م حمزہ
محفلین
حمیرا عدنان بہن جب سے واپس پاکستان آئی تب سے محفل میں نہیں آئی۔ یا پھر میں نے دیکھا نہیں۔
یاد آوری کا بہت شکریہ سین خ صاحبہ!عرفان سعید بھائی کے لئے کہیں پڑھا تھا کہ شائد گھر شفٹ کر رہے ہیں۔ ان کی حاضری کے بھی ہم منتظر ہیں
عرفان بھائی اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمینیاد آوری کا بہت شکریہ سین خ صاحبہ!
گھر کے ساتھ ساتھ جاب پر میرے ہم پیالہ سائنسدانوں نے میرے ناک میں دم کیا ہوا تھا۔ خدا خدا کر کے ان کہنہ مشق کیمیا گروں کی علم کی بھٹیوں میں اپنے مطلب کا سونا کندن کر کے کچھ سستانے کا موقع ملا ہے۔ کچھ نجی مصروفیات ہنوز باقی ہیں، جیسے ہی ان سے فراغت ملتی ہے تو محفل پر باقاعدگی سے حاضری ہو گی۔ انشاءاللہ!
حسن محمود جماعتی بھائی ٹیگ تو ہو گئے ہیں، امید ہے کہ حاضری بھی لگائیں گے۔
ہم سے کیوں نہیں ٹیگ ہوئے؟؟؟حسن محمود جماعتی بھائی ٹیگ تو ہو گئے ہیں، امید ہے کہ حاضری بھی لگائیں گے۔
نام کو بغور دیکھیے۔ہم سے کیوں نہیں ٹیگ ہوئے؟؟؟
فقیر صدا لگاتا رہے تاکہ اس سے انسیت کا ربط مضبوط ہوتا رہے!!!سید بادشاہ حکم کریں فقیر حاضر ہے۔
2018 کا آخری دن۔۔ اور کتنے ہی اپنے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غائب (بچھڑ) ہوگئے۔۔۔۔۔
Welcome back.2018 کا آخری دن۔۔ اور کتنے ہی اپنے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غائب (بچھڑ) ہوگئے۔۔۔۔۔
مرشد صدا کس شے کی لگائیے! ہمارے تو کاسے بانڈھے خالی پڑے ہیں۔فقیر صدا لگاتا رہے تاکہ اس سے انسیت کا ربط مضبوط ہوتا رہے!!!
اگرچہ ہم تو ایسا نہیں سمجھتے لیکن خود آپ کے قول کو دہرائیں تو یہی کہیں گے کہ۔۔۔مرشد صدا کس شے کی لگائیے! ہمارے تو کاسے بانڈھے خالی پڑے ہیں۔
برتن خالی دیکھ کر ریت بھر دی گئی ہے۔ اب وہ بکھیری تو نقصان سبھی کا ہے۔اگرچہ ہم تو ایسا نہیں سمجھتے لیکن خود آپ کے قول کو دہرائیں تو یہی کہیں گے کہ۔۔۔
کیا خالی برتن زیادہ نہیں بجتا؟؟؟
کبھی مٹھی بھر ریت شکست کو فتح سے بدل دیتی ہے!!!برتن خالی دیکھ کر ریت بھر دی گئی ہے۔ اب وہ بکھیری تو نقصان سبھی کا ہے۔
ہم جوابی کاروائی کے لیے تیار ہیں۔ آپ کے ساتھ بہت سے حساب چُکانے ہیں۔ اب کی بار ڈانٹنے کی باری ہماری ہو گی۔کچھ جارہانہ مراسلے ادھار ہیں بس آجکل فراغت کی کمی ہے۔ ادھار رکھنا ہم پسند نہیں کرتے ہیں سو جیسے ہی وقت ملتا ہے تو ہم فوراً حاضر ہو جائینگے
حاجی صاحب! خبرے نہیں، خورے ۔۔۔!کسی نے کیا خوب کہا
پیار محبت والے لوک خبرے کدھر ٹر گئے نیں
کہڑے کنڈھے بیڑی لائیے سارے کنڈھے رڑ گئے نیں