عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین

خُود کو پہچاننا ضروری تھا
کیا تُجھے جاننا ضروری تھا

اپنے اِس شوق پر اُٹھی انگشت
جی بُرا ماننا ضروری تھا

دِل میں رہئے تو پھر حجاب ایسا
پردہ بھی تاننا ضروری تھا

یُوں ہمیں غیر کی نگاہوں میں
اپنا گرداننا ضروری تھا

کیا کہیں خُود کو بُھول کر صاحب
اُن کو پہچاننا ضروری تھا

آخری تدوین:

عظیم

محفلین

چُپ سی اِک لگ گئی زمانے کو
دیکھ کر آپ کے دِوانے کو

اپنے اِس بے قرار کو دیجئے
چین اوروں پہ بھی لٹانے کو

مُسکرا کیوں نہ دیں کہ اب آنسو
آنکھ میں آئے مسکرانے کو

ہے جنہیں آپ سے غلط فہمی
آ گئے وہ ہمیں سِکھانے کو

یُوں نہیں دِل کی بات کی جاتی
وجد آتا ہے جان کھانے کو

عظیم

محفلین

ساتھ غیروں کے مُسکراؤ تُم
کیا مرے شعر پڑھ سناؤ تُم

عین ممکن ہے اب نہ آئے تو
میرے مرنے کے بعد آؤ تُم

اور کب تک ستایا جاؤں مَیں
اور کب تک مجھے ستاؤ تُم

دیکھ لو حال اس دِوانے کا
بهول جانے پہ یاد آؤ تُم

یہ مری وحشتیں تمہیں سمجهو
اُس پہ حیرت کہ دل جلاؤ تُم

صبر کیا چیز ہے مَیں کیا جانوں
کیوں مرا ضبط آزماؤ تُم

صبح کہتے ہیں عیدِ قرباں ہے
تو مری جان لے ہی جاؤ تُم

آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
@عظیم۔ اب تمہاری شاعری میں تو کافی بہتری آ گئی ہے۔ لیکن ایک مشورہ ضرور دوں گا۔ محض کلاسیکی شاعروں کے تتبع میں انہیں کے گھسے پٹے مضامین کو دہرانے سے فائدہ؟؟ ایسے اشعار متوجہ نہیں کرتے آج کل۔ کوئی نئی بات ہو، اگر کلاسیکی موضوع بھی ہو تو نیا انداز بیان ہو۔
یوں بھی یہ غزلیں آپ کی شاعری کے تحت پوسٹ کی گئی ہیں۔ اس لئے اصلاح کی توقع نہیں رکھی ہے تم نے جو اصلاح کی نظر سے دیکھوں!!
 
الف عین

لائبریرین
حرف روی کے اعتبار سے قافیہ درست بھلے ہی نہ ہو، لیکن اس کو قبول کر لینا چاہئے۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے۔دیکھتے‘ اور ’ڈھونڈتے‘ تک کو لوگوں نے قافیہ بنا دیا ہے، یہ صورت اس سے تو بہت بہتر ہے۔ اس میں کم از کم ’توں، نوں، لوں‘ وغیرہ تو درست قوافی ہو سکتے ہیں۔ لیکن دیکھتے، ڈھونڈھتے میں محض ’تے‘ مشترک ہے جسے ردیف کیا جائے یا روی!
 
عظیم

محفلین
ہم سب دعا گو ہیں کہ تم کو سکون حاصل ہو اور خوب تک بندی کی جگہ کم مگر معیاری غزلیں کہو۔

جی بابا - بابا میں سمجهتا تها کہ ابهی مجهے مزید مشق کرنی چاہئے - اسی لئے تک بندیاں کرنے بیٹهتا تها - اب انشاءاللہ پرہیز کروں گا -
 
عظیم

محفلین
@عظیم۔ اب تمہاری شاعری میں تو کافی بہتری آ گئی ہے۔ لیکن ایک مشورہ ضرور دوں گا۔ محض کلاسیکی شاعروں کے تتبع میں انہیں کے گھسے پٹے مضامین کو دہرانے سے فائدہ؟؟ ایسے اشعار متوجہ نہیں کرتے آج کل۔ کوئی نئی بات ہو، اگر کلاسیکی موضوع بھی ہو تو نیا انداز بیان ہو۔
یوں بھی یہ غزلیں آپ کی شاعری کے تحت پوسٹ کی گئی ہیں۔ اس لئے اصلاح کی توقع نہیں رکھی ہے تم نے جو اصلاح کی نظر سے دیکھوں!!

جی بابا "جانی" -
 
اوشو

لائبریرین
پرواہ نہیں تهی محترم - وہ کہاوت یاد ہے ؟ را پیا جانے یا وا پیا جانے -
میں تو انتظامیہ سے گزارش کروں گا صرف آپ کی شاعری کے لیے ایک الگ سیکشن ترتیب دیا جائے کیوں کہ ماشاءاللہ اتنا مواد تو جمع ہو چکا ہے کہ آپ کی شاعری کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا جب "آپ کی شاعری" کا لنک کھولا جائے تو۔
 
اور میری یہ درخواست ہے کہ " میری شاعری " جسے میں مشق سمجهتا ہوں اگر ممکن ہو سکے تو محفل سے ڈلیٹ کر دیا جائے کیونکہ میرا اس سے اب کوئی لینا دینا نہیں -
 
عظیم

محفلین

عید کا دِن بھی رو گُزاروں کیا
سر کو پٹخوں کہیں پہ ماروں کیا

رُوح پر اِک غلاف سا ہے جو
آج کے دِن مَیں دے اُتاروں کیا

کیا نصیحت مُجھے کرو ناصح
اور خُود کو بھی مَیں سنواروں کیا

کان میں آپ کے گُھسی ہے میل
مَیں ہی اپنی زباں نکھاروں کیا

یہ جو بگڑے ہُوئے ہیں مُجھ پر آج
اِن رقیبوں کو مَیں سدھاروں کیا

اے مرے دوست تُم نہیں آئے
دُشمنوں کو بھی مَیں پکاروں کیا

جان بھی کب عظیم ہے پیاری
جان بھی اُن پہ آج واروں کیا

بابا ۔ رقیب کسی اور معنی میں استعمال کیا گیا ہے ۔
 
Top