عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس سے معیشت پر جو اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس کے باعث شاید لاک ڈاؤن بہت طویل عرصہ نہ چل پائے گا۔ کوئی ایک فیصلہ تو دنیا کو کرنا ہے؛ یا تو مل کر کورونا وائرس کو بذریعہ لاک ڈاؤن ختم کرنا ہے یا پھر احتیاطی تدابیر کے ساتھ میدان عمل میں اترنا ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔
عالمی برادری اس حوالہ سے کافی پریشان ہے۔ لاک ڈاؤن بڑھاتے ہیں تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ اور اگر اس میں کمی کرتے ہیں تو وائرس کا جن بوتل میں واپس نہیں جائے گا۔ بہت سنگین صورتحال ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
عالمی برادری اس حوالہ سے کافی پریشان ہے۔ لاک ڈاؤن بڑھاتے ہیں تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ اور اگر اس میں کمی کرتے ہیں تو وائرس کا جن بوتل میں واپس نہیں جائے گا۔ بہت سنگین صورتحال ہے۔
یہ سب کچھ بتدریج ممکن ہے۔ جن علاقوں میں کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل گیا ہے، وہاں لاک ڈاؤن رکھنا ہو گا۔ جہاں کم پھیلاؤ ہے، وہاں لاک ڈاؤن میں تمام تر حفاظتی اقدامات کے بعد کمی لائی جا سکتی ہے۔ چین کا ماڈل سامنے رکھیں گے تو کام چلے گا۔ امریکا اور اٹلی نے بالخصوص بہت کوتاہی کی ہے۔
 
کورونا وائرس کی بلا کو امام مہدی کی آمد سے جوڑا جا رہا ہے اِس بات میں کہا تک حقیقت ہے کیا کوئی اِس بارے میں جانتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک بات ایک دو دن پہلے میرے ذہن میں آئی تھی کے ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی ایک بہت بڑے مفکر ہیں ۔ اُنہوں نے ابھی تک کچھ کہا نہیں ۔اِس بارے میں یا مجھے نہیں مِلا ،اُن کا کہا ہوا۔
 
آخری تدوین:

زاہد لطیف

محفلین
اسرائیلی وزیر صحت کے مطابق اب اس وبا کو کوئی مسیحا ہی آکر ختم کر سکتا ہے۔
Israeli health minister's cure for COVID-19? The Messiah
مذہبی برادری ہر آفت میں کسی نہ کسی مسیحا کی منتظر رہتی ہے۔ کرنا انسان نے خود ہے اس کے لیے اسے رب کی دی ہوئی صلاحیتوں اور اس کے فضل پہ یقین ہونا چاہیے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
مذہبی برادری ہر آفت میں کسی نہ کسی مسیحا کی منتظر رہتی ہے۔ کرنا انسان نے خود ہے اس کے لیے اسے رب کی دی ہوئی صلاحیتوں اور اس کے فضل پہ یقین ہونا چاہیے۔ :)
Whats-App-Image-2020-03-19-at-16-36-51.jpg
 
ابھی کھڑکی سے باہر دیکھا ہے تو پتا چلا ہے کہ کرفیو کیا ہوتا ہے ایک دوکان بھی نہیں کھلی ہوئی ساری دوکانیں بند کروادی ہیں۔
 
Top