علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی مجھے خود بھی نہیں معلوم کون سے صفحے سے لکھنا ہے۔ 216 صفحے کے بعد شگفتہ نے کچھ صفحات لکھے تھے۔ یہ لنک دیکھیں اور اس سے اندازہ لگا لیں۔ :(
 

ماوراء

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرماوراء، جتنے صفحات ہیں وہ مجھے ای میل کردیں تاکہ لکھے جاسکے ۔ انشاء اللہ


والسلام
جاویداقبال
وعلیکم السلام جاوید بھائی،

اگر آپ تھوڑا سا انتظار کریں تو۔۔ محب کو میں نے پی ایم کیا ہے۔ دیکھیں کیا کہتا ہے۔ :(
 

ماوراء

محفلین
جاوید بھائی، محب کے چار صفحے رہ گئے ہیں، اور میرا خیال ہے کہ اسے یہ خود ہی لکھنے دیں ورنہ اسے دوسروں سے کام کروانے کی عادت ہو جائے گی۔ :p
 
شکر ہے میں نے صفحات بچا کر رکھے ہوئے ہیں ورنہ میرے بغیر ہی جشن ہو جاتا۔ :lol:

اب صرف ساڑھے تین صفحات رہ گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جشن کیسے منا لیتے؟ ابھی تو شگفتہ صاحبہ کا حصہ باقی ہے اور مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ ہے کون سا؟
 

ماوراء

محفلین
:shock: محب علوی باتیں کم بنائیں۔ اور جلدی سے کام مکمل کریں۔ اور پی ایم کا جواب جلدی دیں۔ میں نے جشن کی تیاری کرنی ہے۔ :twisted:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، رویہ تو میں نے اپنا سخت سے سخت رکھا تھا۔ لیکن کچھ لوگ اتنے ڈھیٹ ہوتے ہیں کہ ان پر اثر ہی نہیں ہوتا۔ ایسے میں اپنا ہی سر دیوار کے ساتھ مار دینے کا جی کرتا ہے۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی، رویہ تو میں نے اپنا سخت سے سخت رکھا تھا۔ لیکن کچھ لوگ اتنے ڈھیٹ ہوتے ہیں کہ ان پر اثر ہی نہیں ہوتا۔ ایسے میں اپنا ہی سر دیوار کے ساتھ مار دینے کا جی کرتا ہے۔ :p

جی کے کہنے پر فوراً عمل کیا کرو، نہیں تو سر میں درد شروع ہو جایا کرتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
لیکن جی کی ساری باتیں ماننے سے اکثر نقصان بھی ہو جاتا ہے۔ سر درد کو بھاگنے کا نسخہ ہے میرے پاس۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا نسخہ ہے؟ مجھے بھی بتا دو، ہو سکتا ہے کبھی کسی وقت تمہاری بھابھی کو بھگانا ہی پڑ جائے :wink: :wink:
 

ماوراء

محفلین
میں نے سر درد بھگانے کی بات کی تھی۔ بھابھی کو نہیں۔ :twisted:
میں کل ہی کال کر کے بتاتی ہوں انھیں۔ :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو بتا دو کہ شگفتہ صاحبہ کا کتنا حصہ باقی ہے؟ کون سے صفحے سے کون سے صفحے تک
 

ماوراء

محفلین
اف شمشاد بھائی، آپ نے ابھی لکھنا شروع نہیں کیا۔ پہلے سمجھا سمجھا کر۔ :shock:

اوکے اب دوبارہ سمجھاتی ہوں۔

شگفتہ سسٹر کے حصے میں 216 سے 245 تک کے صفحات تھے۔ وہ کچھ صفحات لکھ چکی ہیں۔ جو آپ نیچے دئیے گئے لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔ اور شگفتہ کہہ رہی ہیں کہ 228 کا پہلے یا دوسرے پیرا گراف تک لکھ چکی ہیں، اس سے آگے آپ نے لکھنا ہے۔

علی پور کا ایلی
شمشاد بھائی، صفحہ 228 پہلا یا دوسرا پیراگراف یہاں سے
 
Top