علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
:( آج فرزن مٹن سٹیکس الگ کر رہا تھا، تو چھری ہتھیلی میں گڑ گئی، شکر ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوا، صرف نصف انچ گہرا اور نصف انچ چوڑا زخم آیا ہے پر بلیڈنگ بہت ہوئ ہے۔ امید ہے کہ دو یا تین دن بعد ساتھ دے سکوں گا علی پور کا ایلی میں :(

السلام علیکم

دلی تکلیف ہوئی یہ خبر سُن کر۔ آُپ سے اتنی لاپرواہی اختیار کرنے کو تو نہیں کہا تھا۔ اب آپ مکمل احتیاط سے کام لیں اور آرام کریں۔ اگر کچھ ٹائپ کر رہے تھے تو ابھی نہیں کریں بلکہ صفحات بھیج دیں۔

اور یہ سب لائبریری ٹیم آپ کی عیادت بھی کر آئی، لہذا اب اتنی دُور سے آپ کے لئے دُعائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ سے اتنی لاپرواہی اختیار کرنے کو تو نہیں کہا تھا

وعلیکم السلام باس صاحبہ۔ ویسے آپ بھی کمال کرتی ہیں۔ مگر مذاق برطرف، دلی خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر توجہ دی، عیادت کی، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دیں اور مزید اعلیٰ درجات (عہدوں) پر فائز کریں :D

ویسے آپ کو چند صفحات بھیجے تھے، وہ اگر ہو جائیں تو بہت عمدہ رہے گا :oops:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی) علی پورکاایلی کے تحفے کادوسراحصہ بھی میں نے اللہ تعالی کہ کرم اورآپ سب کی دعاؤں سے پوسٹ کردیاہے امیدہے آپ نے دیکھ لیاہوگا۔

اب آپ کے ہاتھ کی کیاحالت ہے۔ اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ آپ کوجلدازجلدصحت یاب کرے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی) یہ آپ کی آخری فائل صفحہ نمبر1086 تا1115 کوبھی اللہ تعالی کے کرم اورآپ کی دعاؤ‎ں سے مکمل کرکے پوسٹ کردیاہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
:( آج فرزن مٹن سٹیکس الگ کر رہا تھا، تو چھری ہتھیلی میں گڑ گئی، شکر ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوا، صرف نصف انچ گہرا اور نصف انچ چوڑا زخم آیا ہے پر بلیڈنگ بہت ہوئ ہے۔ امید ہے کہ دو یا تین دن بعد ساتھ دے سکوں گا علی پور کا ایلی میں :(
اللہ کریم جلدی صحت یاب فرمائے
:?
 

تفسیر

محفلین
بھائ قیصرانی

:lol:
اب اتنے لوگوں نے اس حادثہ کوصحیح قبول کیا ہے تومیں بھی مان لیتا ہوں۔ ورنہ میں تو ہاتھ کی unaltered تصویر دیکھے بغیر نہیں مانتا۔
اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کے ہاتھ کو شفا دے۔ :lol:
 
ارے یہ کیا کیا قیصرانی تم نے

غم فرقت میں ہتھیلی کاٹ ‌لی تم نے ، تم سے کہا تو تھا کہ چند دن اور بس چند ہی دن اور ہیں جدائی کہ مگر تم بھی صبر نہ کرسکے۔ خدا تمہیں صبر اور تمہارے زخم کو قرار بخشے ، ایسی دیوانگی اور اس منزل پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ تو سوچا ہوتا میرے دوست :)

اب تو شفا ہوگئی نہ۔
 

ماوراء

محفلین
میں ایسے ہی 3،4 صفحے بنا کر پریشان ہو رہی تھی۔ ابھی دیکھنے پر پتہ چلا ہے کہ صرف 2 ہی صفحے رہ گئے ہیں۔ :p

میں ابھی ایک لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اور ایک انشاءاللہ ایک، دو دن میں لکھ دوں گی۔
 
Top