شراب رہنے دیں
 
Top