سیکھئے آپ سے جفا کرنا
حکم اُس پر کہ تُم وفا کرنا
آ گِھرے ہیں تمام وہموں میں
اے یقیں پا چُکو دعا کرنا
بتکدوں میں ہمیں نہ جانے کیوں
راس آیا خدا خدا کرنا
یاد رکھنا وہ بے رُخی اُن کی
جب کبھی طلبِ مدعا کرنا
عشق میں کیا مقامِ رسم و راہ
دُور سے ہی بھلے ملا کرنا
نام اُن کا زباں پہ رکھنا بَید
دردِ صاحب کی جب دوا کرنا
آخری تدوین: