سین خے
محفلین
صرف یہی دو نہیں ہیں، بلکہ سین خے، لاریب، ہادیہ، عثمان صاحب اور دیگر کچھ دوست بھی کافی عرصے سے غائب ہی ہیں!
بالکل صحیح محترم! البتہ ان میں سے سین خے صاحبہ نے شاید کل بس اپنا کوائف نامہ اپڈیٹ کیا تھا۔ اگر کسی صاحب یا صاحبہ کے پاس مذکورہ محفلین تک رسائی کا کوئی اور ذریعہ ہو تو میرے خیال سے ان غائب احباب سے رابطہ کرکے یہاں ان کی خیر خیریت کے بارے میں بتانا چاہیے۔ کم سے کم اتنا اطمینان تو رہےکہ سب لوگ خیرو عافیت سے ہیں۔
آج صبح سین خے کی یاد آ رہی تھی۔ سوچا تھا اس دھاگے میں تذکرہ کروں گی کہ کافی دنوں سے نظر نہیں آ رہیں۔
آپ سب احباب کی یادآوری کا بے انتہا شکریہ
ارادہ تو یہ تھا کہ اب واپس خاموش قاری بنوں اور چپ ہو کر بیٹھ رہوں۔ لیکن سارا مسئلہ میرے اندر کی اس "باغی" کا ہے جو میرے کان کھائے چلی جاتی ہے اور میری جان نہیں چھوڑتی اتنا سمجھایا، لوریاں دیں، ہزار لالچ دئیے لیکن وہی صبح شام ایک ہی جیسی باتیں!!!! دعا ہے کہ ایسا وقت کسی پر نہ آئے۔ خیر آخر میں ہتھیار ڈال دئیے اور یو ٹرن لے لیا باغی صاحبہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے، اب تو یہ قومی پہچان بن چکی ہے، نیا ٹرینڈ ہے اپنا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے