علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
141- 155 جاوید اقبال
216-245 سیدہ شگفتہ
606-635 سندباد
696-725سیدہ شگفتہ
966-995 قیصرانی
1232-1235 نوید​

السلام علیکم

جوصفحات بعد میں لئے ہیں وہ مکمل

لیکن جو پہلے لئے تھے شمشاد بھائی آپ مصلی بچھا لیں اور دعا کریں کہ وہ فائل مجھے مل جائے جس میں لکھے تھے ورنہ وہ آپ کو لکھنا پڑیں گے ۔ نہیں یاد کس فائل میں لکھے تھے اور یہاں ہزاروں لاکھوں فائیلیں ہیں اتنے دن سے ڈھونڈ رہی ہوں نہیں ملی ابھی تک :oops:

حاضر ہوں لیکن ساتھ ہی ساتھ اللہ سے دعاگو ہوں کہ وہ صفحے مل جائیں۔
 

ماوراء

محفلین
بالکل نوید، میں نے آپ کا نام جلی حروف سے نکال دیا ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ کہ آپ اس پراجیکٹ میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ اور ہماری اتنی مدد کی۔
(مجھے معلوم ہے کہ آپ کو شکریہ کا لفظ پسند نہیں۔ لیکن پراجیکٹ کے اختتام میں ایسا ضروری تھا۔ :D )
 

ماوراء

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی۔ :D
لیکن ابھی مکمل نہیں ہوا۔ 60 سے زیادہ صفحات باقی ہیں۔ سند باد کو لگتا ہے کسی نے پی ایم نہیں کیا۔ :?
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ماوراء نے کہا:
وعلیکم السلام جاوید بھائی،
اتنی جلدی کیسے لکھ لیتے ہیں آپ؟ کوئی خاص گر ہے تو مجھے بھی کچھ بتائیں۔ :(
:great: :hatoff: شکریہ۔

بس سسٹرماوراء، اللہ تعالی کی نظرعنایت ہے ورنہ مجھ میں توکوئی خاص بات نہیں۔
دراصل تقریبا ساڑھے پانچ سال کاعرصہ ہوگیاہے اردولکھتے ہوئے توظاہرسی بات ہے آگے آپ خودسمجھدارہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
جی جاوید بھائی، بالکل سمجھ گئی۔ (سمجھدار جو ہوئی) :D


------------------------------------



کسی نے سند باد کو پی ایم کرنے کی زحمت کی۔۔۔۔؟؟ :evil:
273_dishon_dishon_1.gif
273_comp26_1.gif
 

نوید ملک

محفلین
پھر فائرنگ :shock: کچھ جشن کیلئے بھی بچا لیں کہیں ایسا نہ ہو اس دن ماچس پٹاخے منگوانے پڑ جائیں یا منہ سے خالی خولی ٹھاہ ٹھاہ :lol:
 

ماوراء

محفلین
دیکھو نا نوید۔۔ کوئی سند باد کو پی ایم ہی نہیں کرتا۔ :shock: :cry:
اب تو میری بندوق کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ شمشاد بھائی نے اس کو پانی والی بنا دیا۔

جشن کا اب تک سوچ سوچ کر ہی جی بھر گیا ہے۔ اب آرام سے سادی سی پارٹی رکھ لیں گے۔ :D
 

نوید ملک

محفلین
سندباد کو پی ایم کیوں ایسا مشن امپوسیبل بنا ہے۔ انکو پرسنل میسج کرنا ہے نہ کہ پرائم منسٹر:lol:
شمشاد صاحب آپکا پی سی کیا پانی پانی ہو گیا تھا :lol: جیسا آج کل پاکستان میں جشنِ بہاراں سادگی سے منایا جا رہا ہے ویسا سا سادہ سا جشن ہی منا لیں:twisted:
 

ماوراء

محفلین
نوید مزے کی باتیں کرتے ہیں۔ :lol:

میں سند باد کو پی ایم کر لیتی۔۔لیکن پتہ نہیں کیوں۔ میرا دل نہیں چاہ رہا۔ میں دل کی بہت مانتی ہوں۔ اس لیے سوچا کہ کوئی اور کر دے۔۔لیکن۔۔ :? :D

جشن بہاراں پاکستان میں سادگی سے منایا گیا ہے کیا؟؟ :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں صرف دو ارب روپے کے قریب خرچ ہوئے ہیں اور دس کے قریب جانیں ضائع ہوئی ہیں اور 100 کے قریب زخمی، بس اتنا ہی۔ :(
 

نوید ملک

محفلین
ماوراء نے کہا:
نوید مزے کی باتیں کرتے ہیں۔ :lol:

میں سند باد کو پی ایم کر لیتی۔۔لیکن پتہ نہیں کیوں۔ میرا دل نہیں چاہ رہا۔ میں دل کی بہت مانتی ہوں۔ اس لیے سوچا کہ کوئی اور کر دے۔۔لیکن۔۔ :?

جشن بہاراں پاکستان میں سادگی سے منایا گیا ہے کیا؟؟ :twisted:
سادگی سے ہی منایا گیا اور اس سادگی پہ ناجانے کننے مرے :cry: شمشاد صاحب کر ہی دیں سندباد کو پرسنل میسج
 

شمشاد

لائبریرین
سند باد کا جہاز اس وقت پتہ نہیں کہاں لنگرانداز ہوا ہو گا، اس جگہ ذ پ پہنچے گا بھی کہ نہیں؟

پھر بھی ذ پ کر ہی دیتا ہوں۔
 
Top