عورت کی خوشی ۔۔۔

ظفری

لائبریرین
شہر میں 6 منزلہ “شوہر شاپنگ مال“ کا افتتاح ہوا۔ پورے شہر میں دھوم مچ گئی۔ ایک عورت شوہر خریدنے جا پہنچی۔ استقبالیہ پر درج تھا “ہر منزل پر مختلف خصوصیات کے شوہر دستیاب ہیں لیکن ایک منزل سے اگلی منزل پر جانے کے بعد واپس کسی منزل پر آنا ممکن نہیں۔ صرف باہر جانے کا راستہ مل سکتا ہے“
عورت پہلی منزل پر پہنچی ۔ شوہر کی مندرجہ ذیل خصوصیات درج تھیں۔
یہ حضرات کام (جاب) کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں
عورت دوسری منزل پر پہنچی تو درج تھا
یہ حضرات جاب کرتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہیں اور بچوں سے محبت کرتے ہیں
عورت تجسس میں ڈوبتی تیسری منزل پر چلی گئی جہاں لکھا تھا
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے اور بہت خوش شکل ہیں
عورت “بہتر سے بہتر“ کی تلاش میں چوتھے فلور پر گئی جہاں لکھا تھا
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے ہیں۔
عورت نے ایک لمحے کے لیے یہاں سے شوہر خریدنے کا سوچا لیکن اگلے لمحے دل مین مزید کے تحت پانچویں فلور پر گئی جہاں درج تھا۔
یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے اور اپنی بیوی سے دیانتداری سے محبت کرتے ہیں۔
عورت کو محسوس ہوا کہ ایسا شوہر ہی اسکی مراد ہے۔ لیکن دل نہ مانا چنانچہ اس نے آخری منزل یعنی چھٹے فلور پر جانے کا فیصلہ کیا ۔وہاں پہنچ کر یہ تحریر پڑھنے کو ملی
افسوس آپ یہاں پہنچنے والی خاتون نمبر 54،3400 ہیں۔ اس منزل پر کوئی شوہر دستیاب نہیں۔ اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو خوش اور مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔ یہاں سے صرف واپس جانے کا راستہ ہے۔ برائے مہربانی قدم سنبھال کر اٹھائیے گا ۔ آپکی آمد کا بہت شکریہ۔ !!
_________________

ہائے عورت ۔۔۔۔۔ :grin:
جبھی میں کہوں کہ آخری منزل پر ہونے کے باوجود اب تک کسی نے میرا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا ۔ ;)

ویسے سارہ آپ نے عورتوں کی تعداد بہت کم لکھی ہے ۔:tongue:
 
شمشاد

لائبریرین
آپ سے پہلے محسن بھائی بھی کوشش فرما چکے ہیں۔ ان کے در پر بھی کسی نے دستک نہیں دی۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ خود ہی سمجھ جائیں۔ عورتیں نیچے رہ گئیں، مرد چھٹی منزل تک۔ اس سے آگے تو اللہ کی شان ہی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ سے پہلے محسن بھائی بھی کوشش فرما چکے ہیں۔ ان کے در پر بھی کسی نے دستک نہیں دی۔
محسن بھائی کی تو ڈور بیل ہی خراب تھی ۔ اس لیئے پوری رات خود کو ہی قصہ زلیخا سناتے رہے مگر میں نے ڈور بیل کیا بلکہ دروازے پر چپڑاسی بھی بیٹھا دیا تھا کہ کوئی سوالی خالی نہ جائے ۔ مگر پھر بھی کوئی نہیں آیا اور ہم اور جگجیت ساری رات گلے ملکر روتے رہے ۔
کون آئے گا یہاں ، کوئی نہ آیا ہوگا
میرا دروازہ ، ہواؤں نے ہلایا ہوگا ۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
عسکری

معطل
یہ گانا اب سن لیتا ہوں اور ساتویں فلور والی کہانی بند کرو یار آپ مجھے کیا سے کیا بنا رہے ہو کچھ رحم بابے
 
ظفری

لائبریرین
یہ گانا اب سن لیتا ہوں اور ساتویں فلور والی کہانی بند کرو یار آپ مجھے کیا سے کیا بنا رہے ہو کچھ رحم بابے
یار تم نےخود اپنا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ نیچے سے 6 منزل تک مرد و عورت کی رہائش طے ہوچکی تھی ۔ تم نے ساتویں منزل کا شوشا چھوڑ دیا ۔ الیکڑونک میڈیا ہے بھائی ۔۔۔۔۔ یعنی اب تو ۔۔۔۔۔ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی کی تو ڈور بیل ہی خراب تھی ۔ اس لیئے پوری رات خود کو ہی قصہ زلیخا سناتے رہے مگر میں نے ڈور بیل کیا بلکہ دروازے پر چپڑاسی بھی بیٹھا دیا تھا کہ کوئی سوالی خالی نہ جائے ۔ مگر پھر بھی کوئی نہیں آیا اور ہم اور جگجیت ساری رات گلے ملکر روتے رہے ۔
کون آئے گا یہاں ، کوئی نہ آیا ہوگا
میرا دروازہ ، ہواؤں نے ہلایا ہوگا ۔۔۔۔۔۔ :grin:

آپ کی "وہ" نہیں آئی، جگجیت کی چترا کے ساتھ ناراضگی چل رہی ہے۔ تو یہی ہونا تھا ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یار تم نےخود اپنا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ نیچے سے 6 منزل تک مرد و عورت کی رہائش طے ہوچکی تھی ۔ تم نے ساتویں منزل کا شوشا چھوڑ دیا ۔ الیکڑونک میڈیا ہے بھائی ۔۔۔۔۔ یعنی اب تو ۔۔۔۔۔ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی ۔ :grin:

آئندہ سے یہ پہلی منزل پر بھی آتے ہوئے دس بار سوچے گا کہ جاؤں یا نہ جاؤں۔
 
Top