عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین
خاک بن کر بکهر گیا صاحب
کیا بتائیں کدهر گیا صاحب

کوئی پوچهے پتا محبت کا
تم بتانا جدهر گیا صاحب

ایک کافر تها ایک مشرک تها
اچها اچها گزر گیا صاحب

عشق میں نام کر گیا صاحب
آج حد سے گزر گیا صاحب

آنکه میں نور سا تها سینے میں
رفتہ رفتہ اتر گیا صاحب

حیف آزر کا مقتدی ہوکر
کس کے فن سے مکر گیا صاحب

بن کے اہل زبان پهرتا تها
ہو کے اہل نظر گیا صاحب
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
سخت حیران ہو رہے ہونگے
لوگ پہچان کهو رہے ہونگے

ہائے قسمت کهلیں گی جب آنکهیں
تب مقدر ہی سو رہے ہونگے

میری میت پہ میرے چارہ گر
دیکه لینا کہ رو رہے ہونگے

اب گواہی خود اپنی کیا دوں میں
آپ انسان ہو رہے ہونگے

رسم دنیا نبها چکے صاحب
داغ دامن کے دهو رہے ہونگے
 

الف عین

لائبریرین
کتنے عدد محبوب ہیں جو بے وفا نکلے ہیں؟
نکلے ردیف اکثر اشعار میں فٹ نہیں ہے۔ دو لختی بھی حسب معمول موجود
 

عظیم

محفلین
بهول جاتے ہیں غم زمانے کے
آپ کے ایک مسکرانے سے

ان کی محفل میں ہم سے مجنوں تهے
ہم سے کہئے کبهی دیوانے تهے

خود سے کہتے ہیں رات بهر، جاو
مان جاتے ہیں وہ منانے سے

دل ہی بهرنے کو امتحاں کہئے
دل نشانے تهے آزمانے کے

کوئی سمجهے بهی درد کیا اپنا
بس یونہی چیخنے چلانے سے

سر پٹکتے ہیں ان دیواروں پر
کاٹ کهاتے ہیں قید خانے سے

لوگ سن کر بهلا چکے صاحب
کچه نہ کہنے کے سو بہانے تهے
 

عظیم

محفلین
بات کرتے ہیں مسخرے سنئے
کان رہ جائیں ٹک دهرے سنئے

کیوں ہماری تلاش تهی ہم کو
خود سے کیونکر تهے ہم پرے سنئے

آج مردے اکهاڑنے آئے
زندگانی پہ سب مرے سنئے

خاک اپنی تباہیاں لکهیں
اتنے سچے نہ ہیں کهرے سنئے

جاں بچائی ہے کن بتوں سے آج
آج کس سے رہے ڈرے سنئے

کون صاحب دعا نہیں دیتا
دور رہئے پرے پرے سنئے
 

عظیم

محفلین
" دل جلانے کی بات کرتے ہو "
مشق

حسن والوں کی بات کرتے ہو
کن نرالوں کی بات کرتے ہو

میں حقیقت بیان کرتا ہوں
تم خیالوں کی بات کرتے ہو

ایک لمحے کو یہ ہوا احساس
چند سالوں کی بات کرتے ہو

میں کہ پہچانتا نہیں خود کو
تم اجالوں کی بات کرتے ہو

خاک دامن میں بهر کے لایا ہوں
دنیا والوں کی بات کرتے ہو

صاحب ان شاعروں سے پوچهو تو
کن مثالوں کی بات کرتے ہو
 

الف عین

لائبریرین
حسن والوں کی بات کرتے ہو
کن نرالوں کی بات کرتے ہو
÷÷نرالا بطور اسم میرے خیال میں غلط ہے۔

میں حقیقت بیان کرتا ہوں
تم خیالوں کی بات کرتے ہو
÷÷درست

ایک لمحے کو یہ ہوا احساس
چند سالوں کی بات کرتے ہو
÷÷مفہوم؟

میں کہ پہچانتا نہیں خود کو
تم اجالوں کی بات کرتے ہو
÷÷دو لخت

خاک دامن میں بهر کے لایا ہوں
دنیا والوں کی بات کرتے ہو
÷÷دو لخت

صاحب ان شاعروں سے پوچهو تو
کن مثالوں کی بات کرتے ہو
درست
 

الف عین

لائبریرین
ردیف عجیب مجہول سی ہے،قوافی بھی زبردستی کے ہیں۔
ایک بات یہ کہہ دوں کہ میں بہت ’ہارش‘ کمنٹس دیتا ہوں تمہاری شاعری پر، لیکن اس لئے کہ مجھے یہ یقین ہے کہ تم اچھی شاعری کر سکتے ہو، بس افراط و تفریط سے بچو۔ چاہے بیس بیس اشعار کہو، لیکن ان میں سے پانچ سات ہی نتخب کرو، یہ بہتر ہے۔ اور یہ انتخاب بھی تم خود کرنے کی کوشش کرو۔
 

عظیم

محفلین
ردیف عجیب مجہول سی ہے،قوافی بھی زبردستی کے ہیں۔
ایک بات یہ کہہ دوں کہ میں بہت ’ہارش‘ کمنٹس دیتا ہوں تمہاری شاعری پر، لیکن اس لئے کہ مجھے یہ یقین ہے کہ تم اچھی شاعری کر سکتے ہو، بس افراط و تفریط سے بچو۔ چاہے بیس بیس اشعار کہو، لیکن ان میں سے پانچ سات ہی نتخب کرو، یہ بہتر ہے۔ اور یہ انتخاب بھی تم خود کرنے کی کوشش کرو۔

جی بہتر ...

بچپن میں کبهی لاڈ پیار سے سبق یاد نہیں ہوا مجهے ..
استاد جی ڈنڈے سے خاصی دہلائے کرتے تهے
کامنٹس تو آج کی ٹرم ہے سخت تو وہی مار ہوا کرتی تهی

دعائیں
 

الف عین

لائبریرین
قوافی تو درست ہیں، لیکن ردیفیں؟
اکثر دو لخت ہیں،
چلانے اور دیواریں غلط تلفظ سے بندھی ہیں
 
Top