عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عرفان سعید

محفلین
ایک بات ایک دو دن پہلے میرے ذہن میں آئی تھی کے ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی ایک بہت بڑے مفکر ہیں ۔ اُنہوں نے ابھی تک کچھ کہا نہیں ۔اِس بارے میں یا مجھے نہیں مِلا ،اُن کا کہا ہوا۔
کیوں؟ ڈاکٹر صاحب کیا کوئی ویکسین بنا رہے ہیں؟
:)
 

فرقان احمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے گھر گھر راشن پہنچانے کے لئے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کردیا
ٹائیگر فورس اگر رضاکاران ہیں تو بہتر ہو گا کہ پہلے ان کی ویری فیکیشن کی جائے، اس کے بعد ان کو تربیت بہم پہنچائی جائے۔ انہیں ذاتی حفاظتی سامان جیسا کہ ماسک اور دستانوں وغیرہ سے لیس کیا جائے اور راشن کے پارسلز کو محفوظ بنانے کی کوششیں کی جائیں۔ اگر راشن فری ہے تو اور معاملہ ہے تاہم اگر اشیاء قیمتاََ ملیں گی تو ایزی پیسہ، جیز کیش یا کسی ایسے اور طریقے سے آن لائن پیمنٹ پیشگی طور پر وصول کی جائے تاکہ ان کا راشن وصول کرنے والے افراد کے ساتھ کم سے کم معاملہ ہو وگرنہ نئے ایشوز کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ویسے خان صاحب عام آدمی کے لیے پریشان اور متفکر ہیں، یہ ایک اہم بات ہے اور سیاسی لیڈر شپ سے یہ ہی توقع رہتی ہے کہ وہ کم از کم عام آدمی کی پریشانی کا احساس کرتے ہیں۔ بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ اختلافات تو چلتے رہتے ہیں۔ کورونا وائرس ان کی قیادت کی صلاحیت کا سخت امتحان ہے۔
 
آخری تدوین:
ٹائیگر فورس اگر رضاکاران ہیں تو بہتر ہو گا کہ پہلے ان کی ویری فیکیشن کی جائے، اس کے بعد ان کو تربیت بہم پہنچائی جائے۔ انہیں حفاظتی سامان سے لیس کیا جائے۔ اگر راشن فری ہے تو اور معاملہ ہے تاہم اگر اشیاء قیمتاََ ملیں گی تو ایزی پیسہ، جیز کیش یا کسی ایسے اور طریقے سے آن لائن پیمنٹ پیشگی طور پر وصول کی جائے تاکہ ان کا راشن وصول کرنے والے افراد کے ساتھ کم سے کم معاملہ ہو وگرنہ نئے ایشوز کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ویسے خان صاحب عام آدمی کے لیے پریشان اور متفکر ہیں، یہ ایک اہم بات ہے اور سیاسی لیڈر شپ سے یہ ہی توقع رہتی ہے کہ وہ کم از کم عام آدمی کی پریشانی کا احساس کرتے ہیں۔ بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ اختلافات تو چلتے رہتے ہیں۔ کورونا وائرس ان کی قیادت کی صلاحیت کا سخت امتحان ہے۔
آپ کی رائے بھی اچھی ہے پر اگر وہ ہی بندہ ادائیگی بھی لے گا اور وہ ہی بندہ راشن بھی پہنچائے گا تو ہجوم لگ جائے گا ایک بندہ وصولی کے لئے مخصوص ہونا چاھئیے
 

فرقان احمد

محفلین
آپ کی رائے بھی اچھی ہے پر اگر وہ ہی بندہ ادائیگی بھی لے گا اور وہ ہی بندہ راشن بھی پہنچائے گا تو ہجوم لگ جائے گا ایک بندہ وصولی کے لئے مخصوص ہونا چاھئیے
وصولی آن لائن ہو گی تو یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ وصولی تو کوئی ادارہ کر سکتا ہے جو ان رضاکاروں سے کام لے رہا ہو گا۔
 
کورونا وائرس سے بچنے کا نیا طریقہ سوچ لیا روس نے ۔جس پر عملدرآمد بھی کردیا گیا ۔دنیا ٹی وی کے مطابق روس نے پانچ سو شیر شہر میں چھوڑدئیے ۔تاکہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
 

زاہد لطیف

محفلین
کورونا وائرس سے بچنے کا نیا طریقہ سوچ لیا روس نے ۔جس پر عملدرآمد بھی کردیا گیا ۔دنیا ٹی وی کے مطابق روس نے پانچ سو شیر شہر میں چھوڑدئیے ۔تاکہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
روس کا تو علم میں نہیں لیکن یہاں اگر ایسا کام کیا گیا تو "شیر، اک واری فیر" کے نعرے ضرور سننے کو ملیں گے! :)
 
دکانوں کو بند کرنے کا وقت شام آٹھ بجے سے تبدیل کرکے پانچ بجے کردیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
 
آخری تدوین:
ایک سال پہلے کی ویڈیو ہے اِس میں صاف صاف بتایا گیا ہے کہ ہواوں کو آلودہ کرنے سے ہزاروں ایسی بیماریاں جنم لیں گی جو انسانوں کے لئے ہی دشوار ہوں گی۔
 

اسد

محفلین
لیاقت نیشنل کے ریڈیو لوجسٹ بھی کورونا میں مبتلا گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے
پوری خبر دیا کریں، آپ کے اقتباس سے میں سمجھا کہ وہ ہسپتال میں کام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے، ویڈیو دیکھ کر پتا چلا کہ انتظامیہ کے مطابق "ریڈیولوجسٹ کا تبلیغی اجتماع سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا"۔
آغا خان ہاسپٹل کا گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
ایڈٹ: ویڈیو میں ہوم ٹیسٹنگ شروع کرنے کا ذکر ہے۔
"ہوم ٹیسٹنگ شروع کرنا" اور "گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹ کرنے" میں فرق ہوتا ہے۔ ہوم ٹیسٹنگ میں عام طور پر ہم فون کرتے ہیں اور لیبوریٹری والا گھر آ کر سیمپل لے جاتا ہے۔ گھر گھر جانے کا مطلب ہوتا ہے جیسے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔
 
کیا کسی کو پتا ہے ؟ کہ کورونا وائرس کی عمر کتنی ہوتی ہے؟ اور اِس کا تعارف اور تفصیل کے یہ ہے کیا؟
 
آخری تدوین:
Top