علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

سارہ خان

محفلین
پتا نہیں ۔۔۔۔مگر یہ میرے گھر والے جو کہتے رہتے ہیں نا اکثر کی اس سے بہتر کوئی اور ڈھنگ کا کام کر لو تو بس اس لیے مجھے بھی لگتا ہے کہ شاید یہ واقعی کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ۔۔ :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
ادھر آپ کے گھر والے، اُدھر ماوراء کی ماما

میرے خیال میں تو ان کو ہی اس محفل کا چسکا لگوا دیں، پھر نہیں کہیں گے۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
lol۔ میں نے تو امّی کو ساتھ لگا لیا ہے۔ میں نے آج امّی سے کہا کہ میں نے کچھ ٹائپ کرنا ہے آپ کتاب سے دیکھ کر بولتی جائیں اور میں لکھ لوں۔ پہلے تو مانی نہیں۔ کہ بہت کام ہیں۔ خیر پھر کافی مدد کی ہے۔ اور میری ٹائپینگ کی سپیڈ زبردست رہی آج۔ :p :lol:
 
گھر والے عموما پڑھائی یا گھر کے کاموں کو ہی کام سمجھتے ہیں اس لیے گھبرانے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں سارہ۔ بھاگنے تو اب ہم نہیں دیں گے کہ اتنی اچھی اور کام کرنے والی ممبر کا بھاگنا محفل برداشت نہیں کرسکتی۔

کام کے حوالے سے یہ بتاتا چلوں کہ یہ کام کسی صدقہ جاریہ سے کم نہیں اور بہت سے ایسے لوگ جو نہ کتاب خرید سکتے ہیں نہ کتاب تک ان کی رسائی ہے وہ آپ کی اس محنت کی بدولت پڑھ بھی سکیں گے اور بہت کچھ سیکھ بھی سکیں گے۔ آپ کا یہ کام ایک بہت بڑی خدمت کا حصہ ہے اس کا یقین رکھیں۔

خدمت کی اسطاعت بڑھا کر اور لے لیں گے خدمت :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

پہلی دفعہ عقلمندی کا کام کیا ہے تم نے۔ اب کسی دن موقع دیکھ کر کی-بورڈ بھی تھما دو۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

ایک تو یہ طریقہ ہے آپ کو بھاگنے سے روکنے کا اور یقین کریں یہ سب سے زیادہ کارگر طریقہ ہے محب کا۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
lol۔ میں نے تو امّی کو ساتھ لگا لیا ہے۔ میں نے آج امّی سے کہا کہ میں نے کچھ ٹائپ کرنا ہے آپ کتاب سے دیکھ کر بولتی جائیں اور میں لکھ لوں۔ پہلے تو مانی نہیں۔ کہ بہت کام ہیں۔ خیر پھر کافی مدد کی ہے۔ اور میری ٹائپینگ کی سپیڈ زبردست رہی آج۔ :p :lol:

پہلی دفعہ عقلمندی کا کام کیا ہے تم نے۔ اب کسی دن موقع دیکھ کر کی-بورڈ بھی تھما دو۔
ہاں، وہ تو امّی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ اردو لکھنا مجھے بھی سکھا دو۔ لیکن میں ساتھ شرط یہ رکھتی ہوں کہ میری ٹائپنگ میں مدد کریں گی تو سکھاؤں گی۔ بس پھر۔۔ اس کے بعد کہتی ہیں نہیں نہیں ۔۔پھر تم مجھے بے شک نہ سکھاؤ۔ میں خود ہی سیکھ لوں گی۔ :p lol
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کام کے حوالے سے یہ بتاتا چلوں کہ یہ کام کسی صدقہ جاریہ سے کم نہیں اور بہت سے ایسے لوگ جو نہ کتاب خرید سکتے ہیں نہ کتاب تک ان کی رسائی ہے وہ آپ کی اس محنت کی بدولت پڑھ بھی سکیں گے اور بہت کچھ سیکھ بھی سکیں گے۔ آپ کا یہ کام ایک بہت بڑی خدمت کا حصہ ہے اس کا یقین رکھیں۔

خدمت کی اسطاعت بڑھا کر اور لے لیں گے خدمت :lol:
جو بندہ کمپیوٹر پر انٹر نیٹ تک رسائی رکھتا ہے، وہ کتاب کیسے نہ خرید سکے گا۔ ہاں کتاب تک رسائی نہ ہونا دوسری بات ہے
جن ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ہاں، وہ تو امّی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ اردو لکھنا مجھے بھی سکھا دو۔ لیکن میں ساتھ شرط یہ رکھتی ہوں کہ میری ٹائپنگ میں مدد کریں گی تو سکھاؤں گی۔ بس پھر۔۔ اس کے بعد کہتی ہیں نہیں نہیں ۔۔پھر تم مجھے بے شک نہ سکھاؤ۔ میں خود ہی سیکھ لوں گی۔
تو سکھا دیں۔ اور کیا چاہیئے۔ جب وہ سیکھ جائیں تو بڑے آرام سے روزانہ ان کی مشق کا کہ کر ٹائپنگ تھما دیا کریں۔ کیسا؟
جن ہاتھی
 
قیصرانی نے کہا:

قیصرانی ، انٹرنیٹ سے آگے منزلیں اور بھی ہیں۔

کتاب کا آن لائن میسر ہونا
کریڈٹ کارڈ کا ہونا
کتاب کے مناسب دام ہونا
کتاب کا آپ تک پہنچنے کے لیے شپنگ کے چارجز اور انتظار
 
قیصرانی

لائبریرین
اردو پوائنٹ والے نہایت مناسب داموں آپ کو کتب فراہم کر رہے ہیں۔ ایک ہفتے میں، کریڈٹ کارڈ کی بھی ضرورت نہیں اور پے منٹ شپمنٹ پر کرنی ہوگی۔ اور کوئی حکم جناب :D
جن ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ہاں، وہ تو امّی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ اردو لکھنا مجھے بھی سکھا دو۔ لیکن میں ساتھ شرط یہ رکھتی ہوں کہ میری ٹائپنگ میں مدد کریں گی تو سکھاؤں گی۔ بس پھر۔۔ اس کے بعد کہتی ہیں نہیں نہیں ۔۔پھر تم مجھے بے شک نہ سکھاؤ۔ میں خود ہی سیکھ لوں گی۔
تو سکھا دیں۔ اور کیا چاہیئے۔ جب وہ سیکھ جائیں تو بڑے آرام سے روزانہ ان کی مشق کا کہ کر ٹائپنگ تھما دیا کریں۔ کیسا؟
جن ہاتھی
ٹائپنگ کی مشق۔۔۔زبردست۔ میں کوشش کرتی ہوں۔ :D

ویسے ہم یہاں کچھ زیادہ ہی نہیں باتیں کر رہے۔ مجھے ابھی پچھلی مار نہیں بھولی۔ :p
 
رضوان

محفلین
اگر آپ لوگ باتیں بند کریں تو میں بھی کوئی کام شروع کروں آپ لوگوں کی وجہ سے میں بھی کچھ لکھ نہیں پاتا ہوں۔ :cry:
 
ماوراء

محفلین
:shock: منصور۔۔۔۔رضوان یہاں کیا لکھنا چاہ رہے ہیں۔؟ :roll: :lol:

اگر علی پور کا ایلی لکھنی ہے تو دوسرے دھاگے میں جائیے۔ :arrow:
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
:shock: منصور۔۔۔۔رضوان یہاں کیا لکھنا چاہ رہے ہیں۔؟arrow:
ہماری باتیں اتنی مزے کی ہوتی ہیں کہ رضوان بھائی سب کام چھوڑ چھاڑ کر ہماری باتیں ہی پڑھتے رہتے ہیں اور کام نہیں ہو پاتا :)
درست کہا ناں رضوان بھائی؟
جن ہاتھی
 
رضوان تمہارے کام کرنے کا طریقہ بھی نرالا ہے یعنی اب سب چپ رہیں تاکہ تم کوئی چارہ نہ پاکر کام کرو اور اگر کوئی باتیں کررہا ہے تو تمہارا کام میں دل کیسے لگے۔
 
Top